محمداحمد
لائبریرین
کمیاب لوگ ہمیشہ نایاب ہوتے ہیں۔
اور نایاب لوگوں کا کلام؟
کمیاب لوگ ہمیشہ نایاب ہوتے ہیں۔
اور نایاب لوگوں کا کلام؟
کسی کسی کی طرف دیکھتا تو میں بھی ہوں
بہت بڑا نہیں اتنا بڑا تو میں بھی ہوں
بہت اُداس ہو دیوار و در کے جلنے سے
مجھے بھی ٹھیک سے دیکھو جلا تو میں بھی ہوں
زمیں پہ شور جو اتنا ہے ہے صرف شور نہیں
کہ درمیاں میں کہیں بولتا تو میں بھی ہوں
عجب نہیں جو مجھی پر وہ بات کُھل جائے
برائے نام سہی سوچتا تو میں بھی ہوں
میں دوسروں کے جہنم سے بھاگتا ہوں فروغ
فروغ اپنے لیے دوسرا تو میں بھی ہوں
بلال میں نے جس کتاب سے یہ غزل کاپی کی ہے وہاں 'بڑا' لکھا ہوا ہے۔ غزل شاید نامکمل اس لئے تھی کہ یہ ایک مضمون کا حصہ تھی لیکن مضمون نگار اور مجلے کا حوالہ کافی مستند ہے۔ اس لئے 'بڑا' یا 'برا' کے لفظ کو کنفرم کرنا پڑے گا۔ ٹائپو کی اگر نشاندہی کر دیتے تو میں دوبارہ وہاں سے چیک کر لیتی۔ایک جگہ پہلا شعر اس طرح لکھا ہوا ہے
کسی کسی کی طرف دیکھتا تو میں بھی ہوں
بہت برا نہیں اتنا برا تو میں بھی ہوں
بہت شکریہ اعجاز انکل۔ محمد احمد نے کافی کلام پوسٹ کر دیا ہے ماشاءاللہ۔رئیس فروغ کا بہت کم کلام انٹر نیٹ پر موجود ہے۔ اضافہ کرنے کا شکریہ فرحت۔
اب نایاب نہیں رہا ناں۔ آپ کی پوسٹس کے ٹائٹلز دیکھ رہی تھی ابھی۔ پہلی ہی فرصت میں پڑھتی ہوں۔ پیشگی شکریہواہ واہ واہ
لاجواب۔۔۔ !
کیا ہی خوب انتخاب ہے۔ یہ ایسی غزل ہے کہ جس کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے۔
رئیس فروغ کا کلام اردو محفل پر اتنا نایاب کیوں ہے؟
بہت خوب
میں دوسروں کے جہنم سے بھاگتا ہوں فروغفروغ اپنے لیے دوسرا تو میں بھی ہوںبہت اعلیٰ
واہ بہت خوب انتخاب
میں دوسروں کے جہنم سے بھاگتا ہوں فروغ
فروغ اپنے لیے دوسرا تو میں بھی ہوں
واہ
سیدھی دل میں اترتی ہوئی غزل۔
سبحان اللہ....خوب صورت
پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ۔واہ، بہت عمدہ غزل ہے۔
شئیر کرنے کے لئے شکریہ۔
بہت شکریہ اور دعا کے لئے مزید شکریہواہ عمدہ غزل ہے فرحت ! جیتی رہیئے
بلال میں نے جس کتاب سے یہ غزل کاپی کی ہے وہاں 'بڑا' لکھا ہوا ہے۔ غزل شاید نامکمل اس لئے تھی کہ یہ ایک مضمون کا حصہ تھی لیکن مضمون نگار اور مجلے کا حوالہ کافی مستند ہے۔ اس لئے 'بڑا' یا 'برا' کے لفظ کو کنفرم کرنا پڑے گا۔ ٹائپو کی اگر نشاندہی کر دیتے تو میں دوبارہ وہاں سے چیک کر لیتی۔
زمیں پہ شور جو اتنا ہے ہے صرف شور نہیںبلال میں نے جس کتاب سے یہ غزل کاپی کی ہے وہاں 'بڑا' لکھا ہوا ہے۔ غزل شاید نامکمل اس لئے تھی کہ یہ ایک مضمون کا حصہ تھی لیکن مضمون نگار اور مجلے کا حوالہ کافی مستند ہے۔ اس لئے 'بڑا' یا 'برا' کے لفظ کو کنفرم کرنا پڑے گا۔ ٹائپو کی اگر نشاندہی کر دیتے تو میں دوبارہ وہاں سے چیک کر لیتی۔
یہ ٹائپو نہیں بلکہ اصل کلام میں یہ مصرع دو دفعہ ہے کے ساتھ ہی ہے بلال۔زمیں پہ شور جو اتنا ہے ہے صرف شور نہیں
کہ درمیاں میں کہیں بولتا تو میں بھی ہوں
دوسرا ٹائپو تو صرف اس ہائی لائیٹڈ لفظ کا ہی تھا، باقی صرف مطلع ہی ہے۔