جیا راؤ
محفلین
بہت بہت پیاری غزل ہے جیا ۔۔۔مجھے بہت اچھی لگی۔۔۔
کیا ناز و ادا اور کیا سخاوت ہے سبحان اللہ۔۔۔
بہت داد قبول کرو۔۔۔
شکریہ زہرا۔۔۔
آپ غائب کہاں ہیں؟؟؟
بہت بہت پیاری غزل ہے جیا ۔۔۔مجھے بہت اچھی لگی۔۔۔
کیا ناز و ادا اور کیا سخاوت ہے سبحان اللہ۔۔۔
بہت داد قبول کرو۔۔۔
خاتون آپ کی غزل پر ہم تبصرہ ابھی کرتے ہیں کچھ مہلت دیجئے۔ تاہم مغل صاحب کی طرح رسید کاٹے دیتے ہیں اس بیان کے ساتھ کہ آپ کی شاہانہ شخصیت ان اشعار میں جھلکتی ہے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
گویا تلخ لہجہ کے جواب میں شاعر سے حلاوت سرزد ہو گئ، اسی باعث شاعر کی انا کو حیرانی ہے۔ یہاں تھوڑی گڑبڑ ہے۔ انا حیران ہے اب تک کے بعد ایک عدد کوما لگانا پڑے گا۔
ویسے اس شعر کو مزید بہتر بھی کیا جا سکتا ہے۔
اگر یوں کر دیں تو
انا حیران ہے، کیسی کرامت ہو گئ ہم سے
اصولا" ہونا تو یوں چاہیے
انا حیران ہے یہ کیا کرامت ہو گئ ہم سے
لیکن اس میں "یہ" کی بندش پر اساتذہ کرام کو اعتراض ہو گا۔
شکریہ زہرا۔۔۔
آپ غائب کہاں ہیں؟؟؟
چلیں جی جیا صاحبہ پوسٹ مارٹم کے بعد اب ہم سے مبارکباد لے لیجیے۔ بہت خوب اشعار کہتی ہیں آپ۔
پیاری بہنا ہم وہاں ہیں آجکل جہاں سے اپنی خبر نہیں آتی۔۔۔۔
شکریہ جیا راؤ اور نوید صاحب، دراصل آج کل عدیم الفرصت ہوں سو کم کم آنا ہو رہا ہے۔
نوید صادق صاحب کی رائے کے بعد غزل پر میرا کچھ کہنا تو فضول ہے ہاں اتنا ضرور کہوں گا کہ غزل ماشاءاللہ بہت اچھی ہے، خوشی اس بات کی ہے کہ جیا راؤ نے اپنا مخصوص لب و لہجہ بنا لیا ہے اور یہ بہت بڑی بات ہے۔ شعر کو 'زنانہ' اور 'مردانہ' ڈبوں میں تقسیم کرنا مستحسن نہیں ہے، لیکن ہر دو صنفوں میں جذبات اور ان کا اظہار مختلف ہو سکتے ہیں اور ہوتے ہیں اور یہ ایک انتہائی فطری بات ہے۔
جیا راؤ کی اب تک کی غزلیات میں، انکا لب و لہجہ بہت واضح اور نمایاں ہے اور اسکے اظہار میں کوئی ابہام نہیں ہے اور یہی "پلس پوائنٹ" ہے۔ باقی مشقِ سخن سے پختگی انشاءاللہ آتی جائے گی، لیکن میرا مخلصانہ مشورہ یہی ہے کہ معیار کے ساتھ ساتھ آپ اپنا یہ انداز بھی پختہ تر کرتی چلی جائیں کہ اس سے پڑھنے والوں کو ایک خوشگوار حیرت کا احساس ہوتا ہے۔
والسلام
کسی کے تلخ لہجے پر حلاوت ہو گئی ہم سے
انا حیران ہے اب تک کرامت ہو گئی ہم سے
خاتون آپ تو خاصی چھپی رستم نکلیں ۔۔۔ ہمیں اگر پہلے پتہ ہوتا تو ضرور حاضری دیتے ۔۔۔ برحال بہت خوبصورت غزل ہے ۔۔۔ دل خوش ہو گیا پڑھ کر ۔۔۔ اللہ اس صلاحیت کو اور نکھارے ۔۔۔
وسلام
شکریہ ابو شامل جی۔۔۔۔۔۔
پوسٹ مارٹم نہیں۔۔۔ سرجری تھی۔۔۔
ایسا کیوں کہا زہرا؟؟
ارے بھئی پڑ ھائی میں مصروف ہیں ۔۔۔پریشان نا ہو۔۔۔۔
بڑی پیاری غزل کہی آپ نے.................کیا آپ شاعرہ ہیں...............؟
میں نے سوچا رسید دے ہی دوں کہیں پھر اعتراض نہ ہو کہ لوگ کتنے بے ذوق ہیں...........اب اس کا یہ مطلب بھی نہ لیجیئے گا کہ "دیوان" ہی اٹھا لائیں ہمیں سنانے کے لیئے....
ڈرے تو ہم بیٹھے ہیں اتنی بڑی بڑی کتابیں دیکھ کر ۔۔۔۔۔
اچھی چیز کو نہ سراہنا نہایت ہی بد ذوقی کی علامت ہے اور وہ خیر سے ہم اتنے بھی نہیںپہلے تو اس دھاگے پر آپ کا نام دیکھ کر ہم ڈر ہی گئے۔۔۔ کہ یا اللہ خیر۔۔۔ کیا غلطی سرزد ہو گئی ہم سے۔۔۔
غزل کی پسندیدگی اور دعا کا بہت شکریہ جناب۔۔۔
آپ کو یہاں دیکھ کر واقعی اچھا لگا۔۔۔