کس طرح‌کی کتب لکھی جائیں

دوست

محفلین
کچھ دوستوں‌نے کاپی رائٹ کا مسئلہ بڑی شدت سے اٹھایا ہے۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ اس سے مقدمے بازی کا مسئلہ ہوسکتاہے۔
اس لیے وہ کتابیں لکھی جائیں‌جو کہ آؤٹ آف ڈیٹ ہو چکی ہیں۔ میری مراد اردو کلاسک سے ہے۔
قدرت اللہ شہاب،ابن انشاء،پریم چندر،منٹو بے شمار نام ہیں۔ جنھیں آج دنیا سے گزرے کئی کئی برس ہوگئے ہیں‌۔ ان کی کتابیں پبلشر بڑے دھڑلے سے چھاپ رہے ہیں‌اور غیر قانونی طور پر چھاپ رہے ہیں۔ اسلیے میری گزارش یہ ہے کہ ان لوگوں‌کی کتابیں‌لکھی جائیں۔
ممتاز مفتی کی بے شمار کتب ہیں خود میں‌ اب لبیک شروع کررہا ہوں‌جو کہ ممتاز مفتی کا حج کے بارے میں‌رپورتاژ‌ہے۔
کچھ احباب زاویہ لکھ رہے ہیں۔ ذرا محتاط رہیے گا زاویہ کی جلدیں‌آج بھی آن لائن فروخت ہورہی ہیں‌ تفصیل کے لیے آپ اردو پوائنٹ ڈاٹ کام دیکھ سکتے ہیں‌جس کےسرورق پر ہی کئی کتابوں‌کے ساتھ اس کتاب کی آن لائن فروخت کا اشتہار موجود ہوتا ہے۔
بہر حال جو بھی ہے کوشش کیجیے کی کسی قسم کا قانونی سقم پیدا نہ ہو۔
اگر یہ کام کرنا ہی ہے کہ ایک بلاگ بنا کا چند ابواب وہاں‌رکھ دیں‌اس طرح‌ٹکڑوں‌کی شکل میں‌ہونے پر قانونی رٹ نہیں‌بن سکے گی۔
تجاویز اور بھی ہوسکتی ہیں‌بلکہ دیجیے۔ میں‌ قانون دان نہیں‌جو ذہن میں‌تھا کاغذ پر اتار دیا اس بارے سوچیے اور رائے دیجیے تاکہ ایک مناسب لائحہ عمل اختیار کیا جاسکے۔
 
میرا ووٹ

دوست آپ ایک ہی سانس میں یہ کہہ رہے ہو کہ وہ کتابیں لکھی جائیں جو آؤٹ آف ڈیٹ ہیں اور یہ بھی کہ ممتاز مفتی کی لبیک شروع کر رہے ہیں۔ وہ تو آؤٹ آف ڈیٹ نہیں بڑی تازی کتاب ہے۔

آن لائن کتابوں کے لیے میرا ووٹ بھی کلاسکس کے حق میں ہے۔ آہا کیا نام لیے آپ نے منٹو، ابنِ انشا ۔ ۔ ۔ بہرحال اس پر پہلے بھی بات ہوئی تھی اور نبیل کا کہنا تھا کہ نئی کتابوں کی سی ڈی لکھ کر دفن کردی جائیں اور کاپی رائٹ کی وفات کے بعد پبلک کی جائیں۔ دراصل لوگ غالباً اپنی پسند کی کتب ہی لکھنا پسند کرتے ہیں۔ آخر کتاب کو لکھنے کے لیے اسے پڑھنا بھی تو پڑتا ہے۔
 

رضوان

محفلین
اسی طرح بندے سے بندہ رنگ پکڑتا ہے۔
ابھی تک ہم سب کا زور ہلکے پھلکے مقبول ادب کی جانب ہے ایک دفعہ ٹیم متحرک ہو گئی تو نسبتاً زیادہ سنجیدہ کام بھی ہوں گے تو کاپی رائٹ کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
رضوان نے کہا:
اسی طرح بندے سے بندہ رنگ پکڑتا ہے۔
ابھی تک ہم سب کا زور ہلکے پھلکے مقبول ادب کی جانب ہے ایک دفعہ ٹیم متحرک ہو گئی تو نسبتاً زیادہ سنجیدہ کام بھی ہوں گے تو کاپی رائٹ کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔

رضوان، میرے خیال میں اس وقت زیادہ دھیان کتابوں کو برقیانے پر دینا چاہیے۔ کاپی رائٹ‌ کا مسئلہ وہاں شروع ہوتا ہے جب اسے عام ری پروڈیوس کیا جائے۔ اگر ایک مرتبہ کتاب الیکٹرانک فارم میں آجائے تو پھر اس کے آن لائن آنے کا کچھ انتظار بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت تک چند اقتباسات پبلش کیے جا سکتے ہیں۔
 
میں بھی نبیل سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس وقت ہمیں کاپی رائٹ کے بارے میں اتنا تردد نہیں کرنا چاہیے اور فی الحال ہم کتابیں برقیائی شکل میں لاکر اس کی سی ڈی بنا سکتے ہیں یا ایک جی میل کا اکاؤنٹ بنا کر اس میں رکھتے جاتے ہیں۔

میں نے اکاؤنٹ بنا دیا ہے
urudmehfil at googlemail dot com
password: urdubooks
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب تم بھی کمال کرتے ہو۔ اتنا کھلے عام ای میل ایڈریس رکھ دیا ہے۔ اگر سپیمرز کے ہتھے چڑھ گیا تو لوگوں کو یہاں کتابوں سے زیادہ ادویات کے اشتہار ملیں گے۔ :roll: :wink: :idea:
 

نبیل

تکنیکی معاون
لو میں نے اتنا ضرور تبدیل کر دیا ہے کہ کسی مکڑے (spider) کو اس کا پتا نہ چلے۔ :p
 

دوست

محفلین
میں‌ زکریا کا ہم خیال اس لیے بنا ہوں‌کہ فورم کی رجسٹریشن ان کے نام ہے اور میں‌اپنے پیارےسے منتظم کا کباڑہ نہیں‌کروانا چاہتا۔ :eek:
ممتاز مفتی کو گزرے 15 برس بیت گئے اور لبیک کو مارکیٹ میں آئے کم از کم 20سے 25 سال ہوگئے۔
اتنی نئی بھی نہیں‌مگر یہ ہے کہ پبلشر شاید دعوٰی نہ کرسکے۔
حسن علی سے کیوں‌نہ بات کریں اس باری اردو ویب کو بھی ساتھ شامل کرلیا کریں‌جب نئی کتاب کے حقوق حاصل کیا کرتے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
شاکر جب ناشر سے بات کی جائے حقوق کی تو سب سے پہلے وہ یہ دیکھتے ہیں کہ آپ کے عزائم کیا ہیں۔ کہیں تجارتی مقاصد کے لیے تو نہیں لے رہے۔ پھر اگلا سوال آتا ہے کہ جناب اس کی کیا ضمانت ہے کہ کتاب آپ کی سائٹ پر رہیگی۔ ایک دفعہ آن لائن آئی تو ایک کلک کا مسلہ ہے پھر تو کوئی بھی اٹھا تا پھرے۔ مارکیٹ میں مقبول کتابوں پر تو کوئی بات ہی نہیں سنتا، ہاں وہ کتب جن کو کئی ناشرین نے چھاپا ہے وہ اب ساجھے کی ہنڈیا ہیں یا غریب کی جورو۔
کل ایک ناشر سے ملاقات طے ہے جو سوال جواب ہوئے ساتھیوں کو آگاہ کر دوں گا تاکہ اگلا لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔ تگڑی سفارش لگوائی ہے۔ آگے دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نبیل نے کہا:
محب تم بھی کمال کرتے ہو۔ اتنا کھلے عام ای میل ایڈریس رکھ دیا ہے۔ اگر سپیمرز کے ہتھے چڑھ گیا تو لوگوں کو یہاں کتابوں سے زیادہ ادویات کے اشتہار ملیں گے۔ :roll: :wink: :idea:

نبیل میں نے تو فٹافٹ ایڈریس بنایا تاکہ اس کاپی رائٹ سے کچھ افاقہ ہو :lol:

مگر کسی نے اس پر تجویز نہیں دی۔ امید ہے کہ اب ادویات یا مفت کورسز کے اشتہارات نہیں ملیں گے۔ ویسے جی میل کا سپمر اچھا ہے۔
 
Top