کس فائل کا ترجمہ کون کرے گا ۔

نعمان

محفلین
میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اینٹرانس پر کام کرنا مشکل ہے۔ اگر پو فائلیں ڈاؤنلوڈ بھی کرلی جائیں تب بھی۔ میرا خیال ہے میں اپنی کوششیں لانچ پیڈ‌پر روزیٹا میں ہی صرف کروں۔ وہاں زیادہ آسان معلوم ہوتا ہے۔
 

زیک

مسافر
اینٹرانس مجھے تو لانچ‌پیڈ جیسا ہی لگتا ہے استعمال کرنے میں مشکل یا آسانی کے لحاظ سے۔ دونوں آن‌لائن کام کے لئے ہیں۔ اینٹرانس میں کچھ زیادہ سہولتیں ہیں جیسے ترجمے تجویز کرنے اور ان پر ووٹ کرنے کی۔

مگر اہم بات یہ ہے کہ لانچ‌پیڈ پر اوبنٹو کے ترجمے اور یہاں جنوم کے ترجمے کے کام کو کسی طرح اکٹھا کیا جائے۔
 

نعمان

محفلین
mwalam صاحب یا محمد وقاص عالم صاحب کو جنوم کی ٹرانسلیشن کوآرڈینیٹرز سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ جنوم کی ڈیولپمنٹ اور دیگر ٹیمیں کنونیکل سے ان ٹچ ہیں۔ روزیٹا اور جنوم ٹرانسلیٹرز کی میلنگ لسٹس پر بھی معلومات مل سکتی ہیں۔ میں نے فاک وغیرہ چیک کئیے ہیں مگر ایسا کچھ معلوم نہیں ہوا کہ یہاں سے پو فائلز وہاں کسطرح اپلوڈ کی جاسکتی ہیں۔ کنونیکل تو یہی چاہے گی کہ لوگ روزیٹا ہی استعمال کریں۔ مزید تفصیلات کل جمع کرسکوں گا۔
 

باذوق

محفلین
میری طرف سے بھی ۔۔۔

غالباََ سال بھر پہلے کی بات ہے جب مجھے روڈ سیفٹی کے ایک عالمی سافٹ وئر کے اُردو یونی کوڈ ترجمے کا پراجکٹ ملا تھا۔ جس میں تقریباََ 5200 strings تھے۔ (یہ الگ بات ہے کہ اس کے معاوضے میں تقریباََ پچاس ہزار پاکستانی روپے مجھے ایک فرنچ کمپنی کی جانب سے حاصل ہوئے تھے)۔
ہر چند کہ مختلف افراد نے طبع آزمائی کی تھی مگر فرنچ کمپنی کے ہائر کئے ہوئے نامعلوم اُردوداں ہر ترجمے کو disapprove کرتے رہے۔
مجھے جب یہ بات اندرونی ذرائع سے معلوم ہوئی تو میں نے ایک طریقہ آزمایا
میں نے راست لفظی ترجمے کے بجائے ، لفظی ترجمہ اور معانیِ الفاظ کے بین بین راہ اپنائی ، اور یہی ٹرِک اُن نامعلوم اُردو ماہرین کو متاثر کر گئی ۔ اور پراجکٹ مجھے مل گیا۔

اس ٹرک کی ایک مثال entrans کی سائٹ سے میں آپ کو بتاتا ہوں
انگریزی ترکیب ہے ؛ Leave a comment
اسکا لفظی ترجمہ یوں لکھا گیا ہے ؛ تبصرہ چھوڑیں
میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ غلط اُردو ترکیب ہے ۔۔۔ لیکن میری نظر میں درست یوں ہونا چاہئے
تبصرہ کریں یا تبصرہ دیں ۔
اسی طرح Add User کے لیے داخل صارف کے بجائے صارف کو شامل کریں مناسب لگے گا۔

اور ہاں ، میں نے درج ذیل فائل پر آن لائن کام شروع کر دیا ہے۔
eog.HEAD.ur.po ، strings=196
 

دوست

محفلین
چلو جی اچھی بات ہے۔
میں بھی بس انشاءاللہ سیٹ ہورہا ہوں اب کبنٹو پر۔
پرسوں اوبنٹو کو چھری پھیر دی نعمان کے حل کی وجہ سے فائر فاکس مسئلہ کرنے لگ گیا تھا جو واپسی کے بعد بھی ٹھیک نہ ہوا۔
اب کے ڈی ای سے انشاءاللہ کچھ استحکام کی امید ہے۔
 
Top