کس قدر ٹوٹ رہی ہے میری وحدت مجھ سے

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اس سے پہلے کہ یہ دنیا مجھے رسوا کردے
تو میرے نفس اور میری روح کو اچھا کردے


کس قدر ٹوٹ رہی ہے میری وحدت مجھ سے
اے میری وحدتوں والے مجھے یکجا کردے


یہ جو حالت ہے میری میں نے بنائی ہے مگر
جیسا تو چاہتا ہے اب مجھے ویسا کردے

میرے ہر فیصلے میں تیری رضا شامل ہو
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے

مجھے وہ علم سکھا جس سے اجالے پھیلیں
مجھے وہ اسم پڑھا جو مجھے زندہ کردے

میری آواز تیری حمد سے لبریز رہے
بزمِ کونین میں جاری میرا نغمہ کردے


میں مسافر ہوں سو رستے مجھے راس آئے ہیں
بس میری منزل کو میرے واسطے رستہ کردے
 

زبیر مرزا

محفلین
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا شامل ہو​
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے​
مجھے وہ علم سکھا جس سے اجالے پھیلیں​
مجھے وہ اسم پڑھا جو مجھے زندہ کردے​

سبحان اللہ
جزاک اللہ
 

سید زبیر

محفلین
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا شامل ہو​
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے​
سبحان اللہ نہائت عمدہ انتخاب ہے
 
Top