سترھویں سالگرہ کس محفلین سے ملنا چاہتے ہیں؟

جاسمن

لائبریرین
عموماً لوگ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیائی ناطے بڑے کمزور ہوتے ہیں۔ یہاں کسی کا اعتبار نہیں۔ کسی کے بھیس میں کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔ لوگ اپنا خوبصورت روپ دکھاتے ہیں لیکن درحقیقت ان کی شخصیت اپنے اس روپ سے یکسر مختلف ہوتی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
ظاہر ہے کہ سوشل میڈیا لفظوں کا گورکھ دھندا ہے۔ الفاظ کے پردے میں کئی لوگ اپنی شخصیت کے بہترین رنگ دکھاتے ہیں اور جب واہ پڑے تو ان کے اصل رنگ کالے سیاہ ہو سکتے ہیں۔
لیکن دنیا میں جہاں اچھے اور سچے لوگوں کی کمی نہیں وہاں پہچاننے والوں کی کمی بھی نہیں ہے۔ ایسے ایسے زیرک زیک لوگ ہیں کہ کوئی ان سے بچ نہیں پاتا، فورآ پہچانا جاتا ہے۔
اس کے علاؤہ کچھ لوگ اپنے انداز سے اتنے اجلے نظر آتے ہیں کہ ان پہ شک گناہ کے مترادف ہوتا ہے۔
ہم میں سے ہر شخص اپنی علیحدہ پسند رکھتا ہے۔ اس تناظر میں اسے جو شخص پسند ہو، شاید دوسروں کو اتنا پسند نہ ہو۔
لیکن چند ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو سب کو اچھے لگتے ہیں۔
خواتین خاص طور پہ مشرق کی خواتین کا معاملہ تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ بہت سے تحفظات کی بنا پہ وہ اس فہرست کو بنانے میں محتاط دکھائی دے سکتی ہیں۔
بہرحال آپ کی پسند مختلف ہے یا دوسروں جیسی، آپ کا دل چاہتا ہو گا کہ کسی محفلین سے ملیں، باتیں کریں، اکٹھے چائے پئیں، مختلف موضوعات پہ گفتگو ہو۔ تحائف کا لین دین بھی آپ کے ذہن میں آ سکتا ہے:)
ان محفلین کے بارے بتائیں کہ جن سے آپ ملنا چاہتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
مزے دار بات تو یہ ہے کہ یہ لڑی انہوں نے بنائی جو خود کسی سے ملنا نہیں چاہتیں۔۔۔
پھر بھی ہم بتائے دے رہے ہیں کہ ہم بھی ان سے ملنا چاہتے ہیں جو کسی سے نہیں ملنا چاہتے۔۔۔
ارے دل پر ہرگز نہ لیں۔۔۔
ہماری مراد محمد وارث ہیں!!!

ویسے آخری جملہ کچھ ذو معنی نہیں ہوگیا؟؟؟
 
محمد عبدالرؤوف

پھر تو آخری جملے سے اوپر کا سب مواد حذف کر دیں😜🤣🤣🤣🤣
 
سیما علی

لائبریرین
یہاں کسی کا اعتبار نہیں۔ کسی کے بھیس میں کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔ لوگ اپنا خوبصورت روپ دکھاتے ہیں لیکن درحقیقت ان کی شخصیت اپنے اس روپ سے یکسر مختلف ہوتی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
لیکن اُردو محفل پہ معاملہ برعکس ہے یہاں کی سب سے اچھی بات ہے کہ جیسا ہے ویسا نظر آتا ہے اپنے لفظوں میں نہ کوئی تصنع ہے نہ بناوٹ ہے ۔۔ اب تک ہمیں تو ایسا نہیں ملا ۔۔۔ ورنہ سوشل میڈیا 95 فی صد دھوکہ ہے ۔۔ یہاں آکر رہ جانے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے اصل آئی ڈیئز ہیں ۔اگر اکا دکا فیک ہوتے بھی ہیں تو اُنکی لائف سائیکل بے حد مختصر ۔۔۔
ہمیں اشتیاق ہے ملنے کا اُستادِ محترم سے اللہ کرے زندگی میں خواہش پور ی ہو ۔۔لیکن جتنی ملاقات اس محفل کی وستاطت سے ہے وہ بھی بہت خوب ہے ۔پروردگار سلامت رکھے اس اُردو محفل کہ شجرِ سایہ دار کو آمین
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
عموماً لوگ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیائی ناطے بڑے کمزور ہوتے ہیں۔ یہاں کسی کا اعتبار نہیں۔ کسی کے بھیس میں کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔ لوگ اپنا خوبصورت روپ دکھاتے ہیں لیکن درحقیقت ان کی شخصیت اپنے اس روپ سے یکسر مختلف ہوتی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
ظاہر ہے کہ سوشل میڈیا لفظوں کا گورکھ دھندا ہے۔ الفاظ کے پردے میں کئی لوگ اپنی شخصیت کے بہترین رنگ دکھاتے ہیں اور جب واہ پڑے تو ان کے اصل رنگ کالے سیاہ ہو سکتے ہیں۔
لیکن دنیا میں جہاں اچھے اور سچے لوگوں کی کمی نہیں وہاں پہچاننے والوں کی کمی بھی نہیں ہے۔ ایسے ایسے زیرک زیک لوگ ہیں کہ کوئی ان سے بچ نہیں پاتا، فورآ پہچانا جاتا ہے۔
اس کے علاؤہ کچھ لوگ اپنے انداز سے اتنے اجلے نظر آتے ہیں کہ ان پہ شک گناہ کے مترادف ہوتا ہے۔
ہم میں سے ہر شخص اپنی علیحدہ پسند رکھتا ہے۔ اس تناظر میں اسے جو شخص پسند ہو، شاید دوسروں کو اتنا پسند نہ ہو۔
لیکن چند ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو سب کو اچھے لگتے ہیں۔
خواتین خاص طور پہ مشرق کی خواتین کا معاملہ تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ بہت سے تحفظات کی بنا پہ وہ اس فہرست کو بنانے میں محتاط دکھائی دے سکتی ہیں۔
بہرحال آپ کی پسند مختلف ہے یا دوسروں جیسی، آپ کا دل چاہتا ہو گا کہ کسی محفلین سے ملیں، باتیں کریں، اکٹھے چائے پئیں، مختلف موضوعات پہ گفتگو ہو۔ تحائف کا لین دین بھی آپ کے ذہن میں آ سکتا ہے:)
ان محفلین کے بارے بتائیں کہ جن سے آپ ملنا چاہتے ہیں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی اور محمد وارث ۔ ان دو اصحاب سے ملنا چاہوں گا۔
 
ظاہر ہے کہ سوشل میڈیا لفظوں کا گورکھ دھندا ہے۔ الفاظ کے پردے میں کئی لوگ اپنی شخصیت کے بہترین رنگ دکھاتے ہیں اور جب واہ پڑے تو ان کے اصل رنگ کالے سیاہ ہو سکتے ہیں۔
کیا کالا سیاہ رنگ قابلِ ملامت ہے یا دوسرے رنگوں سے کمتر؟ :D
لیکن دنیا میں جہاں اچھے اور سچے لوگوں کی کمی نہیں وہاں پہچاننے والوں کی کمی بھی نہیں ہے۔ ایسے ایسے زیرک زیک لوگ ہیں کہ کوئی ان سے بچ نہیں پاتا، فورآ پہچانا جاتا ہے۔
سب سے پہلے زیرک زیک سے پہچان کرالی جائے اور اس کے بعد ان بہترین رنگ والے لوگوں سے ملاقات کا پروگرام بنایا جائے۔:D
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو اردو محفل کے ہر رکن سے ملنے کا خواہشمند ہوں۔

اردو محفل کے چار اراکین سے بالمشافہ ملاقات ہو چکی ہے، جن میں سے دو تو بالکل غیر فعال ہو چکے ہیں۔ ایک اپنے سعود بھائی ہیں اور ایک سید عاطف علی ہیں۔ ان چاروں سے ملاقات ریاض، سعودی عرب میں ہوئی تھی۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
مزے دار بات تو یہ ہے کہ یہ لڑی انہوں نے بنائی جو خود کسی سے ملنا نہیں چاہتیں۔۔۔
پھر بھی ہم بتائے دے رہے ہیں کہ ہم بھی ان سے ملنا چاہتے ہیں جو کسی سے نہیں ملنا چاہتے۔۔۔
ارے دل پر ہرگز نہ لیں۔۔۔
ہماری مراد محمد وارث ہیں!!!

ویسے آخری جملہ کچھ ذو معنی نہیں ہوگیا؟؟؟
مفتی صاحب بلآخر آپ کے کام یہ رند ہی آیا! :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عموماً لوگ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیائی ناطے بڑے کمزور ہوتے ہیں۔ یہاں کسی کا اعتبار نہیں۔ کسی کے بھیس میں کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔ لوگ اپنا خوبصورت روپ دکھاتے ہیں لیکن درحقیقت ان کی شخصیت اپنے اس روپ سے یکسر مختلف ہوتی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
ظاہر ہے کہ سوشل میڈیا لفظوں کا گورکھ دھندا ہے۔ الفاظ کے پردے میں کئی لوگ اپنی شخصیت کے بہترین رنگ دکھاتے ہیں اور جب واہ پڑے تو ان کے اصل رنگ کالے سیاہ ہو سکتے ہیں۔
لیکن دنیا میں جہاں اچھے اور سچے لوگوں کی کمی نہیں وہاں پہچاننے والوں کی کمی بھی نہیں ہے۔ ایسے ایسے زیرک زیک لوگ ہیں کہ کوئی ان سے بچ نہیں پاتا، فورآ پہچانا جاتا ہے۔
اس کے علاؤہ کچھ لوگ اپنے انداز سے اتنے اجلے نظر آتے ہیں کہ ان پہ شک گناہ کے مترادف ہوتا ہے۔
ہم میں سے ہر شخص اپنی علیحدہ پسند رکھتا ہے۔ اس تناظر میں اسے جو شخص پسند ہو، شاید دوسروں کو اتنا پسند نہ ہو۔
لیکن چند ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو سب کو اچھے لگتے ہیں۔
خواتین خاص طور پہ مشرق کی خواتین کا معاملہ تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ بہت سے تحفظات کی بنا پہ وہ اس فہرست کو بنانے میں محتاط دکھائی دے سکتی ہیں۔
بہرحال آپ کی پسند مختلف ہے یا دوسروں جیسی، آپ کا دل چاہتا ہو گا کہ کسی محفلین سے ملیں، باتیں کریں، اکٹھے چائے پئیں، مختلف موضوعات پہ گفتگو ہو۔ تحائف کا لین دین بھی آپ کے ذہن میں آ سکتا ہے:)
ان محفلین کے بارے بتائیں کہ جن سے آپ ملنا چاہتے ہیں۔
آپ تو بتائیں۔۔۔

جو مجھ سے نہ ملنا چاہیں ان کے علاوہ سب سے ملنا چاہوں گا۔

میں تو ان لوگوں سے بالخصوص ملنا چاہتا ہوں جو مجھ سے نہیں ملنا چاہتے۔۔۔
 
Top