سترھویں سالگرہ کس محفلین سے ملنا چاہتے ہیں؟

فہرست کافی بڑی ہے جن سے ملنا چاہتی ہوں لیکن ملوں گی نہیں۔ :)
لیکن دو لوگوں سے تو واقعی ہی ملنا چاہتی ہوں۔
میرے، ہم سب کے استادِ محترم
دوسرے ظہیراحمدظہیر بھائی
کئی طرح کے تحائف ان کے لیے سوچے ہوئے ہیں۔
تحائف تو نیرنگ خیال کے بچوں، محمداحمد کے بچوں، سیما علی کے لیے کڑھائی والا سوٹ، ہادیہ کے لیے قران پاک، محمد تابش صدیقی کے بچوں، عثمان کے بچوں، ماہی احمد کے لیے حلوہ، وارث بھائی کے لیے کتابیں، بھابھی@محمد عدنان اکبری نقیبی کے لیے شال، بھابھی@سید عمران کے لیے شال۔۔۔۔
وغیرہ اور وغیرہ
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا
آپی آپ کی پر خلوص محبت و شفقت ہماری زندگی کا بہت قیمتی اثاثہ ہے۔
 
سید عمران

محفلین
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا
بھائی صاحب کی محبت اور خلوص کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
خالی خولی شکر گزار کیا؟؟؟
وہ آپ کی محبت میں مرے جارہے ہیں اور آپ سے اتنا بھی نہ ہوسکا کہ انہیں ریٹرن ٹکٹس اور پندرہ بیس دن مہمان نوازی کے مواقع فراہم کریں!!!
 
سیما علی

لائبریرین
تحائف تو @نیرنگ خیال کے بچوں، @محمداحمد کے بچوں، @سیما علی کے لیے کڑھائی والا سوٹ، @ہادیہ کے لیے قران پاک، @محمد تابش صدیقی کے بچوں، @عثمان کے بچوں، @ماہی احمد کے لیے حلوہ، @وارث بھائی کے لیے کتابیں، بھابھی@محمد عدنان اکبری نقیبی کے لیے شال، بھابھی@سید عمران کے لیے شال۔۔۔۔
وغیرہ اور وغیرہ
جیتی رہیے بٹیا ۔آپکی محنت کا بہت بہت شکریہ ۔
 
باباجی

محفلین
جن سے ملنا چاہتا تھا ان سے مل چکا ہوں بس کچھ ایسے ہیں جو ملک سے باہر ہوتے ہیں اور شاید ہی کبھی پاکستان آئے ہوں یا پھر بہت کم آتے ہیں ۔
جن میں ایک تو زیک بھائی اور دوسرے اپنے ناروے والے بھائی ۔
اور میں ذاتی طور پہ ویسے ہی بہت کم ملنے ملانے والا بندہ ہوں
 
مابدولت چونکہ محفلین بسیار سے شرف ملاقات کی سعادت دلخوش کن حاصل کرچکےہیں ، چنانچہ اس کے حظ سے بخوبی واقف ہیں ، اور در ضمن ایں محترم برادرم محمد وارث سے ملاقات کے لطف آگیں لمحات سے محظوظ ہونے کے امکانات اغلب کے لیے اولوالعزم ہیں ۔۔ اس تمنائے برملا کا بلاتردد اظہار اس امید واثق سے کیا جارہا ہے کہ دیگر عزیز احباب محفل کو ناگوار خاطرنا گذرے ۔ :) :)
 
جاسمن

ہمیں گوار خاطر گذرا ہے۔:)
 
Top