کس نے کہا تھا کہ پیپسی پر 5 روپے کم دو

طارق راحیل

محفلین
ایسے ایم ایس کا فائدہ اٹھا کر مین نے کچھ نیا نکالا تھا
جہاں جہاں لیکھا ہوتا ہے کہ
کس نے کہا تھا کہ پیپسی پر 5 روپے کم دو
میں وہاں لکھ دیتا ہوں
کس نے کہا تھا کہ پیٹرول پر45 پیسے کم دو
 

شہزاد وحید

محفلین
اس کمرشل پر کوئی 100 سے اوپر طنزیہ ایس ایم ایس بن چکے ہیں۔ بہرحال اور تو کچھ ہوا نہ ہو لیکن پیپسی والوں کی مفت میں ڈبل سے بھی زیادہ مشہوری ہو گئی۔ میرا خیال ہے جس نے اس کمرشل کا آئیڈیا سوچا ہوگا اسے کوئی انعام شنام بھی مل گیا ہو گا۔ ایک تو اس کمرشل میں جو لڑکی ڈالی گئی ہے اس کے بے باک حسن زدہ اداؤں پر نوجوانان پاکستان رہ گئے ہیں اور دوسرا پانچ روپے پاکستان میں آج کل کوئی حثییت نہیں رکھتے ہیں لیکن پانچ روپے کم کر کے کمرشل ایسے بنایا ہے کہ جیسے بہت بڑا احسان کر دیا ہو۔ اور کمرشل بھی اس طرز کا ظاہر کیا گیا ہےکہ پانچ روپے کم ہونے سے ہر کوئی پیپسی کے پیچھے ہے اور اوپر سے کمرشل کے احتتام پر یہ نوجوان حسینہ کی دلربائی آواز میں جتانا کہ "کس نے کہا تھا پیپسی پر پانچ روپے کم کر دو"

میرے خیال سے میں اب ذمہ داری قبول کر ہی لوں کہ میں نے کہا تھا۔:grin:
 

کاشفی

محفلین
فرحان بھائی ، کس نے کہا تھا کہ پیپسی پر 5 روپے کم کر دو، بولیں ۔۔جلدی کریں پیپسی ختم ہوجائےگی :)
 
Top