کس کس کی زد پہ ہوں مجھے معلوم تو ہوا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احبابِ کرام ! ایک اور پرانی غزل آپ کے ذوقِ سخن کی نذر ہے۔ شاید ایک آدھ مصرع آپ کے ذوقِ لطیف کو سیراب کردے ۔

غزل

ویسے میں ہر حلیف سے محروم تو ہوا
کس کس کی زد پہ ہوں مجھے معلوم تو ہوا

کھوئے ہوئے کھلونے کی انتھک تلاش میں
دنیا سے آشنا کوئی معصوم تو ہوا

بکھرا ہوا تھا میرا فسانہ مری طرح
اشعار کے بہانے سے منظوم تو ہوا

لکھا گیا ہوں گرچہ خسارے کے باب میں
لیکن تری کتاب میں مرقوم تو ہوا

پھر سے کسی خیال کی اک روشنی ملی
زندہ ذرا سا خامۂ مرحوم تو ہوا

٭٭٭٭

ظہیرؔ احمد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 2011

سین خے

محفلین

لاجواب! ایک سے بڑھ کر ایک شعر :)
 
ویسے میں ہر حلیف سے محروم تو ہوا
کس کس کی زد پہ ہوں مجھے معلوم تو ہوا

کھوئے ہوئے کھلونے کی انتھک تلاش میں
دنیا سے آشنا کوئی معصوم تو ہوا

بکھرا ہوا تھا میرا فسانہ مری طرح
اشعار کے بہانے سے منظوم تو ہوا

لکھا گیا ہوں گرچہ خسارے کے باب میں
لیکن تری کتاب میں مرقوم تو ہوا

پھر سے کسی خیال کی اک روشنی ملی
زندہ ذرا سا خامۂ مرحوم تو ہوا
لاجواب ظہیر بھائی۔
بس صرف یہی چند مصرع پسند آئے۔
 
زبردست۔ لاجواب۔ واہ واہ!
اور وہ "ڈھیر سارے الفاظ" جو احباب وقتاً فوقتاً اس قسم کے کاموں کے لیے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ :) :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لاجواب ظہیر بھائی۔
بس صرف یہی چند مصرع پسند آئے۔
ہا ہا ہا ہا ہا ! اب میں جواب میں کیا کہوں تابش بھائی ! ایسی داد پر خوش سے پھول ہی سکتا ہوں۔ :):):)
اللہ کریم و رحیم آپ پر اپنی عنایتیں نازل فرمائے ، استقامت بخشے ! آمین ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زبردست۔ لاجواب۔ واہ واہ!
اور وہ "ڈھیر سارے الفاظ" جو احباب وقتاً فوقتاً اس قسم کے کاموں کے لیے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ :) :)
آداب ، نوازش، شکریہ !
اور وہ ڈھیر سارے الفاظ جو شعراء اس قسم کے موقع پر استعمال کرتے رہتے ہیں ۔ :D
 
عاطف ملک

محفلین
احبابِ کرام ! ایک اور پرانی غزل آپ کے ذوقِ سخن کی نذر ہے۔ شاید ایک آدھ مصرع آپ کے ذوقِ لطیف کو سیراب کردے ۔

غزل

ویسے میں ہر حلیف سے محروم تو ہوا
کس کس کی زد پہ ہوں مجھے معلوم تو ہوا

کھوئے ہوئے کھلونے کی انتھک تلاش میں
دنیا سے آشنا کوئی معصوم تو ہوا

بکھرا ہوا تھا میرا فسانہ مری طرح
اشعار کے بہانے سے منظوم تو ہوا

لکھا گیا ہوں گرچہ خسارے کے باب میں
لیکن تری کتاب میں مرقوم تو ہوا

پھر سے کسی خیال کی اک روشنی ملی
زندہ ذرا سا خامۂ مرحوم تو ہوا

٭٭٭٭

ظہیرؔ احمد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 2011
لاجواب ظہیر بھائی۔
بس صرف یہی چند مصرع پسند آئے۔
تابش بھائی سے متفق۔
صرف یہی مصرع پسند آئے:p
تفنن برطرف،
سبھی اشعار لاجواب ہیں۔
بہت بہت داد:)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تابش بھائی سے متفق۔
صرف یہی مصرع پسند آئے:p
ہا ہا ہا ! عاطف ، یہ آپ تمام لوگ آپس میں متفق ہو ہو کر اِس پردیسی "گجل گو" کا مذاق بنارہے ہیں ۔ اچھی بات ہے ۔ :):):)

تفنن برطرف،
سبھی اشعار لاجواب ہیں۔
بہت بہت داد:)
بہت شکریہ ! نوازش! قدر افزائی پر ممنون ہوں ۔ اللہ کریم خوش رکھے۔
 
ہا ہا ہا ! عاطف ، یہ آپ تمام لوگ آپس میں متفق ہو ہو کر اِس پردیسی "گجل گو" کا مذاق بنارہے ہیں ۔ اچھی بات ہے ۔ :):):)
کل ہی گھر میں کچھ شاعری کا تذکرہ نکلا تو بات آئی کہ موجودہ دور کے بظاہر مشہور شعراء میں کوئی ایسا نام نظر نہیں آتا کہ جو آگے چل کر بڑا شاعر کہلایا جائے۔ بس چند ہی نام باقی رہ گئے ہیں۔
تو میں نے یہی کہا کہ ایسے شعراء بھی موجود ہیں جو بلاشبہ بڑے شاعروں میں جگہ بناتے اگر گوشہ نشیں نہ ہوتے۔ :)
میں یہ بات نہ کرتا اگر ذرہ برابر بھی مبالغہ آرائی اس میں ہوتی۔ :)
 
یہ سراسرمحبت اور خوش نظری ہے آپ کی تابش بھائی ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ شاد و آباد رکھے۔ کچھ ٹوٹا پھوٹا گھڑلیتا ہوں ۔

گوشہ نشینی تو اختیار کرنی پڑی تابش بھائی ۔ اسی میں عافیت نظر آئی ۔ یہ موضوع تفصیلی گفتگو کا متقاضی ہے ۔ کبھی بات چل نکلی تو کریں گے ۔ تابش بھائی ،مختصراً یہ کہ ایک تو پاکستان چھوڑنا پڑا ۔ کچھ تلاشِ معاش کے چکر اور کچھ سندھ میں امن و امان کی صورتحال ۔ ایم کیو ایم اور جئے سندھ کے بدمعاشوں سے کون محفوظ تھا ۔ پیچھے لگے ہوئے تھے ۔ یہاں آنے کے بعد پھر اور ہی قسم کے امتحانات اورچیلینجز کا سامنا تھا ۔ ایمان اور صراطِ مستقیم کی آزمائشیں تھیں ۔ گھر کی اور بچوں کی ذمہ داریاں سب سے بڑھ کر ۔ لیکن سب سے بڑی قباحت یہ کہ شعری اور ادبی حلقوں میں الحاد ، مذہب دشمنی اور شراب و کباب کا چلن عام بلکہ نارم ۔ تھوڑی سی شہرت اور ناموری کے لئے ایسی صحبت اختیار کرنا اور ایسے لوگوں سے قریبی تعلقات روا رکھنا مجھے کسی صورت گوارا نہ ہوا اور نہ کبھی ہوسکتا ہے ۔ سو گوشہ نشینی ہی میں دین و دنیا کی عافیت نظر آئی ۔ الحمدللہ قلبی اطمینان ہے ۔ ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں ۔ اُس مالک کا بہت بہت شکر ہے۔ آپ جیسے چندسخن شناس اور سخنور دوست احباب ہیں جو حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں ۔ اللہ ان کو سلامت رکھے ۔ میرے لئے یہی سرمایا بہت ہے ۔
 
اللہ تعالیٰ آپ کو ایمان و صحت کی بہترین حالت میں سلامت رکھے۔ آمین
 
ہمارا تذکرہ ہے یقیناً۔ آداب آداب!!!
بالکل۔
بلاشبہ دیگر زبانوں کے ادبی ورثہ کا ترجمہ، بچوں کا ادب اور مزاحیہ شاعری بالخصوص پیروڈی کے حوالے سے موجودہ دور میں دیکھوں تو آپ کا نام سب سے پہلے ذہن میں آنے والے ناموں میں سے ہے۔ :)
 
عاطف ملک

محفلین
یہ سراسرمحبت اور خوش نظری ہے آپ کی تابش بھائی ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ شاد و آباد رکھے۔ کچھ ٹوٹا پھوٹا گھڑلیتا ہوں ۔

گوشہ نشینی تو اختیار کرنی پڑی تابش بھائی ۔ اسی میں عافیت نظر آئی ۔ یہ موضوع تفصیلی گفتگو کا متقاضی ہے ۔ کبھی بات چل نکلی تو کریں گے ۔ تابش بھائی ،مختصراً یہ کہ ایک تو پاکستان چھوڑنا پڑا ۔ کچھ تلاشِ معاش کے چکر اور کچھ سندھ میں امن و امان کی صورتحال ۔ ایم کیو ایم اور جئے سندھ کے بدمعاشوں سے کون محفوظ تھا ۔ پیچھے لگے ہوئے تھے ۔ یہاں آنے کے بعد پھر اور ہی قسم کے امتحانات اورچیلینجز کا سامنا تھا ۔ ایمان اور صراطِ مستقیم کی آزمائشیں تھیں ۔ گھر کی اور بچوں کی ذمہ داریاں سب سے بڑھ کر ۔ لیکن سب سے بڑی قباحت یہ کہ شعری اور ادبی حلقوں میں الحاد ، مذہب دشمنی اور شراب و کباب کا چلن عام بلکہ نارم ۔ تھوڑی سی شہرت اور ناموری کے لئے ایسی صحبت اختیار کرنا اور ایسے لوگوں سے قریبی تعلقات روا رکھنا مجھے کسی صورت گوارا نہ ہوا اور نہ کبھی ہوسکتا ہے ۔ سو گوشہ نشینی ہی میں دین و دنیا کی عافیت نظر آئی ۔ الحمدللہ قلبی اطمینان ہے ۔ ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں ۔ اُس مالک کا بہت بہت شکر ہے۔ آپ جیسے چندسخن شناس اور سخنور دوست احباب ہیں جو حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں ۔ اللہ ان کو سلامت رکھے ۔ میرے لئے یہی سرمایا بہت ہے ۔
اللہ آپ کو بہترین صحت و عافیت میں رکھے۔آمین
 
فاخر رضا

محفلین
ویسے میں ہر حلیف سے محروم تو ہوا
کس کس کی زد پہ ہوں مجھے معلوم تو ہوا
اک ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے
خیر اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہنچانے گئے
لکھا گیا ہوں گرچہ خسارے کے باب میں
لیکن تری کتاب میں مرقوم تو ہوا
بہت زبردست
خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے
 
Top