سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

یاسر شاہ

محفلین
یہاں اپنے ذاتی مزاحیہ قطعات و نثری اقتباسات پیش کیے جا سکتے ہیں۔:)
انتباہ:
انتظامیہ سے بھی درخواست ہے کہ چوکنی رہے ۔ ناشگفتہ تحریر حذف کر دی جائے۔برا نہیں مانا جائے گا۔میری طرف سے تو سب شگفتہ اور شائستہ ہے ۔
 
یاسر شاہ

محفلین
مغربی قوم

مشرقی آدمی کے گھر پیدا
مغربی قوم ہونے والی ہے
ابو اب "ڈیڈ" ہونے والے ہیں
امی اب "موم" ہونے والی ہے
 
یاسر شاہ

محفلین
شیخ اور عشق مجازی

ہے شیخ سے یہ عشق_مجازی میں فائدہ
پڑھنے لگی ہے زاہدہ نورانی قاعدہ
حضرت سے میسجنگ کا کیا خوب فیض ہے
روزانہ فجر پڑھ کے ہی سوتی ہے شاہدہ​
 
یاسر شاہ

محفلین
توکل و آرزو

اولاد چاہیے تو توکل بھی کیجیے
پر شادی پہلے کیجیے ہل جل بھی کیجیے
مریے نہ گھر پہ رکھ کے شہادت کی آرزو
حضرت جی! قصد_ہجرت _کابل بھی کیجیے​
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
اصلاح سخن

آپ کو بھیجی ہیں غزلیں جو برائے اصلاح
بخش دیجے گا خطا علم کے اس طالب کی
ایک بھی ان میں غزل میری نہیں یا استاد !
اس بہانے چلیں اصلاح ہوئی غالب کی​
 
ایک مشّاق شاعر کی پریشانی
٭
اک غزل کہنے میں لگتے ہیں فقط پندرہ منٹ
شعر کہنے میں مجھے حاصل ہے مشّاقی بہت
ہاں مگر اک مسئلہ درپیش رہتا ہے مجھے
بحر میں لانا اسے، پڑتا ہے پر بھاری بہت​
 
یاسر شاہ

محفلین

یاسر شاہ

محفلین
ویرانی vs حیرانی

اک بت کو ورغلایا ہمارے ہی عشق پر
شیطان آج کل بڑے شیطان ہو گئے

ہم نے بھی ایک چال چلی مولوی جو تھے
مجنوں نہیں تھے ہم بھی کہ ویران ہو گئے

لے آئے گھر پہ دو دو حسینائیں بیاہ کر
جلووں کے اژدہام سے حیران ہو گئے​
 
سید عمران

محفلین

سیما علی

لائبریرین
میں کتھے پاسے جاواں
میں منجھی کتھے ڈھاواں!!!
منجھی اب کیرالہ نہیں واقعی یورپ ہی لے جانا پڑے گی 🤓🤓🤓🤓🤓🤓
 
اکمل زیدی

محفلین
ایک مشّاق شاعر کی پریشانی
٭
اک غزل کہنے میں لگتے ہیں فقط پندرہ منٹ
شعر کہنے میں مجھے حاصل ہے مشّاقی بہت
ہاں مگر اک مسئلہ درپیش رہتا ہے مجھے
بحر میں لانا اسے، پڑتا ہے پر بھاری بہت​
شکریہ تابش بھائی کسی کو تو احساس ہوا ۔ ۔ ۔ پتہ نہیں لگا بس آپ نام لکھنا بھول گئے ۔۔:heehee:
 
اکمل زیدی

محفلین
اصلاح سخن

آپ کو بھیجی ہیں غزلیں جو برائے اصلاح
بخش دیجے گا خطا علم کے اس طالب کی
ایک بھی ان میں غزل میری نہیں یا استاد !
اس بہانے چلیں اصلاح ہوئی غالب کی​
واہ یاسر بھائی یہ تو ہمارا وہ والا ماجرہ ہ ہو گیا جو ہم نے چالاکی سے اپنے آفس میں کیا تھا ۔۔مختصر عرض کروں ۔۔۔جی ایم صاحب نے ایک لیٹر ڈرافٹ کیا ہم باس کے پاس لے گئے باس سمجھے ہم نے لکھا ہے دے مار ساڑھے چار دبا کے اس میں غلطیاں نکال کر کہا ایسے لکھ کر لاؤ ہم واپس گئے جنرل مینیجر صاحب کے پاس کے باس کہہ رہے ہیں ایسے لکھیں اب وہ حیران پریشان کے اتنی عمر اور تجربے کی ایسی تیسی کر دی باس نے بہرحال ویسا ہی لکھ دیا واپس باس کے پاس گئے تو کہنے لگے ہاں اب ٹھیک ہے پہلے کیا کیا لکھ کر لے آئے تھے ہم نے معصومانہ انداز میں کہہ دیا سر وہ جی ایم صاحب نے لکھ کر دیا تھا اب لگا باس کے ہاتھوں کے طوطے اُڑ گئے ہمیں خشمگیں نگاہوں سے گھورتے ہوئے فرمایا تم نے پہلے کیوں نہیں بتایا ہم نے مزید معصومیت سے جواب دیا سر آپ نے پوچھا ہی نہیں تھا ۔۔۔۔مگر باس سر پکڑے بیٹھے تھے ۔ ۔اور ہم خود کو قہقہے لگانے سے روکنے کی جدوجہد میں مصروف تھے
در اصل جی ایم صاحب باس کے سسر ہوتے ہیں۔۔:LOL:
 
در اصل جی ایم صاحب باس کے سسر ہوتے ہیں۔۔
 
Top