کشمیر اور مذہب

ساجد

محفلین
کشمیر قرارداد مذمت سے نہیں
ہندو کی مرمت سے آزاد ہو گا
یہ ہے وہ نعرہ جو جماعۃ الدعوہ نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کی دیوار پر بڑے بڑے لفظوں میں لکھ کر لگایا ہے ۔ مجھے یہ دیکھ کر بڑا استعجاب ہوتا ہے جب خود کو عالم اور دین کے ورثاء کہلوانے والے ایسے جذباتیت سے بھرپور اور غیر اسلامی فعل سے کام لیں اور ایک سیاسی مسئلے کو بنیاد بنا کر کسی مذہب پر کیچڑ اچھالیں اور بدلے میں اپنے مذہب کے لئے گالی کا سبب بنیں ۔
 
نایاب

لائبریرین
آج میرے بچے نے میری صبح کا آغاز " کشمیر کی آزادی " پر مبنی نعرے سے کیا ۔
45 سال ہوگئے مکمل ہوش و حواس کے ساتھ مکہ و مدینہ و پاکستان میں ہمہ اقسام مسالک کے مبلغوں اور مجاہدوں کی کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیئے دعاؤں پر آمین کہتے لیکن رب سوہنے نے اس دعا کو قبولیت کی بجائے سنبھال رکھا ۔۔
اک بزرگ سے اس بارے سوال کیا تو کہنے لگے ۔
بے عملوں اور زمین پہ فساد پھیلانے والوں کی دعا کب قبول ہوتی ہے ۔۔؟
یہ تو بس " الرحمن الرحیم " کے کرم عام کے مستحق ٹھہرتے ہیں ۔ ۔۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
تو آپکا کیا خیال ہے کیسے آزاد ہو گاپھر؟ نعرہ گو کہ کچھ ذاتیات کی طرف چلا گیا ہے مگر قابض افواج کو مار نکالنے کے سوا کیا حل ہے؟ انڈیا خود تو اسے تھالی میں رکھ کر پیش کرنے سے رہا۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
آج میرے بچے نے میری صبح کا آغاز " کشمیر کی آزادی " پر مبنی نعرے سے کیا ۔
45 سال ہوگئے مکمل ہوش و حواس کے ساتھ مکہ و مدینہ و پاکستان میں ہمہ اقسام مسالک کے مبلغوں اور مجاہدوں کی کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیئے دعاؤں پر آمین کہتے لیکن رب سوہنے نے اس دعا کو قبولیت کی بجائے سنبھال رکھا ۔۔
اک بزرگ سے اس بارے سوال کیا تو کہنے لگے ۔
بے عملوں اور زمین پہ فساد پھیلانے والوں کی دعا کب قبول ہوتی ہے ۔۔؟
یہ تو بس " الرحمن الرحیم " کے کرم عام کے مستحق ٹھہرتے ہیں ۔ ۔۔
1661718_623087647757952_250270415_n.jpg

1014012_572327246183945_909240833_n.jpg
 
نایاب

لائبریرین
یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت۔۔ جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی۔
ساٹھ سال گزر گئے اب تو یہ شعر سچ ہی لگنے لگا ہے ۔
شایدکہ " کفر و تسلیم " کے پیمانے پہ ہم " تسلیم کے پردے میں کفر " کے حامل ٹھہرتے ہیں ۔
اسی لیئے کشمیر سے محروم ہیں ۔،
 
شعیب

محفلین
آج میرے بچے نے میری صبح کا آغاز " کشمیر کی آزادی " پر مبنی نعرے سے کیا ۔
45 سال ہوگئے مکمل ہوش و حواس کے ساتھ مکہ و مدینہ و پاکستان میں ہمہ اقسام مسالک کے مبلغوں اور مجاہدوں کی کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیئے دعاؤں پر آمین کہتے لیکن رب سوہنے نے اس دعا کو قبولیت کی بجائے سنبھال رکھا ۔۔
اک بزرگ سے اس بارے سوال کیا تو کہنے لگے ۔
بے عملوں اور زمین پہ فساد پھیلانے والوں کی دعا کب قبول ہوتی ہے ۔۔؟
یہ تو بس " الرحمن الرحیم " کے کرم عام کے مستحق ٹھہرتے ہیں ۔ ۔۔

اس نظریہ پر کتنے لوگ متفق ہونگے؟ دعاء اگر قبول نہ ہو تو بد دعا ہی سہی ۔ اور بد دعاء بھی اثر نہ دکھائے تو بغلیں جھانکنے کی بجائے اکثر لوگ صرف آمین کہنے پر مصر ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کشمیری خود کشمیر آزاد کروانے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ ورنہ 1947 سے لیکر آج تک جتنی امداد ان کو ملی ہے یا پھر فلسطین کو ملی ہے، اس سے کئی کشمیر اور کئی فلسطین آزاد ہو سکتے تھے۔
دونوں کو ہی مخلص لیڈر نہیں ملے اس لیے دونوں ہی غلامی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
 
شعیب

محفلین
اور ان دونوں ریاسوتوں کو بیرونی امداد سے کئیوں کاروبار چل رہے ہیں ۔ آزادی کا نعرہ تو مزید امداد کا حصول ہے ۔
 
Top