کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس سال انشاءاللہ ہم بھی اللہ تعالی کے مہمان ہوں گے۔ سب کچھ پلان کے مطابق چلا تو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوگی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میرا اور سب کا حج قبول فرمائے۔ حج سے پہلے ضروری کاموں میں دوسروں کی زیادتیوں کو معاف کرنے اور اپنی زیادتیوں کی معافی مانگنے کی نصیحت کی جاتی ہے۔ میری کسی بات سے اگر کسی کو کوئی تکلیف پہنچی ہو تو میں اس کے لیے معافی کا خواستگوار ہوں۔ اللہ تعالی ہم سب کے دلوں کو کدورتوں سے پاک فرمائے، آمین۔ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ میرے اور تمام حجاج کے حج کی قبولیت کے لیے دعا فرمائیں۔ انشاءاللہ میں بھی آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھوں گا۔ کوئی دوست اگر کسی خصوصی دعا کے لیے کہنا چاہتے ہیں تو ذاتی مکالمے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ دعاؤں کی لسٹ ہمراہ لے جانا بھی روایتی طور پر حج کا حصہ ہوتا ہے۔ :) اتفاق سے میری حج کے لیے روانگی اسی دن ہوگی جس دن ابن سعید انڈیا کی جانب روانہ ہوں گے۔ بہرحال فورم کی دیکھ بھال کے لیے دوسرے منتظمین موجود رہیں گے۔ حج سے واپسی پر انشاءاللہ وہاں کے احوال کے بارے میں لکھوں گا۔
والسلام
 
طارق شاہ

محفلین
وعلیکم السلام !
الله قبول کرے اور اس صدقے آپ اور تمام شمول افراد کی مغفرت کرکے دُنیا کی تمام جائز دلی خواہشات کی تکمیلی، صحت اور خوشیوں سے مالامال کرے
اور اقربا ، اعزا اور دوست احباب کے حق میں مانگیں دُعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

الله تعالیٰ آئندہ آپ اور تمام شمولِ فریضہ کی زندگی کو طہارت کا نمونہ اور پاکیزگی سے ہمکنار رکھے اور آپ کے وسیلے سے اس انجمن اور اس کے
شرکا پر اپنی رحمتیں نازل رکھے اور ہمارے دل میں ایک دوسرے کے لئے محبت اور اخوت موجزن رکھے :
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
اللہ تعالٰی آپ کا حج قبول فرمائے اور آپ کو خیرکثیر اور اپنی رحمتوں سے نوازے-
جسے چاہا در پہ بُلالیا جسے چاہا اپنا بنا لیا
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات
پیشگی مبارک باد نبیل بھائی - ایک دعا ہم سے محروموں کے لیے کہ اللہ تعالٰی ہمیں بھی یہ
سعادت نصیب فرمائے -
حج کا احوال ضرورتحریر کیجئے گا - ہم بھی پاکستان سے واپس آکے منتظررہیں گے
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام نبیل بھیا
آپ کو مبارک ہو۔ اللہ جی آپ کا حج قبول فرمائیں۔آمین

آپ خیریت سے جائیں میں آپ کی غیر موجودگی میں کسی کو تنگ نہیں کروں گی۔۔پکا! :happy:
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کا سفر بخیریت گزرے اور حج کے تمام مرحلے بخیر و خوبی ادا فرمائیں۔

دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

ہو سکے تو فون پر رابطہ کیجیے گا۔
 
یوسف-2

محفلین
وعلیکم السلام برادر نبیل
اللہ پاک آپ کی اور تمام عازمین حجاج کے حج کو قبول فرمائے۔ دعاؤں میں تمام محفلین کو یاد رکھئے گا۔ ہم خود بخود شامل دعا ہوجائیں گے۔ اللہ سفر کی مشکلات کو آسان فرمائے اور اس مبارک حج میں ہر قسم کی مشکلات و پریشانیوں کو دور فرمائے آمین
 
عمر سیف

محفلین
اللہ پاک آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ حج کے تمام مراحل کو بخوشی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کیجیئے گا کہ دلوں میں جو ایک دوسرے کے لیے کدورتیں ہیں وہ ختم ہو جائیں اور پھر سے متحد ہوجائیں۔
ایک خصوصی دعا میرے والد کے لیے ضرور کیجیے گا کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔ ان کے کبیرہ صغیرہ گناہوں کو معاف کرے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ خیریت سے یہ فریضہ انجام دے کر لوٹیں آمین یا رب العالمین ۔۔
آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔۔
 
نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
ماشاءاللہ
بلا شک بلند درجہ سعادت
اللہ تعالی ہر مسلمان کو اپنے اور اپنےحبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر کی زیارت سے مشرف فرمائے آمین
اللہ تعالی آپ کے اس مبارک سفر کو آسان و مقبول فرمائے آمین ۔
اس خلاق العظیم کے گھر کھڑے جس کا خیال آپ کو آ گیا اس کی آخرت سنور جائے گی ۔ ان شاءاللہ
امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیئے مجموعی دعا کر دیجئے گا ۔ یہی التجا ہے ۔
ان شاءاللہ " حج مبرور سعی مشکور "
بہت دعائیں
 
ماہی احمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو جناب :)
اللہ پاک آپ کا اور باپی تمام مسلمانوں کا حج قبول فرمائے :)
پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کیجیے گا پلیز کیونکہ وطن ہے تو میں ہوں :)
ڈهیروں نیک تمنائیں :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کا سفر بخیریت گزرے اور حج کے تمام مرحلے بخیر و خوبی ادا فرمائیں۔
تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کیجیئے گا کہ دلوں میں جو ایک دوسرے کے لیے کدورتیں ہیں وہ ختم ہو جائیں اور پھر سے متحد ہوجائیں۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ :)
 
x boy

محفلین
السلام علیکم،
اس سال انشاءاللہ ہم بھی اللہ تعالی کے مہمان ہوں گے۔ سب کچھ پلان کے مطابق چلا تو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوگی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میرا اور سب کا حج قبول فرمائے۔ حج سے پہلے ضروری کاموں میں دوسروں کی زیادتیوں کو معاف کرنے اور اپنی زیادتیوں کی معافی مانگنے کی نصیحت کی جاتی ہے۔ میری کسی بات سے اگر کسی کو کوئی تکلیف پہنچی ہو تو میں اس کے لیے معافی کا خواستگوار ہوں۔ اللہ تعالی ہم سب کے دلوں کو کدورتوں سے پاک فرمائے، آمین۔ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ میرے اور تمام حجاج کے حج کی قبولیت کے لیے دعا فرمائیں۔ انشاءاللہ میں بھی آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھوں گا۔ کوئی دوست اگر کسی خصوصی دعا کے لیے کہنا چاہتے ہیں تو ذاتی مکالمے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ دعاؤں کی لسٹ ہمراہ لے جانا بھی روایتی طور پر حج کا حصہ ہوتا ہے۔ :) اتفاق سے میری حج کے لیے روانگی اسی دن ہوگی جس دن ابن سعید انڈیا کی جانب روانہ ہوں گے۔ بہرحال فورم کی دیکھ بھال کے لیے دوسرے منتظمین موجود رہیں گے۔ حج سے واپسی پر انشاءاللہ وہاں کے احوال کے بارے میں لکھوں گا۔
والسلام

علیکم السلام ،،
ہم سب مسلمانوں کے لئے دعاء کرنا
خصوصا مسلم ممالک کے لئے اگر یہ ٹھیک چل رہا ہوگا تو بہت کچھ ٹھیک رہے گا۔
اللهمّ اجعلنا حجّا مبرورا, شعيا مشكورا, وعمرة مقبولة
 
وعلیکم السلام ،
ماشاءاللہ بہت بڑی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں آپ ۔
ہماری دعا ہے کہ آپ کا حج اور جملہ عبادات اُس رَب کے حضور مقبول قرار پائیں ۔
جس نے اتنا بابرکت سفر نصیب کیا ۔آمین
ہماری جانب سے ڈھیروں دعائیں اور مبارکباد آپکے لیے۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا خاص طور سے ہماری امی جان کے لیے دعا کیجے گا کہ رب تعالیٰ انہیں قوت گویائی عطا فرمائیں ۔
آمین ۔
 
انتہا

محفلین
بہت مبارک ہو آپ کو یہ سفر سعادت۔ دعاؤں میں یاد رکھیے، ہمیں بھی اور پوری امت مسلمہ کو بھی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشکل گھڑی سے نکالے عافیت و خیریت کے ساتھ۔
استودع اللہ دینک وامانتک وخواتیم عملک، وزودک اللہ التقوی، وغفر ذنبک، ویسر لک الخیر حیث ما کنت
 
ماشاء اللہ نبیل بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کریم آپ کو حجِ مقبول کی سعادت نصیب فرمائیں ۔ آمین۔ ان مبارک ساعتوں میں ہم تمام محفلین کو یاد کرکے ہمارے لیے ضرور دعا فرمائیں۔
 
وعلیکم السلام
بہت بہت مبارک ہو نبیل بھائی۔
اللہ تعالی آپ کا حج قبول فرمائے۔۔
حضرت ایک گزارش ہے کہ جس منہ سے کعبے جارہے ہیں، اُس منہ کا ہمیں بھی دیدار کرادیں۔۔۔:grin:
 
Top