تعارف کعنان کا تعارف

کعنان

محفلین
کعنان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

اسی بہانے اپنا تعارف تو دیں۔

وعلیکم السلام بھائی جان بہت شکریہ اچھے الفاظ میں یاد کرنے کا
ضرور میں اپنا تعارف آپ کو کرواؤں گا

میں لاہور کا رہنے والا ہوں
انجینئرنگ یونی سے مہندس کہربائی بنے

13 سال ابوظہبی میں گزارے ہیں
پہلے کچھ عرصہ کمپنیوں میں پھر ائر فورس بتین بیس میں سپروائزر اور اس کے بعد ابوظہبی الیکٹرسٹی میں ایچ وی کیبل کنسٹرکشن سپروائزر میں اور اچھی آفر ملی تو وہاں چلے گئے

سیر کرنے کا شوق شروع سے تھا پورے گلف بائی کار گھومتے تھے جاب گورنمنٹ کو تھی اسی لیے ویزہ بارڈر پر ہی مل جاتا تھا
آپ کا الخبر بھی دیکھا ہوا ھے وہاں میرے کزن رہتے ہیں اور بحرین بھی وہ میرا سسرال ھے

میرا سسر بحرین میں وائے بی کانو میں 30 سال میرین مکینیکل انجینیر رہا ھے اور اب دبئی میں ان کو مختلف کمپنیوں سے آفر ہوتی ھے تو دو تین ہفتوں کے لیے جاتے ہیں اور اچھے بھلے پیسے بنا کے واپس چلے جاتے ہیں۔ میرا "بی لا" وہاں شرطہ میں ملازم رینک میں ھے

گلف وار کے بعد گلف میں میں میں نے دیکھا کہ حالات خراب ہونے لگے ہیں تو فیملی لے کے میں انگلینڈ میں آ گیا

6مہینے میں یہاں لیگل سٹیٹس حاصل کیا اور اب سیٹیزن ہیں یہا‌ں کے

اللہ کا جنتا بھی شکر ادا کروں کم ھے

یہ تھا میرا چھوٹا سا تعارف
 

بلال

محفلین
کعنان صاحب اردو محفل پر خوش آمدید ۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید کعنان صاحب۔ کچھ اپنے نام کا مطلب ہی سمجھائیے ہمیں۔ پہلے کبھی نہیں یہ نام سنا۔ :)
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

اردو محفل کی پوری ٹیم کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے مجھے اچھے الفاظ میں یاد کیا

ایک بھائی جان نے پوچھا ھے کعنان کا مطلب تو بھائی کعنان ایک مسلمان تھا جس پر انگریزوں نے فلم بھی بنائی ہوئی ھے کعنان دی باربیرین فلم انگلش ھے لیکن کعنان مسلمان تھا
والسلام

 

علی ذاکر

محفلین
اس فلم میں شاید آرنلڈ نے کام کیا ہے !

لیکن اس میں‌ بھی کعنان کیا تھا اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا بلکہ ایک قبیلہ دکھایا ہے جو ایک دوسرے قبیلہ پر حملہ کرتا ہے اور لوگوں کو مار دیتا ہے اور جو باقی بچتے ہین ان کو بندی بنا لیتا ہے اس سے زیادہ اور کوئ تاریخ نہیں بتائ باقی کی فلم جادوگری میں‌ہی نکال دی تھی جو صحیح تاریخ تھی اس قبیلہ کی یا کعنان کی وہ سرے سے ہی نہیں بتائ !

مع السلام
 

کعنان

محفلین
اس فلم میں شاید آرنلڈ نے کام کیا ہے !

لیکن اس میں‌ بھی کعنان کیا تھا اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا بلکہ ایک قبیلہ دکھایا ہے جو ایک دوسرے قبیلہ پر حملہ کرتا ہے اور لوگوں کو مار دیتا ہے اور جو باقی بچتے ہین ان کو بندی بنا لیتا ہے اس سے زیادہ اور کوئ تاریخ نہیں بتائ باقی کی فلم جادوگری میں‌ہی نکال دی تھی جو صحیح تاریخ تھی اس قبیلہ کی یا کعنان کی وہ سرے سے ہی نہیں بتائ !

مع السلام

السلام علیکم

کعنان ایک مسلمان تھا میں نے فلم کا نام اس لیے لکھا تھا کہ آپ کو سمجھ آ جائے اس لیے نہیں‌لکھا تھا کہ کعنان کو موضوع بنایا جائے
فلم جب انگریز بنائیں‌گے تو وہ بزنس کے لیے بنائیں‌گے اور وہ تاریخ سے ہٹ کے ہو گی

دی میسج بھی انہوں نے بنائی ھے جو اسلامی اصول کے خلاف ھے اور انہوں نے اس کو کرسچن سٹینڈرڈ سے بنایا ھے
اب آپ اسے دیکھ کے کیا ان باتوں کا انکار کرو گے جو حقیقت ہیں
اور ان باتوں‌کو سچ مانو گے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

انڈیا نے فلم بنائی "جودا اکبر" تو انہوں نے اس میں جو دکھایا وہ اپنے نظریہ سے سب کچھ بدل دیا تو کیا آپ فلم کا دیکھا سچ مانو گے یا جو حقیقت ھے۔

پہلے آپ کا یہ کہنا کہ کعنان کیا ھے آپ کو سمجھ نہیں آیا
بعد میں اس کی رپورٹ کرنا کہ اس کو ایسے دکھایا گیا ھے

آپ کس چیز پر عمل کرو گے

جو دکھائی گئی ھے یا
جو حقیقت ھے

اگر آپ دکھائی گئی چیز پر عمل کرو گے تو آپ کو زندگی کا تجربہ نہیں
اور اگر آپ حقیقت پر عمل کرو گے تو آپ صاحب عقل تسلیم ہو گے

نٹ کی دنیا میں آپ جب کہیں بھی اپنی پروفائل بناتے ہو تو وہاں لکھا ہوتا ھے " یوزر نیم " اس کا مطلب ہوتا ھے آپ یہاں اپنا وہ نام لکھ سکتے ہیں جو استعمال کرنا چاہتے ہیں
یوزر نیم میں آپ اپنا اصلی نام نہیں لکھ سکتے اس کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں جو میں اگر لکھوں گا تو آپ کو سمجھ نہیں آئیں گی کیونکہ آپ پاکستان میں ہیں یا سعودیہ میں‌ہیں وہاں ان باتوں سے کئی غرض نہیں ہوتی

یوزر نیم کچھ بھی ہو سکتا ھے اس لیے اس پر کوئی آرگیومنٹ نہیں ہوتی

آپ کو جس ٹاپک میں بڑی مہارت ھے آپ وہ بتاؤ میں آپ سے اس ٹاپک پر بات کرتا ہوں شائد آپ سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ۔ اب لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیئے کہ کعنان جو کہ ایک مسلمان تھا، اس کی وجہ شہرت کیا تھی؟
 
Top