تعارف کعنان کا تعارف

طالوت

محفلین
یہ کیا جواب ہوا بھلا ؟ بھئی کنعان شخص یا قبیلہ تاریخ میں معروف ہے اس کی کچھ وجہ تو ہو گی ۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ تعارفی دھاگے میں چلے گا ؟ یا الگ دھاگہ کھولیں ۔ ؟ اور دی میسج کے بارے میں جو آپ نے کہا کیا اس کی وضاحت کریں گے ؟ کہ وہ کس طرح کرسچن اسٹینڈرد پر بنائی گئی ؟

وسلام
 

نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ! شمشاد کی وجہ شہریت کیا تھی جو آپ شمشاد بن گئے

السلام علیکم
محترم کعنان بھائی
سدا خوش رہیں آمین
آپ کے اس جواب سے ایسا تاثر ابھرا ہے ۔
کہ جیسے آپ لفظ کعنان کی وجہ شہرت اور وجہ تسمیہ سے آگاہ نہیں ہیں ۔
اگر آپ کعنان ہیں تو یہ اک شہر کے نام سے منسوب ہے ۔ اور حضرت ابراہیم علیہ الصلوات والسلام کی سکونت کی وجہ سے مشہور ہے ۔
اور اگر آپ کنعان ہیں تو یہ حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے اور حضرت یوسف علیہ الصلوات و السلام کے اک بھائی کا نام تھا ۔
" " " جب بتوں کو توڑنے اور بت پرستوں کو دلائل سے لاجواب کر دینے کی پاداش میں حضرت ابراہیمؑ کو آگ میں زندہ جلا دینے کا مطالبہ کیا۔ بادشاہ کو خدا ماننے اور اسے اپنی دلیل سے مبہوت کر دینے کا یہ نتیجہ نکلا کہ اس نے عوام کے مطالبہ کو منظور کرلیا۔
چنانچہ ابراہیمؑ کیلئے آگ کا ایک بڑا الائو تیار کیاگیا اورا نہیں اسکے اندر پھینک دیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ نے آگ کو حکم دیا کہ ٹھنڈی ہو جا اور ابراہیمؑ(کو جلانے کی بجائے، اس) کیلئے سلامتی کی جگہ بن جا۔
سب نے اپنی آنکھوں سے یہ معجزہ دیکھا‘ بادشاہ نے بھی اور اسکے پجاریوں نے بھی‘ مگر پھر بھی ابراہیمؑ کی بات ماننے کی توفیق نہ ہوئی۔ توفیق کیسے ہوتی، آنکھوں پر پردے پڑ چکے تھے‘ دل زنگ آلود ہو چکے تھے۔ابراہیمؑ نے سمجھ لیا اب یہ ایمان لانے کے نہیں۔ اپنے ساتھیوں کیساتھ وہ شہر چھوڑ دینے کا ارادہ کرلیا مگر جانے سے پہلے انہیں منہ پر برملا کہا۔
میرے تمہارے درمیان ہمیشہ کیلئے دشمنی عداوت ہے، جب تک تم ایک اللہ تعالیٰ پر ایمان نہ لائو۔ حضرت ابراہیمؑ اپنے شہر سے ہجرت کرکے کعنان میں آباد ہوگئے، جو موجودہ فلسطین کا جنوب مشرقی حصہ بتایا جاتا ہے‘ یہاں کی معیشت صحرائی تھی‘ لوگ بھیڑ بکریاں پالتے اورانہی پر گزارہ کرتے تھے۔ ابراہیمؑ نے بھی یہی زندگی اپنا لی۔
82 برس کے لگ بھگ عمر کو پہنچے، تو اولاد کی بشارت ہوئی۔ بظاہر یہ بات ناممکن نظر آتی تھی۔ مگر اللہ تعالیٰ جو چاہتے ہیں، کر لیتے ہیں۔ بڑھاپے میں بیٹا پیدا ہوا، جس کا نام انہوںنے اسماعیل رکھا مگر ابھی عشق کے کچھ امتحان باقی تھے۔ حکم ہوا ننھے بیٹے اور اسکی ماں کو اس جگہ چھوڑ آئو جہاں اب مکہ مکرمہ واقع ہے۔ وہ عاشق صادق اپنے محبوب کے حکم پر عمل کرنے فوراً تیار ہوگیا۔ شیرخوار بچے اور اسکی ماں کو ساتھ لیا اور فوراً اس جگہ پہنچ گئے۔دیکھا تو نہ وہاں پانی تھا، نہ سبزہ، نہ کوئی آبادی۔ واپس آنے لگے تو سیدہ ہاجرہ نے پوچھا: ہمیں کس کے سپرد کرکے جا رہے ہو۔ فرمایا:
’’اسی کے جو سب کا محافظ ہے‘‘۔
ہاجرہ ننھے بچے کو سینے سے چمٹائے وہاں بیٹھی۔ خاوند کو آنکھوں سے اوجھل ہوتے دیکھتی رہیں۔ دھوپ چمکی تو پیاس سے جان لبوں پر آگئی۔ پانی کی تلاش میں ان دو پہاڑیوں کے درمیان جواب سفا و مروہ کہلاتی ہیں دیوانہ وار سات چکر کاٹے مگر پانی کہیں ہوتا تو ملتا۔ بچے کو اس جگہ لٹا آئی تھیں، جہاں اب زمزم کا چشمہ ہے۔ مایوس واپس لوٹیں تو دیکھا کہ بچے کی ایڑیوں کے درمیان سے پانی کی ایک ننھی سی دھار پھوٹ رہی ہے‘ حیران رہ گئیں‘ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں۔ چشمے کا پانی بڑھتا گیا۔ چار ہزار برس سے یہ چشمہ دن رات بیٹے اور اسکے ماں باپ کی عظمتوں کے گیت گا رہا ہے اور انشاء اللہ قیامت تک گاتا رہے گا۔ " " "
" " نورِ بَصیِرتْ… میاں عبدالّرشید " "
اگر آپ مزید وضاحت کر سکیں تو میرے علم میں اضافہ ہو گا ۔
نایاب
 

کعنان

محفلین
یہ کیا جواب ہوا بھلا ؟ بھئی کنعان شخص یا قبیلہ تاریخ میں معروف ہے اس کی کچھ وجہ تو ہو گی ۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ تعارفی دھاگے میں چلے گا ؟ یا الگ دھاگہ کھولیں ۔ ؟ اور دی میسج کے بارے میں جو آپ نے کہا کیا اس کی وضاحت کریں گے ؟ کہ وہ کس طرح کرسچن اسٹینڈرد پر بنائی گئی ؟

وسلام

السلام علیکم

اچھی بات ھے بھئی الگ تھریڈ ہو کھلنی چاہیے آپ تھریڈ کھولیں اور مجھے پیغام کر دیں میں آ جاؤں گا

والسلام
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

خوش آمدید کرنے کا شکریہ
اب آپ میں سے جو زیادہ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ھے آپ اس کو منتخب کر لیں اور وہ مجھ سے بات کر سکتا ھے

والسلام
 

کعنان

محفلین
محفل میں خوش آمدید کعنان صاحب!


السلام علیکم

شکریہ جناب آپ بھی یو کے میں ہیں بھائی سکوٹ لینڈ تو بہت دور ھے اگر ملنے کی کوشش بھی کریں‌ تو نہیں مل سکتے کیونکہ آپ کو پتہ ھے یہاں کی مصروفیات کا۔ یہں آپ سے باتچیت کر لیا کریں گے

والسلام
 

کعنان

محفلین
اسلامی فلمیں

لیجئے دھاگہ حاضر ہے ۔
وسلام

السلام علیکم

آپ نے دھاگہ تو کھول لیا ھے لیکن وہاں میرے جہا‌ں جواب دینا ھے وہ صفحہ نہیں کھل رہا
میں ابھی الجبل نہیں ہوں وہاں
ذرہ ایڈمین کو کہ کہ وہاں شرکت کے لیے اجازت بھی دلوا دیں تو آپ کے ساتھ خوب نبھے گی ہماری،
کیا ہم نے سعودی عرب نہیں دیکھا ہوا

والسلام
 

مغزل

محفلین
کنعان صاحب محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، امید ہے آ پ سے مراسلت رہے گی ، سدا خوش رہیں‌جناب
 

طالوت

محفلین
السلام علیکم

آپ نے دھاگہ تو کھول لیا ھے لیکن وہاں میرے جہا‌ں جواب دینا ھے وہ صفحہ نہیں کھل رہا
میں ابھی الجبل نہیں ہوں وہاں
ذرہ ایڈمین کو کہ کہ وہاں شرکت کے لیے اجازت بھی دلوا دیں تو آپ کے ساتھ خوب نبھے گی ہماری،
کیا ہم نے سعودی عرب نہیں دیکھا ہوا

والسلام
20 مراسلے تو آپ کے ہو ہی چکے ہیں غالبآ 25 مراسلوں کے بعد آپ وہاں شریک ہوں سکیں گے ۔ انتظار رہے گا۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
جناب اب آئیے اسی مراسلے پر 31 پیغامات کے بعد امید ہے کہ آپ شرکت کر سکیں گے ۔۔
وسلام
 

کعنان

محفلین
جناب اب آئیے اسی مراسلے پر 31 پیغامات کے بعد امید ہے کہ آپ شرکت کر سکیں گے ۔۔
وسلام

السلام علیکم

جناب میں نے شرکت کر لی ھے لیکن پیغام انتظامیہ سے ہو کےآپ تک پہنچے گا آپ کوئی اور جگہ دیکھیں جہاں پیغام میں کوئی پابندی نہ ہو

والسلام
 
بہت اچھے

وعلیکم السلام بھائی جان بہت شکریہ اچھے الفاظ میں یاد کرنے کا
ضرور میں اپنا تعارف آپ کو کرواؤں گا

میں لاہور کا رہنے والا ہوں
انجینئرنگ یونی سے مہندس کہربائی بنے

13 سال ابوظہبی میں گزارے ہیں
پہلے کچھ عرصہ کمپنیوں میں پھر ائر فورس بتین بیس میں سپروائزر اور اس کے بعد ابوظہبی الیکٹرسٹی میں ایچ وی کیبل کنسٹرکشن سپروائزر میں اور اچھی آفر ملی تو وہاں چلے گئے

سیر کرنے کا شوق شروع سے تھا پورے گلف بائی کار گھومتے تھے جاب گورنمنٹ کو تھی اسی لیے ویزہ بارڈر پر ہی مل جاتا تھا
آپ کا الخبر بھی دیکھا ہوا ھے وہاں میرے کزن رہتے ہیں اور بحرین بھی وہ میرا سسرال ھے

میرا سسر بحرین میں وائے بی کانو میں 30 سال میرین مکینیکل انجینیر رہا ھے اور اب دبئی میں ان کو مختلف کمپنیوں سے آفر ہوتی ھے تو دو تین ہفتوں کے لیے جاتے ہیں اور اچھے بھلے پیسے بنا کے واپس چلے جاتے ہیں۔ میرا "بی لا" وہاں شرطہ میں ملازم رینک میں ھے

گلف وار کے بعد گلف میں میں میں نے دیکھا کہ حالات خراب ہونے لگے ہیں تو فیملی لے کے میں انگلینڈ میں آ گیا

6مہینے میں یہاں لیگل سٹیٹس حاصل کیا اور اب سیٹیزن ہیں یہا‌ں کے

اللہ کا جنتا بھی شکر ادا کروں کم ھے

یہ تھا میرا چھوٹا سا تعارف

بھائی امارات سے بہت اچھے وقت میں نکلے ہیں آج کل تو یہاں کے حالات اچانک تیزی سے گر رہے ہیں
 
Top