x boy
محفلین
روٹی پہ اللہ کا نام ابھر آیا، بکری کے پیٹ پر اللہ کا نام ابھر آیا، درختوں کے پتوں پہ اللہ محمد لکھا نظر آیا، چاند پر محمد لکھا نظر آیا۔ گائے کے سر پہ اللہ لکھا نظر آیا۔
اللہ کے بندو، ایسی پوسٹس شئیر کرنا بند کردو، اللہ کی واحدانیت کے لیے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے، یہ نقش جو ابھرتے ہیں، ان کو اس طرح شئیر کرنے سے غیر مسلم لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں، کہتے ہیں، کہ اگر اس بات سے حق ثابت ہوتا ہے تو ہم کئ ایسی چیزیں دیکھا سکتے ہیں، جن پر صلیب کا نشان ابھر آیا۔
کیا صلیب کا نشان دیکھ کر آپ لوگ اپنا ایمان بدل لو گے، ایمان کے لیے ان چیزوں کی ضرورت نہیں ہے۔
غیر مسلم لوگ جعلی فیک ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ، یوٹیوب اور گوگل پہ اپ لوڈ کرتے ہیں،
مسلمان سبحان، اللہ، ماشاء اللہ۔
اور وہ قہقہے لگا کر ہنستے ہیں، کہ دیکھو مسلمان کتنے جاہل ہیں۔
اللہ رب العزت کے قرآن سے بڑھ کر کوئ معجزہ نہیں ہوسکتا جو اس دنیا میں آیا۔ اس بات پر غور کریں کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَ۔ٰنِ الرَّحِيمِ
اچھی بات کو مومن ہی مانتا ہے
’’ أَلاَ بِذِكْرِ اللّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ [الرعد : 28] ‘‘
یا د رکھو! اللہ کے ذکر سے دل آرام پاتے ہیں۔
Surah Al- Araf(55)
اپنے رب کو عاجزی اور چپکے سے پکارو اسے حد سے بڑھنے والے پسند نہیں آتے.
73. Surah Muzamil (4)
"Aur Quran ko Tehr Tehr ker Parah kero"
جو لوگ حق کو سنتے ہی اسے پہچان کر اپنے اللہ کی طرف بے اختیار لپکتے اور دوڑتے ہیں اور تکبر کو قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتے،ذرا ان کی فطری کیفیت اور والہانہ حالت کو بھی ملاحظہ فرمائیے:
(سورۃ المائدہ،آیت83)
ترجمہ: اور جب اس (کتاب) کو سنتے ہیں جو (سب سے پہلے) پیغمبر (محمدﷺ) پر نازل ہوئی تو تم دیکھتے ہو کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں اس لیے کہ انہوں نے حق بات پہچان لی اور وہ (اللہ کی جناب میں) عرض کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ لے
اللہ ذی شان نے ان کی اس شان کو دوسرے مقام پر یوں بیان فرمایا:
(سورۃ السجدہ،آیت 15)
ترجمہ: بس ہماری آیتوں پر وہ ایمان لاتے ہیں کہ جب انہیں وہ آیتیں یاد دلائی جاتی ہیں تو وہ سجدہ میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے
Surah AL BAqara(159)
جو لوگ ہمارے حکموں اور ہدایتوں کو جو ہم نے نازل کی ہیں (کسی غرض فاسد سے) چھپاتے ہیں باوجود یہ کہ ہم نے ان لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اپنی کتاب میں کھول کھول کر بیان کردیا ہے۔ ایسوں پر خدا اور تمام لعنت کرنے والے لعنت کرتے ہیں
Surah Al Imran(19)
دین تو خدا کے نزدیک اسلام ہے اور اہل کتاب نے جو (اس دین سے) اختلاف کیا تو علم ہونے کے بعد آپس کی ضد سے کیا اور جو شخص خدا کی آیتوں کو نہ مانے تو خدا جلد حساب لینے والا (اور سزا دینے والا) ہے
---------------------------------------------
Surah-Al Imran(104)
اور تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اور اچھے کام کرنے کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے یہی لوگ ہیں جو نجات پانے والے ہیں

مدیر کی آخری تدوین: