کلاس روم - Discussion

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین
.
جمعہ 24 نومبر2006 کے اسائنمنٹ کا حل



<table cellspacing="0" cellpadding="1" border="1" width="98%"> </tr> <tr> <td colspan="4">.</td></tr> <tr> <td colspan="4">
مغرب سے اُٹّھی ہے گھٹا پینے کا موسم آگیا



</td> </tr> <tr> <td width="20%">
مستفعلن​
</td> <td width="10%">
مستفعلن​
</td> <td width="20%">
مستفعلن​
</td> <td width="20%">
مستفعلن​
</td> </tr> <tr><td width="20%">
مغرب سے اُٹّھ​
</td> <td width="10%">
ٹھی ہے گھٹا​
</td> <td width="20%">
پینے کمو​
</td><td width="20%">
سم آ گیا​
</td> </tr> <tr> <td width="20%">
--- --- ۔ ---​
</td> <td width="10%">
--- --- ۔ ---​
</td> <td width="20%">
--- --- ۔ ---​
</td> <td width="20%">
--- --- ۔ ---​
</td> </tr> <tr> <td colspan="4">.</td></tr> <tr> <td colspan="4">
ہے رقص میں اک مہ لقا نازک ادا ناز آفریں



</td> </tr> <tr> <td width="20%">
مُستَفعِلَن​
</td> <td width="10%">
مُستَفعِلَن​
</td> <td width="20%">
مُستَفعِلَن​
</td> <td width="20%">
مُستَفعِلَن​
</td> </tr> <td width="20%">
ہے رقصمے​
</td> <td width="20%">
اک مے لقا​
</td> <td width="20%">
نازک ادا​
</td> <td width="20%"> ناز آفریں </td></tr><tr> <td width="20%">
--- --- ۔ ---​
</td> <td width="10%">
--- --- ۔ ---​
</td> <td width="20%">
--- --- ۔ ---​
</td> <td width="20%">
--- --- ۔ ---​
</td> </tr> </table>


ہم اب تک اِن پانچ بحروں سے واقف ہوئے ہیں۔

1 - بحر متقارب مثمن ثالم میں ایک وتد مجموع اور ایک سبب ہے۔اور رکن ‘ فَعَولَن ‘ ہے۔ یہ بحر اردو میں اب بہت کم مستعمل ہے۔

2 - بحر ہزج مثمن ثالم میں ایک وتد مجموع اور دو سبب ہیں۔ رکن ‘ مَفَاعِیلُن ‘ ہے۔ یہ بحر اردو نظم میں سب سے زیادہ مستعمل ہے۔

3 - بحر کامِل مثمن ثالم میں ایک سبب ثقیل اور ایک سبب خفیف اور ایک وتد مجموع ہے۔ رکن ‘ مَُتَفَاعِلُن ‘ ہے۔

4 - بحر متدارک مثمن ثالم میں ایک سبب خفیف اور ایک وتد مجموع ہے۔ رکن ‘ فَاعِلَن ‘ ہے۔ یہ بحر ثالم میں صورت میں بہت کم مروج ( استعمال ہوتی ) ہے۔


5 - بحر رجز مثمن ثالم میں دو سبب خفیف اور ایک وتد مجموع ہے۔ رکن ‘ مُستَفعِلَن ‘ ہے۔ یہ بحر اردو میں اب بہت کم مستعمل ہے۔
 

تفسیر

محفلین
.
اس ہفتہ کی پڑھائ

لکچر نمبر 4 کا مطالحہ کریں

یہ آخری ہفتہ ہے۔ اس کورس آپ نے جو اب تک سیکھا ہے اُسے اِن اسائنمیٹ کو کرنے کے لیے استعمال کریں۔

ان نقاط پر خاص طور پر توجہ دیں۔

( الف ) تقطیع کا جدید طریقہ ( 1 ، 2) ہے۔

( ب ) ساکن کو1 سے بتایا جاتا ہے

( پ ) پہلا حرف متحرک اور دوسرا ساکن کو 2 سے بتایا جاتا ہے۔


مُتَقَارب = 122 / 122/ 122 / 122 (تکرار = ایک دو)

مُتَدَارِک = 212 / 212 / 212 / 212 ( تکرار = دو ایک دو)

ہزَج = 2 22 1 / 2 22 1 / 2 22 1 / 2 22 1 (تکرار = ایک دو دو دو)

رَجَز = 2212 / 2212 / 2212 / 2212 ( تکرار = دو دو ایک دو )

رَمَل = 2122 / 2122 / 2122 / 2122 ( تکرار = دو ایک دو دو )

کامِل=11212 / 11212 / 11212 / 11212 ( تکرار = ایک ایک دو ایک دو )

3 ۔ پیر کا اسائنمنٹ کریں

مثال​

عروجِ آدمِ خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں
کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے

عروجِ آدمِ خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں
ع 1 رو2 جے2 آ2 د 1 مے2 خا 2 کی2 س1 ان 2 جم 2 سہ 2 م 1 جا 2 تے 2 ہے 2

کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے
ک1 یہ 2 ٹو 2 ٹا 2 ہ1 وا 2 تا 2 را 2 م 1 ہے 2 کا 2 مل 2 ن 1 بن 2 جا 2 ئے 2





.
 

تفسیر

محفلین
.
پیر 27 نومبر2006 کے اسائنمنٹ کا حل

اسائنمنٹ نمبر 1-4

اک سمندر بے حسی کا، اک کشتی آرزو کی
ہائے کتنی مختصر لوگوں کی روداد سفر ہے

بحر رمل = 2122 - 2122 - 2122- 2122 ( دو ایک دو دو )

اک سمندر بے حسی کا، اک کشتی آرزو کی
اک 2 س 1 من 2 در 2 - بے 2 ح 1 سی 2 کا 2 - اے 2 ک 1 ش 2 تی 2 - آ 2 ر 1 زو 2 کی 2

ہائے کتنی مختصر لوگوں کی روداد سفر ہے
ہا 2 ے 1 کت 2 نی 2 - مخ 2 ت 1 صر 2 لو 2 - گو2 ک 1 رو 2 دا 2 - دے 2 س 1 فر 2 ہے 2

تقطیع میں پہلے ساکن اور متحرک کی شناخت کی جاتی ہے۔ یعنی یہ معلوم کیا جاتا ہےکہ شعر میں متحرک حروف کون کون سے ہیں اور ساکن حروف کون کون سے ہیں۔ بعدازاں دو اور تین ساکنوں پر نظر ڈالی جائے دوسرے ساکن کو متحرک بنایا جائے اور تیسرے ساکن کو گرادیا جائے۔
نون غنہ اور دو چشمی اگر ہو تو اس پر خط کھینچ لیا جائے تاکہ یاد رہے کہ یہ تقطیع میں شمار نہیں ہوں گے۔
جب اشعار کو اس طرح دیکھ لیا گیا ہو تو پھر یہ دیکھا جائے کہ وہ کون سی بحر کے ذیل میں لکھے ہیں۔ جس بحر کی ذیل میں ہوں اسی بحر کے ارکان ( ساکن=1 اور متحرک ساکن =2 کی صورت ) لکھ لیا جائے اور ارکان کےدرمیان قدرے فاصلہ چھوڑا جائے۔
جدید طریقہ میں بھی مصرعے کو تقطیع کےانہی اصولوں سے پرکھا جاتا ہے جو صوتی یا مروجہ طریقہ میں استعمال ہوئے ہیں
مثلا حروف مکتوبی غیر ملفوظی ( جو لکھنے میں آئیں لیکن بولنے اور پڑھنے میں نہ آئیں ) تقطیع میں ان کا شمار نہیں ہوتا۔
ملفظی و مکتوبی ( جو بولنے اور پڑھنے میں بھی آئیں اور لکھنے بھی آئیں ) تقطیع میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
ملفوظی غیر مکتوبی ( جو بولنے اور پڑھنے میں آئیں مگے لکھنے میں نہ آئیں ) تقطیع میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
تمام اسائنمنت میں جان کر آپ کو بحر بتا دی گئی ہے۔ اور ان بحر کے اوازن لکھ دیے گئے تاکہ آپ کی توجہ مصرعے کو صحیح syllables بنانے میں مصروف رہیں۔ یہ تقطیع کرنے میں آسانی کر دیتا ہے۔ اگلی کلاسوں میں یہ سہولت نہیں ہوگی۔
جب آپ پہلے رکن کو صحیح سے دریافت کرلیں تو باقی رکن کو اس وزن اور بحر میں لانے کی کوشش کریں۔ مثال کے طور ہے آپ میں سے کچھ کو پہلے مصرے کے تیسرے رکن کو وزن میں لانے میں مشکل ہوئ۔ جب پہلا رکن بن جاتا ہے تو باقی رکن اس سے تولے جاتے ہیں۔ لہذا ہم نے دیکھا کہ “ اک کشتی “ 2 2 2 2 بنا رہا ہے لیکن ہمیں پتا ہے کہ ہمارے رکن میں 2 1 2 2 ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ اک اور ایک ایک ہی لفظ ہے تو ہم اک =ایک = اے ک میں توڑ لیتے ۔

اک 2 س 1 من 2 در 2 - بے 2 ح 1 سی 2 کا 2 - اے 2 ک 1 ش 2 تی 2 - آ 2 ر 1 زو 2 کی 2

اس اصول کو لگانا تقطیع کی ریاضت سے آتا ہے اوراس میں وقت لگتا ہے ۔ مگر کچھ دنوں کے بعد یہ جاننا آسان ہو جاتا ہے۔ یعنی یہ الفاظ اور ان کی تبدیلیاں یاد ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح کشتی کو ک اور شت اور ی میں توڑ دیا گیا ہے۔
دوسرے شعر کے پہلے رکن میں - حمزہ تقطیع سے خارج ہے ۔ جو' الف ' لفظ کےشروع میں آتا ہے۔ اگراسکا مقابل کا حرف اس سے ملتا ہوا ہو وہ گرایا جاسکتا ہے۔ اس لئے ہائے = ہا ے = 2 1 ہوگئی۔

ہا 2 ے 1 کت 2 نی 2 مخ 2 ت 1 صر 2 لو 2گو2 ک 1 رو 2 دا 2 دے 2 س 1 فر 2 ہے 2
۔
. :great:



اصول تقطیع کو ہر روز ایک بار پڑھو ۔
 

تفسیر

محفلین
.
منگل 28 نومبر2006 کے اسائنمنٹ کا حل
اسائنمنٹ نمبر 2 - 4

پسِ مرگ میرے مزار پر جودیا کسی نے جلایا دیا
اُسے آہ دامنِ باد نےسرشام ہی سے بجھا دیا

بحر کامل=11212 / 11212 / 11212 / 11212

پَ سِ مرگ مے / رِ م َزا ر پر / ج د یا ک سی / ن ج لا د یا
1 1 2 1 2 / 1 1 2 1 2 / 1 1 2 1 2 / 1 1 2 1 2
اُ سِ اَاُ ہ دا / مَ نِ با د نے / س رِ شا م ہی / س ب جا د یا
1 1 2 1 2 / 1 1 2 1 2 / 1 1 2 1 2 / 1 1 2 1 2

اردو میں سات مثمن ثالم بحریں ہیں جن میں سے ہمیں چھ بحروں میں واقفیت ہوچکی ہے۔ساتواں بحر، بحر وافر ہے تو اب اردو میں ترک کردی گی ہے ۔ وافر کے رکن ‘ مفاعلتن ‘ ہے ۔ زبان عربی میں اس کا استعمال عام ہے۔ اردو اور فارسی میں نہیں۔

یہ علم عروض کا پہلا کورس تھا۔ اس میں ہم نےصرف کورس میں مفرد مشمن ثالم بحروں کے ناموں اور ارکان سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ ہر بحرخود میں ایک مکمل کورس ہے۔مثال کےطور پر رکن ‘ فَاعِلَن ‘ کی آٹھ شاخیں ہیں۔ رکن فاعلن , بحر متدارک میں استعمال ہوتا ہے۔ چناچہ بحر متدارک کی ثالم بحر کےعلاوہ آٹھ اور بحریں بنتی ہیں ۔



1 - بحر متقارب مثمن ثالم میں ایک وتد مجموع اور ایک سبب ہے۔اور رکن ‘ فَعَولَن ‘ ہے۔ یہ بحر اردو میں اب بہت کم مستعمل ہے۔

2 - بحر ہزج مثمن ثالم میں ایک وتد مجموع اور دو سبب ہیں۔ رکن ‘ مَفَاعِیلُن ‘ ہے۔ یہ بحر اردو نظم میں سب سے زیادہ مستعمل ہے۔

3 - بحر کامِل مثمن ثالم میں ایک سبب ثقیل اور ایک سبب خفیف اور ایک وتد مجموع ہے۔ رکن ‘ مَُتَفَاعِلُن ‘ ہے۔

4 - بحر متدارک مثمن ثالم میں ایک سبب خفیف اور ایک وتد مجموع ہے۔ رکن ‘ فَاعِلَن ‘ ہے۔ یہ بحر ثالم میں صورت میں بہت کم مروج ( استعمال ہوتی ) ہے۔


5 - بحر رجز مثمن ثالم میں دو سبب خفیف اور ایک وتد مجموع ہے۔ رکن ‘ مُستَفعِلَن ‘ ہے۔ یہ بحر اردو میں اب بہت کم مستعمل ہے۔

6 - بحر رمل مثمن ثالم میں ایک سبب خفیف ، ایک وتد مجموع ہےاور ایک سبب خفیف ہے۔ رکن ‘ فلا علاتن ‘ ہے۔


. :great:
تینوں تقطیح صحیح ہے



اصول تقطیع کو ہر روز ایک بار پڑھو ۔
.
 

تفسیر

محفلین
.
بدھ 29 نومبر2006 کے اسائنمنٹ کا حل
اسائنمنٹ نمبر 3 - 4

غلامی میں نہ کام آتی ہے شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوق یقین پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں

غلامی میں نہ کام آتی ہے شمشیریں نہ تدبیریں
غ 1 لا 2 می 2 مے2 / ن 1 کا 2 ما 2 تی 2 / ہے 1 شم 2 شی 2 ریں 2 / ن 1 تد 2 بی 2 رے 2
جو ہو ذوق یقین پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
جو 1 ہو 2 ذو 2 قے 2 / ی 1 یقی 2 پے 2 دا 2 / تو 1 کٹ 2 جا 2 تی 2 / ہ 1 زن 2 جی 2 رے

بحر = 2221/ 2221 / 2221/ 2221

واہ واہ
‘جو‘ اور ‘ تو‘ میں و ساقط ہے
ہائے مخفی ‘ نہ‘ اور ‘ یہ‘ میں ہ ساقط ہے
جیسے آپ نے پہچان لیا

. :good:

تینوں تقطیح صحیح ہے



اصول تقطیع کو ہر روز ایک بار پڑھو ۔
 

تفسیر

محفلین
جمعرات 30 نومبر2006 کے اسائنمنٹ کا حل
اسائنمنٹ نمبر 4 - 4

اس کے بعد کا اسائنمنٹ آخری اسائنمنٹ ہوگا۔

کل چودھویں کی رات تھی شب بر رہا چرچا ترا
کچھ نے کہا یہ چاندہے کچھ نے کہا چہرا ترا

کل 2 چو 2 د 1 ھوی 2 کی 2 را 2 ت 1 تھی 2 شب 2 بر 2 ر 1 ریا 2 چر2 چا 2 ت 1 را 2
کچھ 2 نے 2 ک 1 ہا 2 یہ 2 چا 2 ند 1ہے 2 کچھ 2 نے 2 ک 1 ہا 2 چہ 2 را 2 ت 1 را 2

رجز = 2212 / 2212 / 21212 / 2212

. :good:
تینوں تقطیح صحیح ہے




اصول تقطیع کو ہر روز ایک بار پڑھو ۔
 

تفسیر

محفلین
.

جمعہ یکم دسمبر2006 کے اسائنمنٹ کا حل
اسائنمنٹ نمبر 5 - 4

میں تجھے دیکھ لوں تو مجھے دیکھ لے
دیکھنے کا مزا آج کی رات ہے۔

متدارک = 212 / 212 / 212 / 212

مے 2 ت 1 جھے 2 دی 2 کھ 1لوں 2 تو 2 م 1 جھے 2 دی 2 کھ 1 لے 2

دی 2 کھ 1 نے 2 کا 2 م 1 زا 2 آ 2 ج 1 کی 2 را 2 ت 1 ہے 2
.
 

تفسیر

محفلین
.
عزیز شاگردان۔

آپ نےاس کلاس میں شاعری کے بنیادی اصول، علم عروض اور شعر کی تعریف ، حروف کا متحرک اور ساکن ہونا ، رکن کے اجزاء سبب اور وتد اور ان کی ساخت ، تقطیع کےبنیادی اصول اور مفرد بحروں کےنام اور ارکان سیکھے۔ یہ آخری اسانمنٹ تھا۔اس کےساتھ یہ کلاس ختم ہوتی ہے

آپ سب بہترین اسٹوڈینٹ تھے اور مجھے آپ پرفخر ہے۔
اس کلاس میں حصہ لینے کا بہت بہت شکریہ ۔اب آپ کا کام ان ققطیع کےاصولوں کواستعمال کر کے اپنی شاعری کو بہتر کرنا ہے۔

Keep in touch and I wish you best of luck

تفسیر
.
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top