کلامِ اقبال پہ سافٹ ویئر بنانا

السلام علیکم
میں ایک ایسا سافٹ ویر بنانا چاہتا ہوں کہ جس میں علامہ اقبال کا تمام کلام دیا جائے۔ اور اگر ہم سرچ کے آپشن میں کوئی لفظ لکھیں جیسے ہم اقبال لکھیں تو تمام شاعر ی میں سے وہ اشعار جن میں اقبال آتا ہے وہ آ جائیں۔ مجھے وژیل بیسک 6 کا علم ہے ۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ میری مدد کریں۔
 
ایک سافٹوئیر پہلے سے بھی موجود ہے خبیب کلام اقبال سافٹوئیر جو القلم کے ڈاؤنلوڈ سینٹر پر موجود ہے اسے بھی چیک کرلیں مگر وہ صحیح کام نہیں کرتا
 
اس میں بہت سی کمیاں بھی ہیں جس کی وجہ سے ہی وہ شاید مقبول نہیں ہوسکا اس سے الگ ہٹ کر بنائیں تو بہتر ہوگا اللہ تعالٰی آپ کے کام میں آسانی پیدا فرمائے
 
کلام اقبال سافٹ ویئر کا کوئی لنک ہو تو براہ کرم مطلع کریں۔ القلم میں جو لنک دیا ہوا ہے وہ کام نہیں کر رہا ہے۔
 
میرا خیال ہے ایسی بہت سی سائٹس پہلے سے موجود ہیں جہاں اقبال کا کہیں اردو، کہیں فارسی اور کہیں سارا کلام یونی کوڈ میں دستیاب ہے۔ اور ’’قابلِ تلاش‘‘ بھی ہے۔
میرا تجربہ ہے کہ جہاں کہیں مجھے اقبال کے (مثال کے طور پر) کسی شعر کا ایک ٹکڑا یاد ہے، میں نے اس کو یونی کوڈ اردو میں لکھا اور گوگل سرچ پر مجھے کسی نہ کسی جگہ سے مل گیا۔ مناسب ہو گا کہ آپ ایسے کچھ ’’آزمائشی تجربے‘‘ کر دیکھئے۔ ہو سکتا ہے اس سے آپ کو اپنے کام کے لئے بہتر لائحۂ عمل بنانے میں بھی مدد مل سکے۔
بہت آداب۔
 

عبدالرؤف

محفلین
علامہ اقبال کا پورا کلام یونی کوڈ کی شکل میں اس ویب سائٹ (ربط : http://files.qern.com/iqbal/) پر موجود ہے، اور اس ویب سائٹ پر کسی مخصوص لفظ کو سرچ کرنے کے لیئے گوگل کی ایڈوانس سرچ والی سروس استعمال کریں۔
 
بہت شکریہ جناب عبدالرؤف صاحب۔
آپ کے دئے ہوئے لنک میں ان چار کتابوں کی فہرست ہے: بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز۔

ویسے ارمغانِ حجاز کے دو حصے ہیں: ایک اردو ایک فارسی۔
اقبال کے فارسی کلام میں اسرار و رموز (اسرارِ خودی اور رموزِ بے خودی) پیامِ مشرق، پس چہ باید کرد اے اقوامِ شرق، وغیرہ معروف ویب سائٹ ’’گنجور‘‘ پر بھی دستیاب ہیں۔


محمد صہیب اعظم صاحب۔
 
میں نےدہلی ورلڈ بک فیئر میں ایک سی ڈی اقبال اکیڈمی پاکستان کی خریدی تھی جس میں بہت ناقص پرگرامنگ کی گئی تھی۔ اس پر اگر تھوڑٰ سی محنت کرلی جائے تو بہت اچھا کام ہوسکتا ہے۔
 
کلام اقبال سافٹ ویئر کا کوئی لنک ہو تو براہ کرم مطلع کریں۔ القلم میں جو لنک دیا ہوا ہے وہ کام نہیں کر رہا ہے۔


السلام علیک
بھائی سافٹ ویر پر کام ہمارے ایک دوست کر رہے ہیں لیکن کام کی رفتار بہت آہستہ ہے تو بس دعا کریں۔
 
علامہ اقبال کا پورا کلام یونی کوڈ کی شکل میں اس ویب سائٹ (ربط : http://files.qern.com/iqbal/) پر موجود ہے، اور اس ویب سائٹ پر کسی مخصوص لفظ کو سرچ کرنے کے لیئے گوگل کی ایڈوانس سرچ والی سروس استعمال کریں۔
یہاں اقبال کا اردو شعری کلام ہے۔ نام تو چاروں کتابوں کے ہیں، تفصیل سے میں نے نہیں دیکھا۔
فارسی کلام غالباََ یہاں دستیاب نہیں۔
 
آخری تدوین:
علامہ اقبال کا پورا کلام یونی کوڈ کی شکل میں اس ویب سائٹ (ربط : http://files.qern.com/iqbal/) پر موجود ہے، اور اس ویب سائٹ پر کسی مخصوص لفظ کو سرچ کرنے کے لیئے گوگل کی ایڈوانس سرچ والی سروس استعمال کریں۔

علامہ اقبال کا فارسی شعری کلام سارے کا سارا (یونی کوڈ میں) قابلِ تلاش ۔۔۔ گنجور پر دستیاب ہے۔ فارسی والے ’’اقبال لاہوری‘‘ کہتے ہیں۔
http://ganjoor.net/index.php?s=رموز&author=42
 
میں بھی کافی عرصہ سے ایسی اینڈرائڈ ایپ ڈھونڈ رہا تھا، جس میں مکمل کلامِ اقبال تلاش کے قابل موجود ہو۔
پھر ذہن میں آیا کہ کیوں نہ خود ہی بنا لی جائے، لہٰذا یونیکوڈ کلامِ اقبال کی تلاش شروع کر دی۔
بالآخر اقبال اکیڈمی والوں کی ویبسائٹ سے مل گیا۔ جسے ڈاؤنلوڈ کر کے HTML سے ٹیکسٹ میں منتقل کیا۔

آج اچانک اس ایپ پر نظر پڑ گئی، جس میں یہی کام کیا گیا ہے اور انگریزی ترجمہ بھی موجود ہے۔ دو فارسی کتب ابھی موجود نہیں ہیں اس میں، لیکن باقی مکمل کلام موجود ہے۔ بہت عمدہ ایپ ہے۔
یہ رہا ایپ کا لنک
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.vanity.iqbal

بہرحال اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اپنا کام چھوڑ دوں گا، اس کا مقصد موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ سیکھنا بھی ہے، اور کامیابی کے بعد انشاءاللہ مزید اردو ادب کو بھی موبائل ایپ پر منتقل کرنے کا ارادہ ہے، دعا کریں اللہ تعالٰی مستقل مزاجی عطاء فرمائے۔ آمین
 
Top