(سچے عاشقوں سے معذرت کے ساتھ :laughing::laughing::laughing:)

کلامِ دسمبر کی ایسی کی تیسی
اور اس کے سخن ور کی ایسی کی تیسی

دوبارہ یہ چخ چخ اگر میں نے سن لی
تو قندِ مکرر کی ایسی کی تیسی

اسی ماہ محبوبہ بھاگی سبھی کی
تمھارے مقدر کی ایسی کی تیسی

محرم میں کرنا جو کرنا ہے ماتم
محرم سے باہر کی ایسی کی تیسی

ق

دعا ہے بدل جائے محور زمیں کا
اس اب والے محور کی ایسی کی تیسی

ہر اک سال راحیلؔ اپریل دو ہوں
دسمبر کے چکر کے ایسی کی تیسی

راحیلؔ فاروق
۷ دسمبر ۲۰۱۶ء
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
ہاہاہاہا۔
خوب!
لیکن یہ 12 دسمبر 2016 کو کیسے کہی گئی؟؟؟
دعا ہے بدل جائے محور زمیں کا
اس اب والے محور کی ایسی کی تیسی
لگتا ہے دعا قبول ہو گئی . زمین دوسرے محور پر منتقل ہو چکی ہے . آپ سب بھی اپنے کیلنڈر آگے کر کے نئی سہولت سے فائدہ اٹھائیں .
ہر اک سال راحیلؔ اپریل دو ہوں
اگر اپریل دو ہو سکتے ہیں تو 12 دسمبر کیوں نہیں؟
ویسے یہ دسمبر میں اپریل فول منانے کی ایک کوشش ہے .
 
عظیم

محفلین
سچے عاشقوں سے معذرت کے ساتھ
معاف کِیا ۔
اسی ماہ محبوبہ بھاگی سبھی کی
اسی ماہ محبوبہ بھاگی تھی سب کی ؟
ہر اک سال راحیلؔ اپریل دو ہوں
ہر اک سال میں ہوں دو اپریل راحیل ۔ ؟؟؟
 
ہاہاہاہا۔
خوب!
لیکن یہ 12 دسمبر 2016 کو کیسے کہی گئی؟؟؟
افففف۔
آپا، یہ کوئی بد دعا ہے مجھے۔ تاریخ کبھی درست نہیں لکھی میں نے۔ رات کو بھی سسٹم کلاک دیکھا اور وہاں بارہ کا عدد دیکھ کر اس یقین پر کہ دسمبر ہی کی تاریخ ہو گی لکھ دیا۔
لگتا ہے دعا قبول ہو گئی . زمین دوسرے محور پر منتقل ہو چکی ہے . آپ سب بھی اپنے کیلنڈر آگے کر کے نئی سہولت سے فائدہ اٹھائیں .
کسی کی معذوری کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔ :LOL::LOL::LOL:
ویسے یہ دسمبر میں اپریل فول منانے کی ایک کوشش ہے .
اپریل بہاروں کا مہینہ بھی ہے اور میرا ماہِ پیدائش بھی۔ دل والوں کو اپریل کے یہی دو رنگ کافی ہیں۔ :sneaky::sneaky::sneaky:
 
محمد وارث

لائبریرین
دسمبر کی ایسی کی تیسی بھی کی ہے 2 دفعہ۔ ایک دفعہ مکمل ختم کر کے اپریل بنا کر۔ اور دوسری دفعہ 7 تاریخ کو 12 کہہ کر جلدی سے دسمبر بھگتانے کی کوشش۔
اپریل سے نہ جانے ان کو کیا محبت ہے، موسم بھی گرم ہوتا ہے اور چھٹیاں بھی کم ہوتی ہیں، کسی کی محبوبہ کا جنم دن اپریل کا ہو یا کسی خوش قسمت کی بیوی کا یومِ وفات اس ماہ میں ہو تو بات بنتی ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اپریل بہاروں کا مہینہ بھی ہے اور میرا ماہِ پیدائش بھی۔ دل والوں کو اپریل کے یہی دو رنگ کافی ہیں۔ :sneaky::sneaky::sneaky:
بہاروں کا مہینہ تو مارچ ہے قبلہ، کبھی ہوگا اپریل اب تو اپریل آگ برساتا ہے۔ آپ کو اپنے پیدائش کے مہینے سے الفت ہے، میں اپنے پیدائش کے مہینے کی ایسی تیسی کروانے پر تلا ہوا ہوں :)
 
دسمبر کی ایسی تیسی کرنی چاہیے تھی آپ کو :)
یقین جانیے یہ سب بھی ڈرتے ڈرتے لکھا ہے۔ پھر بھی کئیوں کو برا لگنے کو کافی ہے۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
?Et tu, Brute
بھلکڑوں کے ذہن سے بڑی کون سی ٹائم مشین ہو گی بھلا؟ میں خیر سے اس سال بھی جون تک سن ۲۰۱۵ لکھتا رہا ہوں۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اگر ہمیں پتہ ہوتا کہ شاعر اس جارحانہ انداز میں دسمبریوں کی خبرلے لے گا تو گذشتہ روز ہم اپنا قیمتی وقت دسمبریوں کو سمجھانے میں ہرگز نہ لگاتے۔ :) :) :)
آپ کے یہ ارشادات اور تابش بھائی کا ایک آدھ کیفیت نامہ دیکھ کر ہی تو تحریک ہوئی۔ ہم نے تو سوچ رکھا تھا کہ کسی نے ٹیں ٹیں کی تو کہیں گے پہلے ان دونوں سے پوچھو۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
دسمبر کی ایسی کی تیسی بھی کی ہے 2 دفعہ۔ ایک دفعہ مکمل ختم کر کے اپریل بنا کر۔ اور دوسری دفعہ 7 تاریخ کو 12 کہہ کر جلدی سے دسمبر بھگتانے کی کوشش۔
یہ تعبیر آپ پہلے کر دیتے تو میری مخبوط الحواسی کا بھانڈا تو بیچ چوراہے نہ پھوٹتا۔ :nailbiting::nailbiting::nailbiting:
بہت خوب راحیل بھائی۔
گو کہ آپ نے اتنی کھچائی نہیں کی دسمبری شعراء کی ، جتنی آپ کر سکتے ہیں۔ :)
ہاہاہاہاہا۔ آپ زیادہ مزاج آشنا نہیں ہو گئے؟ پہلے دو اشعار واقعی ایک قابلِ اعتراض زمین میں القا ہوئے تھے۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
شکر ہے کہ میں سخن ور نہیں۔ :p
:applause::applause::applause:
اپریل سے نہ جانے ان کو کیا محبت ہے، موسم بھی گرم ہوتا ہے اور چھٹیاں بھی کم ہوتی ہیں، کسی کی محبوبہ کا جنم دن اپریل کا ہو یا کسی خوش قسمت کی بیوی کا یومِ وفات اس ماہ میں ہو تو بات بنتی ہے :)
ہمارے ساتھ الٹ معاملہ ہے۔ محبوب (قبلہ گاہ) کا یومِ وفات اور ہمارا یومِ پیدائش اس ماہ میں ہیں۔ :battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
اس بات سے صد فی صد متفق ہوں۔ :) :p
بہاروں کا مہینہ تو مارچ ہے قبلہ، کبھی ہوگا اپریل اب تو اپریل آگ برساتا ہے۔ آپ کو اپنے پیدائش کے مہینے سے الفت ہے، میں اپنے پیدائش کے مہینے کی ایسی تیسی کروانے پر تلا ہوا ہوں :)
ہائے اللہ، کیا واقعی سبھی عظیم لوگ "محمول" ہوتے ہیں؟ :laugh::laugh::laugh:
دسمبر کی ایسی تیسی تو موسمی شعراء کرتے ہی رہتے ہیں۔ اب تو موسمی شعراء کی ایسی تیسی ہونی چاہیے۔ :) :) :)
یعنی اب ہماری باری؟ :eek::eek::eek:
 
(سچے عاشقوں سے معذرت کے ساتھ :laughing::laughing::laughing:)

کلامِ دسمبر کی ایسی کی تیسی
اور اس کے سخن ور کی ایسی کی تیسی

دوبارہ یہ چخ چخ اگر میں نے سن لی
تو قندِ مکرر کی ایسی کی تیسی

اسی ماہ محبوبہ بھاگی سبھی کی
تمھارے مقدر کی ایسی کی تیسی

محرم میں کرنا جو کرنا ہے ماتم
محرم سے باہر کی ایسی کی تیسی

ق

دعا ہے بدل جائے محور زمیں کا
اس اب والے محور کی ایسی کی تیسی

ہر اک سال راحیلؔ اپریل دو ہوں
دسمبر کے چکر کے ایسی کی تیسی

راحیلؔ فاروق
۷ دسمبر ۲۰۱۶ء
یہ ...... سالے دسمبر کی ایسی کی تیسی ...........
بہت اعلیٰ راحیل بھائی کیا کہنے بہت خوب
حقیقی جذبات کی ترجمانی کی ہے.
محمد احمد بھائی کی تحریر بھی پڑھی کمال ہے
یہاں محفل پر شریک کیجئے
راحیل بھائی آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا کلام لوگوں کو بھیج راہا ہوں
 
جاسمن

لائبریرین
اس سے ثابت ہؤا کہ یا تو آپ حکومت کے ملازم نہیں یا پھر پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت نہیں۔۔یا پھر آپ محکمہ تعلیم میں نہیں ۔۔۔۔۔ورنہ تاریخ یاد نہ ہو یہ نہیں ہو سکتا۔۔۔۔:Dیہ لوگ چلتے ہی تاریخوں،گھنٹوں اور منٹوں پہ ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیراً راحیل، میرے دل کی بات کہہ دی۔ میں تو اب تک محض لاحول ہی بھیجتا تھا، اتنی ہمت نہیں جٹا پایا!!
بہترین مزاحیہ غزل، لا جواب!
 
Top