دسمبر کی ایسی تیسی تو موسمی شعراء کرتے ہی رہتے ہیں۔ اب تو موسمی شعراء کی ایسی تیسی ہونی چاہیے۔ :) :) :)

لیجیئے محمداحمد بھیا، آپ کی خوشی کے لئے اور آپ کی فرمائش پر

مہینوں کے ماہر کی ایسی کی تیسی
دسمبر کے شاعر کی ایسی کی تیسی
:jokingly:

راحیل فاروق بھیا! دسمبر کے شاعر سے مراد موسمی شعراء ہیں :silent3:
 
مہینوں کے ماہر کی ایسی کی تیسی
دسمبر کے شاعر کی ایسی کی تیسی

میاں بیوی سیکل کے ٹائر ہیں لیکن

مرے ساتھی ٹائر کی ایسی کی تیسی

ہیں باطن تو کالے سے بھی زیادہ کالے

وزیروں کے ظاہر کی ایسی کی تیسی

پڑوسن نے دیکھا تو بیگم نے پیٹا

ہو نینوں کے فائر کی ایسی کی تیسی

ڈکیتی کا نام اس نے رکھا سیاست
سیاست کے ماہر کی ایسی کی تیسی

آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
ہائے۔۔۔ کراچی کا دسمبر تو اب گرم رہنے لگا ہے۔۔۔ آجکل تو یہ حال ہے کہ فقط سرد آہوں سے ہی سردی کا مزا لیا جاتا ہے یا پھر اے سی چلا کر گرم کپڑے پہن کر بیٹھ جاتے ہیں اور اسی مصنوعی سردی میں کمبل اوڑھ کر گرم گرم مونگ پھلی کھاتے اور سوپ پیتے ہیں۔۔۔۔۔
 
یوسف سلطان

محفلین
(سچے عاشقوں سے معذرت کے ساتھ :laughing::laughing::laughing:)

کلامِ دسمبر کی ایسی کی تیسی
اور اس کے سخن ور کی ایسی کی تیسی

دوبارہ یہ چخ چخ اگر میں نے سن لی
تو قندِ مکرر کی ایسی کی تیسی

اسی ماہ محبوبہ بھاگی سبھی کی
تمھارے مقدر کی ایسی کی تیسی

محرم میں کرنا جو کرنا ہے ماتم
محرم سے باہر کی ایسی کی تیسی

ق

دعا ہے بدل جائے محور زمیں کا
اس اب والے محور کی ایسی کی تیسی

ہر اک سال راحیلؔ اپریل دو ہوں
دسمبر کے چکر کے ایسی کی تیسی

راحیلؔ فاروق
۷ دسمبر ۲۰۱۶ء
:laughing:
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
مہینوں کے ماہر کی ایسی کی تیسی
دسمبر کے شاعر کی ایسی کی تیسی

میاں بیوی سیکل کے ٹائر ہیں لیکن

مرے ساتھی ٹائر کی ایسی کی تیسی

ہیں باطن تو کالے سے بھی زیادہ کالے

وزیروں کے ظاہر کی ایسی کی تیسی

پڑوسن نے دیکھا تو بیگم نے پیٹا

ہو نینوں کے فائر کی ایسی کی تیسی

ڈکیتی کا نام اس نے رکھا سیاست
سیاست کے ماہر کی ایسی کی تیسی

واہ واہ امجد بھائی! :)

آپ نے تو لگے ہاتھ 'باقی ماندہ' معاملات بھی نمٹا دیے۔ :) :) :)

ایسی تیسی ہو کر رہ گئی۔ :) :) :)
 
واہ واہ امجد بھائی! :)

آپ نے تو لگے ہاتھ 'باقی ماندہ' معاملات بھی نمٹا دیے۔ :) :) :)

ایسی تیسی ہو کر رہ گئی۔ :) :) :)
شکریه محمد احمد بھیا. کریڈٹ راحیل فاروق بھیا کو جاتا هے جنهوں نے اتنی زرخیز زمین مهیا کی. راحیل بھیا ایک بار پھر بهت ساری داد قبول فرمائیں.
 
ابن رضا

لائبریرین
بہترین مزاحیہ غزل، لا جواب!

مزید فوری طور پر یہ نذرانہ قبولیے

کرپشن کے خوگر کی ایسی کی تیسی
کمیشن کے ماہر کی ایسی کی تیسی
 
محمد احمد بھائی کی تحریر بھی پڑھی کمال ہے
یہاں محفل پر شریک کیجئے
متفق علیہ۔
راحیل بھائی آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا کلام لوگوں کو بھیج راہا ہوں
لوگوں سے اجازت کون لے گا؟
خو ب کہی ۔۔۔
بس آپ کے اس شعر۔
(محرم میں کرنا جو کرنا ہے ماتم )
کی ایسی کی تیسی ۔۔۔۔
ہاہاہاہاہا۔ کسی کی دلآزاری مقصود نہ تھی، سرکار۔ یہ تو محض ازراہِ تفنن تھا۔
اس سے ثابت ہؤا کہ یا تو آپ حکومت کے ملازم نہیں یا پھر پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت نہیں۔۔یا پھر آپ محکمہ تعلیم میں نہیں ۔۔۔۔۔
ہمارے ہاں کہتے ہیں کہ عادت سر کے ساتھ جاتی ہے۔ ملازمت تو بہت چھوٹی چیز ہے۔
جزاک اللہ خیراً راحیل، میرے دل کی بات کہہ دی۔ میں تو اب تک محض لاحول ہی بھیجتا تھا، اتنی ہمت نہیں جٹا پایا!!
بہترین مزاحیہ غزل، لا جواب!
آپ کے دل کی ترجمانی سے بڑا اعزاز کیا ہو گا فقیر کے لیے؟
مجھے دسمبر سے زیادہ دسمبریوں سے چڑ ہے۔
چڑ چڑ ہوتی ہے۔ چاہے دسمبر سے ہو چاہے دسمبریوں سے!
لیجیئے محمداحمد بھیا، آپ کی خوشی کے لئے اور آپ کی فرمائش پر

مہینوں کے ماہر کی ایسی کی تیسی
دسمبر کے شاعر کی ایسی کی تیسی
:jokingly:

راحیل فاروق بھیا! دسمبر کے شاعر سے مراد موسمی شعراء ہیں :silent3:
ہاہاہاہاہاہا۔
مہینوں کے ماہر کی ایسی کی تیسی
دسمبر کے شاعر کی ایسی کی تیسی

میاں بیوی سیکل کے ٹائر ہیں لیکن
مرے ساتھی ٹائر کی ایسی کی تیسی

ہیں باطن تو کالے سے بھی زیادہ کالے
وزیروں کے ظاہر کی ایسی کی تیسی

پڑوسن نے دیکھا تو بیگم نے پیٹا
ہو نینوں کے فائر کی ایسی کی تیسی

ڈکیتی کا نام اس نے رکھا سیاست
سیاست کے ماہر کی ایسی کی تیسی

کیا ہی کہنے، مہاراجا!
ہائے۔۔۔ کراچی کا دسمبر تو اب گرم رہنے لگا ہے۔۔۔ آجکل تو یہ حال ہے کہ فقط سرد آہوں سے ہی سردی کا مزا لیا جاتا ہے یا پھر اے سی چلا کر گرم کپڑے پہن کر بیٹھ جاتے ہیں اور اسی مصنوعی سردی میں کمبل اوڑھ کر گرم گرم مونگ پھلی کھاتے اور سوپ پیتے ہیں۔۔۔۔۔
سردی سردی ہوتی ہے۔ اصلی یا۔۔۔۔ ہاہاہاہاہا۔
:wink2:
واہ!

امجد بھائی!

زبردست کام کر دیا۔ :)
واہ واہ امجد بھائی! :)

آپ نے تو لگے ہاتھ 'باقی ماندہ' معاملات بھی نمٹا دیے۔ :) :) :)

ایسی تیسی ہو کر رہ گئی۔ :) :) :)
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے!​
شکریه محمد احمد بھیا. کریڈٹ راحیل فاروق بھیا کو جاتا هے جنهوں نے اتنی زرخیز زمین مهیا کی. راحیل بھیا ایک بار پھر بهت ساری داد قبول فرمائیں.
آپ کا شکریہ کہ اس زرخیز زمین پر پھول کاشت فرمائے ورنہ ہم تو اپنے ببولوں سے خود ہی خوف کھائے بیٹھے تھے۔
بہترین مزاحیہ غزل، لا جواب!

مزید فوری طور پر یہ نذرانہ قبولیے

کرپشن کے خوگر کی ایسی کی تیسی
کمیشن کے ماہر کی ایسی کی تیسی
ہمارے ہاں موت فوت پر کہا جاتا ہے کہ ہر کوئی اپنے مُردوں کو روتا ہے۔ یعنی تعزیت کرنے والے آپ کا نہیں اپنا دکھ بانٹنے آتے ہیں۔ یہ بات ہمیں آپ کی بھڑاس نکلتی دیکھ کر شدت سے یاد آئی ہے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
ہمارے ہاں موت فوت پر کہا جاتا ہے کہ ہر کوئی اپنے مُردوں کو روتا ہے۔ یعنی تعزیت کرنے والے آپ کا نہیں اپنا دکھ بانٹنے آتے ہیں۔ یہ بات ہمیں آپ کی بھڑاس نکلتی دیکھ کر شدت سے یاد آئی ہے۔
آپ دسمبر کےشاعروں سے تنگ ہیں اور ہم کرپشن کے ماہروں سے ۔ آپ نےاپنی بھڑاس نکال لی ہم نے نے اپنی سو حساب برابر :p
 
جاسمن

لائبریرین
ایک تو دسمبر کی گرمی نے اس مہینہ کے رومانس کا بیڑاغرق کیا تھا سو کیا تھا۔۔۔۔ہم بھی ڈھیٹوں کی طرح کسی نہ کسی طریقے سے سردی پھیلانے کی اپنی سی کوشش کرکے پھر رومان زدہ ہونے کی کوشش فرماتے تھے۔۔۔کہ رہی سہی کسر آپ نے پوری کر دی۔
 
اب آپ دسمبر پر فاتحہ پڑھ لیں اور اعزاز احمد آذر کی "بھیگی جنوری پھر لوٹ آئی ہے" کے موسم کا انتظار کریں۔ :)
 
Top