کلام اقبال یونیکوڈ اردو میں۔۔

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو السلام علیکم،

لگتا ہے کہ اقبال اکیڈمی والوں نے کہیں کلیات اقبال یونیکوڈ میں چھپا کر رکھی ہوئی تھیں لیکن وہ غلطی سے اسے گوگل کی نظروں سے نہ بچا سکے۔ آپ بھی اسے جلد از جلد دیکھ لیں،اس سے پہلے کہ اقبال اکیڈمی والے اسے غائب کر دیں۔

علامہ اقبال کا اردو کلام

ارمغان حجاز
با ل جبر یل
با نگ درا
ضر ب کلیم


علامہ اقبال کا فارسی کلام

ارمغان حجاز
اسرارِ خودی
جاوید نامہ
پس چہ بائد کرد اے اقوامِ شرق
پیامِ مشرق
زبورِعجم
رموزِ بیخودی
 

زیک

مسافر
زبردست۔

کیا کوئی امید کی جا سکتی ہے کہ یہ مواد ان کے سائٹ پر باقاعدہ لنکڈ ہو گا؟ کچھ کہہ تو رہے تھے کوئی صاحب اس بارے میں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
چونکہ یہ کام حکومتی سطح پر ہوا ہے، اس لیے بہت اچھا ہے۔

بہرحال، اس میں اگر آڈیوز اور ویڈیوز بھی شامل کر دیے جائیں تو بہت اچھا ہو گا۔

اسی طرح اقبال کی اردو شاعری کی کوئی نہ کوئی شرح بھی لکھی گئی ہوگی۔ بہت ضروری ہے کہ نئی نسل کے بچوں کے لیے اقبال کی شاعری کی یہ آسان شرح بھی نیٹ پر موجود ہو۔

اگر کسی کے علم میں ایسی کوئی شرح ہو تو ہم سے شیئر کریں۔ شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش علی نے کہا:
چونکہ یہ کام حکومتی سطح پر ہوا ہے، اس لیے بہت اچھا ہے۔

بہرحال، اس میں اگر آڈیوز اور ویڈیوز بھی شامل کر دیے جائیں تو بہت اچھا ہو گا۔

اسی طرح اقبال کی اردو شاعری کی کوئی نہ کوئی شرح بھی لکھی گئی ہوگی۔ بہت ضروری ہے کہ نئی نسل کے بچوں کے لیے اقبال کی شاعری کی یہ آسان شرح بھی نیٹ پر موجود ہو۔

اگر کسی کے علم میں ایسی کوئی شرح ہو تو ہم سے شیئر کریں۔ شکریہ۔

مہوش، کام ہوا تو ہے لیکن عجیب سے انداز میں ہوا ہے۔ یہ اتنا چھپا کر رکھنے والی کیا بات ہے؟ ویسے اگر آپ چیک کریں تو وہاں جا بجا audio کے نام سے بھی فولڈر نظر آتے ہیں لیکن ابھی ان میں کچھ بھی نہیں ہے۔ جہاں تک شرح کا تعلق ہے تو کیا معلوم کہ اقبال اکیڈمی والوں نے یہ بھی کہیں چھپا کر رکھی ہو۔ بس گوگل کی نظر پڑنے کی دیر ہے۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے افسوس ہو رہا ہے دیکھ کر کہ پیام مشرق کا پیش لفظ موجود نہیں ہے۔ اس میں مغرب کے شعرا میں مشرقی تحریک کا ذکر موجود ہے۔ میرے خیال میں میں یہ خود ہی ٹائپ کر دوں گا۔
 
میں نے کوشش کی ہے کہ ان میں سے اردو کتابوں مثلا ارمغان حجاز ۔ بال جبریل اور بانگ درا(ابھی مکمل نہیں ہوئی) کے بعد ضرب کلیم کو بھی اردو سنٹر پر پبلک کر دوں ۔ کیونکہ اقبال صرف ان کے ہی نہیں بلکہ تمام اردو کمیونٹی کے ہیں اور اب جنہیں بھی یہ چاہیئں وہ بلا جھجک انہیں اردو سنٹر سے کاپی پیسٹ کر سکتا ہے ۔ میں اپنے گھر پر موجود کتب کی لسٹ بنا رہا ہوں جنہیں میں ۔ ام طلحہ ۔ اماوس اور انجان مسافر ڈیجیٹلائز کریں گے ۔ اس کے علاوہ میں پاکستان میں اپنے بڑے بھائی صاحب قیصر عظیم بوریانوالہ صاحب سے بھی بات کر رہا ہوں کہ وہ اپنی سطح پر کتب کی فہرست بنائیں اور ان کتابوں کو ڈیجیٹلائز کرنے سے پہلے ہمارے ساتھ فہرست بانٹ لیں تاکہ کام ایک اچھی ہم آہنگی کے ساتھ کیا جا سکے
 

مہوش علی

لائبریرین
لنکس مہیا کرنے کا شکریہ فیصل۔

ارمغان حجاز اور بانگ درا ای بُک شکل میں اور پی ڈی ایف شکل میں مکمل تیار ہیں (میں نے آخری حد تک فارمیٹنگ مکمل کر لی ہے بشمول اُن چیزوں کے جن کا نبیل برادر نے پچھلی پوسٹ میں اشارہ کیا تھا)

فیصل، ہمیں اقبال کی بقیہ کتب ورڈ فائل کی صورت میں چاہیے ہیں کیونکہ یہی سے ای بُک یا پی ڈی ایف بنے گی۔ کیا آپ ہمیں بقیہ کتب ورڈ فارمیٹ میں مہیا کر سکتے ہیں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
ای بُک میں اقبال سائبر لائیبریری کا حوالہ دینا

چونکہ ہم لوگوں نے اقبال کی کتب کو اقبال سائیبر لائیبریری سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔

اس لیے میں آپ سے لوگوں کی رائے معلوم کرنا چاہ رہی تھی کہ کیا ہم اپنی ای بُک یا پی ڈی ایف وغیرہ میں اقبال سائیبر اکیڈمی کا اس حوالے سے ذکر کریں یا نہ کریں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
فیصل عظیم نے کہا:
آپ کتابون کا نام لکھ دیجئے میں آپ کو ورڈ فائل بنا کر دے دوں گا ۔ اس کام میں زیادہ وقت نہیں لگے گا انشاء اللہ

بہت شکریہ فیصل۔

اردو کلام میں ذیل کی دو کتب چاہیے ہیں:

1۔ بال جبرئیل
2۔ ضربِ کلیم

اور فارسی میں تمام کتب کی ورڈ فائل چاہیے ہے

ارمغان حجاز
اسرارِ خودی
جاوید نامہ
پس چہ بائد کرد اے اقوامِ شرق
پیامِ مشرق
زبورِعجم
رموزِ بیخودی

شکریہ۔
 
بال جبریل کی وورڈ فائل

لیجئےمہوش بال جبریل مکمل وورڈ فائل میں ۔ اس میں شاید ایک آدھ نظم کم ہے دیکھ لیجئے گا ۔ ایسے ہی شک سا ہو رہا ہے ۔ اور یہ فارمیٹیڈ بھی نہیں ہے ۔ یعنی آپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی ۔ ابھی ایک ہی فائل تیار ہے کل انشاء اللہ آپ کو ضرب کلیم بھی مل جائے گی ۔
http://www.urducenter.com/Bal-E-Jibreel.doc
 

مہوش علی

لائبریرین
بال جبریل کی وورڈ فائل

فیصل عظیم نے کہا:
لیجئےمہوش بال جبریل مکمل وورڈ فائل میں ۔ اس میں شاید ایک آدھ نظم کم ہے دیکھ لیجئے گا ۔ ایسے ہی شک سا ہو رہا ہے ۔ اور یہ فارمیٹیڈ بھی نہیں ہے ۔ یعنی آپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی ۔ ابھی ایک ہی فائل تیار ہے کل انشاء اللہ آپ کو ضرب کلیم بھی مل جائے گی ۔
http://www.urducenter.com/Bal-E-Jibreel.doc

آپ کو بہت شکریہ فیصل۔

اگرچہ کہ فارمیٹنگ کرنے سے مجھے نفرت کی حد تک لگاؤ ہے :) تاہم اب تو فارمیٹنگ خود ہی کرنا پڑے گی۔ (بلکہ میں تقریباً اس سے فارغ ہی ہو چکی ہوں)

کیا آپ مجھے ضرب کلیم کی فائل بھی آج ہی مہیا کر سکتے ہیں، تاکہ اسی ویک اینڈ پر میں اُسے فارمیٹ کر کے فارغ ہو جاؤں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ۔ لیکن یہ سمجھ نہیں‌آئی کہ ہر پاکستانی علمی اور بعض سرکاری اداروں اور پوری دنیا کی اکثر مسلم دینی حلقوں کی ویب سائٹس کے ساتھ ڈاٹ کام کا ایکسٹنشن کیوں ہوتا ہے۔ ڈاٹ آرگ یا ڈاٹ نیٹ بھی تو ہو سکتے ہیں
قیصرانی
 

مسلم

محفلین
ماشاء اللہ!

بہت زبردست علمی کام ھوا ھے۔۔

کیا اسی طرح دوسرے شعراء کا کلام یونی کوڈ میں مل سکبا ھے؟
 
Top