علی وقار
محفلین
برصغیر پاک و ہند میں مشاعروں کی روایت کافی قدیم ہے۔ کوئی زمانہ تھا کہ مشاعروں میں شعراء عام طور پر تغزل کے ساتھ ترنم کو ہم آہنگ کر کے اشعار پیش کرتے تھے۔ شعر میں جان ہوتی تو یہ تیر کی طرح دل میں پیوست ہو جاتے تھے۔ یو ٹیوب کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ ایسے شاعروں کے کلام تک رسائی ہو گئی ہے۔ میرے پاس فی الوقت کم از کم تیس سے زائد ایسے شعراء کی فہرست ہے، جو اپنا کلام ترنم کے ساتھ سنا رہے ہیں۔ آپ کے پاس بھی اگر کسی ایسی ویڈیو کا ربط موجود ہے تو اس کی شراکت اس لڑی میں کر سکتے ہیں۔
جگر مراد آبادی
آخری تدوین: