کلاڈ کی ایک اور پینٹنگ۔۔۔1899

کلاڈ مونٹ، کی کچھ پینٹنگز جو میں نے انٹرنیٹ سے اکٹھی کی تھیں، ایک عشرے سے سنبھال رکھی ہیں۔ کلاڈ کی مصوری کو اگر اردو میں کسی لفظ سے بیان کیا جاسکتا ہے تو وہ شاید "سہل ممتنع" ہے۔ وہ چوں کہ ایمپریشنسٹ تھا، اس لیے اختصار میں بھی جہانِ معنی رکھتا تھا۔ میری کوشش ہوگی کہ اس کی مصوری سے چند شاہکار یہاں پیش کروں۔ فی الحال 1899 میں بنائی گئی یہ پینٹنگ ملاحظہ کیجیے جس میں فرانس کے ایک دیہات کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ یہ منظر بیک وقت ایک موسم، اس سے جڑی انسانی کیفیات اور بہت کچھ ظاہر کرتا ہے جو دیکھنے والے کی بصیرت پر منحصر ہے۔
محمد خرم یاسین
May be art of 3 people
 
علی وقار

محفلین

نہایت خوب صورت۔ لا جواب!
 
سیما علی

لائبریرین
کلاڈ کی مصوری کو اگر اردو میں کسی لفظ سے بیان کیا جاسکتا ہے تو وہ شاید "سہل ممتنع" ہے۔ وہ چوں کہ ایمپریشنسٹ تھا، اس لیے اختصار میں بھی جہانِ معنی رکھتا تھا۔ میری کوشش ہوگی کہ اس کی مصوری سے چند شاہکار یہاں پیش کروں۔ فی الحال 1899 میں بنائی گئی یہ پینٹنگ ملاحظہ کیجیے جس میں فرانس کے ایک دیہات کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ یہ منظر بیک وقت ایک موسم، اس سے جڑی انسانی کیفیات اور بہت کچھ ظاہر کرتا ہے جو دیکھنے والے کی بصیرت پر منحصر ہے۔
محمد خرم یاسین
واہ واہ
انتہائی اعلیٰ !!!
اللہ تعالیٰ کی صناعی کی بہترین عکاسی ہے ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
کیا لفظ ہے دیکھنا پڑا ہمارے سر پر سے گزر گیا بھلا ہو گوگل کا ؀
سہل ممتنع کا مفہوم یہ ہے کہ وہ شعر جومعانی کے اعتبار سے ایک عام اور سادہ شعر لگے لیکن اگر اس کی تشریح کی جائے تو معانی کے کئی جہاں کھل جائیں۔

جس میں فرانس کے ایک دیہات کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ یہ منظر بیک وقت ایک موسم، اس سے جڑی انسانی کیفیات اور بہت کچھ ظاہر کرتا ہے جو دیکھنے والے کی بصیرت پر منحصر ہے
واقعی ایسا ہی ہے ! کئی جہاں کھل گئے
 
کیا لفظ ہے دیکھنا پڑا ہمارے سر پر سے گزر گیا بھلا ہو گوگل کا ؀
سہل ممتنع کا مفہوم یہ ہے کہ وہ شعر جومعانی کے اعتبار سے ایک عام اور سادہ شعر لگے لیکن اگر اس کی تشریح کی جائے تو معانی کے کئی جہاں کھل جائیں۔

واقعی ایسا ہی ہے ! کئی جہاں کھل گئے
ایک نمائش میں ایک پینٹنگ دیکھی۔ تجریدی تھی۔ سچ میں اس قدر خوبصورت اور بامعنی تھی کہ جتنی بار دیکھا، نئے تصورات بنے۔ ایسی پینٹنگ خواب گاہ میں ہو تو کئی نئے خواب دیکھے جاسکتے ہیں۔کوشش کروں گا کہ یہاں اشتراک ہوجائے۔ بوجوہ خرید نہیں سکا۔اس کی تصویر لے لی تھی۔ اے آئی کی مدد سے اس ایسی کتنی ہی تصاویر بنانے کی کوشش کی، نہ بن سکیں۔ شاید مصور بھی اسے دوبارہ نہ بناسکے۔ کہیں پڑھا تھا کہ بہترین آرٹ وہ ہے جو آرٹ کو چھپاتی ہے۔ وہ کچھ ایسی ہی خاصے کی چیز تھی۔
 
سیما علی

لائبریرین
تجریدی تھی۔ سچ میں اس قدر خوبصورت اور بامعنی تھی کہ جتنی بار دیکھا، نئے تصورات بنے۔
تجریدی آرٹ مشکل سے سمجھ میں ہے لیکن سمجھ میں آجائے تو نئی دنیا دریافت کی جاسکتی ورنہ ؀
ایبسٹریکٹ آرٹ کے ملبے سے یہ دولت نکلی
جس کو سمجھا تھا انناس وہ عورت نکلی
😊😊😊😊
 
خُرم بھائی جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ قدرتی امر ہے کہ ہر شخص ہرفن مولا نہیں ہوتا ۔ اِس لیے فن وہنر کی بعض باتیں او رخاص طور پر فنون ِ لطیفہ جیسے موسیقی، مصوری، رقص، سنگتراشی اور شاعری میں سے کسی بھی ایک فن پر بات چل رہی ہوتو نوواردانِ بساطِ شوق کی دلچسپی کے لیے ، انھیں اُس فن کے بعض بعض رمز سمجھا نا ہی پڑتے ہیں ۔ اِس وقت یہا ں پینٹنگ موضوع ہے ۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر:
1۔مصور کا مختصرتعارف پیش کیا جاتا
2۔اُس کے ہم زمانہ ایک دو بڑے بڑے مصوروں کا بالاختصار تذکرہ کرتے
3۔اُس کے زمانے کی ایک دو شاہکار پینٹنگز کا ذکربالاجمال ہوجاتا
4۔کسی پینٹنگ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہم تصویرکو کہاں سے دیکھنا شروع کریں؟
5۔پینٹنگ کا موضوع کیسے تلاش کریں،اس پر کچھ اِرشاد فرماتے
6۔موضوع مل جائے تو اُسے تصویر کی اور کن کن چیزوں سے ملا کردیکھیں،یہ فرماتے
7۔مختلف رنگوں کے استعمال سے کیا مراد لی جائے ،اِس کی رہنمائی فرماتے
8۔رنگوں کی مختلف اَقسام جیسے آئل پینٹ اور نہ جانے کون کون سی قسم کے رنگوں سے بنی تصویروں میں اُسی قسم کے رنگ استعمال کرنے کی حکمت سمجھادیتے
9۔تصویر میں چھپی کہانی ، اِس کے پیغام اور مصور کے نزدیک اُس کی اہمیت اور زمانے میں اُس کی افادیت کا تذکرہ اجمالاً ہوجاتا
10۔پیش کردہ پینٹنگ کا تقابلی مطالعہ کسی بھی شاہکار سے کیسے کریں گے ، اِس سلسلے میں بھی رہنمائی فرماتے تو ۔۔۔۔۔۔۔
جو شاہکار آپ نے پیش کیا ہے اُس پر مراسلہ نگاروں کے معقول تبصروں ، تجزیوں اور آراء کے نہ ہونے اور محض تعریفی کلمات لکھ دینے سے پینٹنگ کے محاسن اور معائب سمجھنے میں جو دقت پیش آرہی ہے اُس کا ازالہ ہو جاتا۔ مجھے اُمید ہے میری باتوں کا بُرا نہیں منائیں گے اور اِن گزارشات کو ایک طالبِ علم کی ضروریات سمجھ کر پیش کردہ فن پارےکو سمجھنے میں جو تشنگی رہ گئی ہے اُسے سیرابی سے بدلنے کا اہتمام فرمائیں گے ۔تصویر کا جو تعارف آپ نے کرایا ہے اُس کی نشاندہی پینٹنگ میں آپ یا ناظرین فرماتے تویہ ایک سیر حاصل بحث سی ہوجاتی کیونکہ کہاں پاکستان کے دیکھے بھالے گاؤں دیہات اور کہاں فرانس(یورپ) کا یہ انجانا قریہ اور دیہہ ۔بہرحال علم وہنر کی خدمت جو آپ کررہے ہیں ، اِس کا اجرتو اللہ تعالی ہی ٰ کے پاس ہے ۔میری دعاہے خدا آپ کو اور زیادہ سعی و عمل کی ہمت اور توانائی مرحمت فرمائے،آمین۔​
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
شکیل بھائی کی بات بھی درست ہے۔ :)

جو میری ناقص عقل میں بات آتی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ آئل پینٹنگ خزاں کا ایک خاموش اور پُرسکون منظر پیش کرتی ہے، جہاں برف سے گھرا ایک منجمد تالاب دکھایا گیا ہے۔ اس پینٹنگ کی ایک خاص بات رنگوں اور روشنی کا استعمال ہے۔ سفید، سرمئی اور نیلے رنگوں کا استعمال سرد اور پُرسکون ماحول تشکیل دیتا ہے، جبکہ برف پر روشنی کی ہلکی حرکت نفیس برش اسٹروکس سے ظاہر کی گئی ہے۔ برف سے ڈھکا یہ منظر کافی حد تک ساکت اور خاموش ہے، جو کہ سکون کا احساس بڑھا دیتا ہے۔ یہ پینٹنگ سکون اور کسی حد تک تنہائی کا احساس دیتی ہے اور قدرت کے سادہ مگر خوبصورت منظر کی تعریف کرنے پر ابھارتی ہے۔
 
بے حد شکریہ! آپ کا ہر تجزیہ و تبصرہ علمی و ادبی ہوتا ہے اور مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔ بالکل سچ تو یہ ہے کہ میں فنونِ لطیفہ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، اس کی باریکیوں سے ناواقف ہوں۔میں اچھا گا لیتا ہوں ، چند راگوں کے نام بھی جانتا ہوں لیکن موسیقی پر بات کرنی ہو تو باکل تہی دامن ہوں۔ اسی طرح ان پینٹنگز کے سحر میں جکڑا جاتا ہوں ، چند بنیادی باتیں بھی جانتا ہوں لیکن ان پر بات کرنے سے قاصر ہوں کہ یہ سمندر ہے اور میرے پاس قطرہ بھی میسر نہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ حسن کی کوئی تعریف نہیں جاسکتی، اس لیے یہ جس بھی شے میں ہو، تمام الفاظ اس کے بیان سے قاصر ہوجاتے ہیں۔ فنونِ لطیفہ سے مجھے جتنی دلچسپی ہے اس کی وجہ اس کی خوبصورتی اور شاید کوئی روحانی رشتہ ہے۔ میری خواہش ہوگی کہ یہاں احباب میری بھی رہنمائی کا سامان کریں تاکہ میں زیادہ سے زیادہ سیکھ سکوں۔ میرے دفتر کے ساتھ آرٹس اینڈ فیشن ڈیزائننگ کا شعبہ ہے۔ وہاں سے میں نے پچاس سے زائد خوبصورت مصوری کے نمونے اکٹھے کیے ہیں۔ تین دن قبل صابنوں پر چھوٹی چھوٹی تجسیم کاری(جسے سکلپچر) کہہ سکتے ہیں، لے کر گھر گیا تھا۔ بچوں کے ساتھ دیکھ کر محظوظ ہوتا رہا، آلو پر ایسی کندہ کاری کرنے کی کوشش جس کی شکل و شباہت بھی ہو لیکن میں اس فن سے واقف نہ ہوسکا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بس محسوسات کی بات ہے اور آپ کی روح کہیں نہ کہیں اس سے تعلق رکھتی ہے۔ بانسری اور سرنگی مجھےبعض اوقات اتنے نئے اور اچھوتے خیالات دیتی ہے اور اس قدر محو کردیتی ہے کہ اس کیفیت سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔اسی طرح آوازیں، وہ نعت کی ہوں، تلاوت کی ہوں یا گیت کی، ایسا لگتا ہے کہ روح کو کہیں اور منتقل کر رہی ہیں۔ یہ سب عجیب باتیں ہیں، میں نجانے کیوں کر رہا ہوں۔ یہ شاید اس شکست کا اعتراف ہے جو فن سے ناواقفیت کے سبب ہے۔ میں فن سے زیادہ قریب جانا بھی نہیں چاہتا، شاید یہ خو ف ہے کہ فن بچے گا، روحانی تعلق ٹوٹ جائے گا اور شاید اس لیے بھی کہ اب سیکھنے کے لیے وقت بہت کم میسر ہے۔ آپ کی بات کی تائید کرتا ہوں مجھے کہ کم از کم مصور کا تعارف تو پیش کرنا ہی چاہیے۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
آخری تدوین:
تجریدی آرٹ مشکل سے سمجھ میں ہے لیکن سمجھ میں آجائے تو نئی دنیا دریافت کی جاسکتی ورنہ ؀
ایبسٹریکٹ آرٹ کے ملبے سے یہ دولت نکلی
جس کو سمجھا تھا انناس وہ عورت نکلی
😊😊😊😊
یہ بھی درست فرمایا! مجھے تجرید اگر فطری مناظر میں ہو تو دلچسپ لگتی ہے۔ کیوبک آرٹ میں یہ پریشان کرتی ہے اور یہ شعر صادق آتا ہے۔
 
شکیل بھائی کی بات بھی درست ہے۔ :)

جو میری ناقص عقل میں بات آتی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ آئل پینٹنگ خزاں کا ایک خاموش اور پُرسکون منظر پیش کرتی ہے، جہاں برف سے گھرا ایک منجمد تالاب دکھایا گیا ہے۔ اس پینٹنگ کی ایک خاص بات رنگوں اور روشنی کا استعمال ہے۔ سفید، سرمئی اور نیلے رنگوں کا استعمال سرد اور پُرسکون ماحول تشکیل دیتا ہے، جبکہ برف پر روشنی کی ہلکی حرکت نفیس برش اسٹروکس سے ظاہر کی گئی ہے۔ برف سے ڈھکا یہ منظر کافی حد تک ساکت اور خاموش ہے، جو کہ سکون کا احساس بڑھا دیتا ہے۔ یہ پینٹنگ سکون اور کسی حد تک تنہائی کا احساس دیتی ہے اور قدرت کے سادہ مگر خوبصورت منظر کی تعریف کرنے پر ابھارتی ہے۔
میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے خوبصورت وضاحت کی ہے۔ اس میں افرد کی سمتوں پر غور کریں تو کچھ ہوا کی سمت میں سفر کر رہے ہیں اور جھکے ہوئے ہیں جب کہ ایک فرد اس کے مخالف چل رہا ہے جس سے اس کے پاؤں اور قامت لڑکھڑاتی ہوئی محسوس ہورہی ہے۔ کچھ تنوں کے قریب ہیں اس لیے سیدھے کھڑے ہیں جن میں سے ایک ساتھ اس کا کتا بھی ہے۔ یہ ہوا کے اثر سے کسی حد تک بچے ہوئے ہیں۔ ان افراد کی کیفیات زندگی سے قریب اور استعاراتی ہیں۔ پانی میں معمولی سیاہ سٹروکس ایک جانب بطخیں اور نیلگوں پانی میں تیرتے انسان نظر آتے ہیں لیکن برف اور خزاں کی تیز ہوا سے یہ تاثر انسانوں کے حوالے سے غلط ہوجاتا ہے۔ یہ تجرید پھر سے سوچنے پر مجبور کرتی ہے اور ذہن نئی تشبیہات بناتا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
میرے دفتر کے ساتھ آرٹس اینڈ فیشن ڈیزائننگ کا شعبہ ہے۔ وہاں سے میں نے پچاس سے زائد خوبصورت مصوری کے نمونے اکٹھے کیے ہیں۔ تین دن قبل صابنوں پر چھوٹی چھوٹی تجسیم کاری(جسے سکلپچر) کہہ سکتے ہیں، لے کر گھر گیا تھا۔ بچوں کے ساتھ دیکھ کر محظوظ ہوتا رہا، آلو پر ایسی کندہ کاری کرنے کی کوشش جس کی شکل و شباہت بھی ہو لیکن میں اس فن سے واقف نہ ہوسکا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بس محسوسات کی بات ہے اور آپ کی روح کہیں نہ کہیں اس سے تعلق رکھتی ہے۔ بانسری اور سرنگی مجھےبعض اوقات اتنے نئے اور اچھوتے خیالات دیتی ہے اور اس قدر محو کردیتی ہے کہ اس کیفیت سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔اسی طرح آوازیں، وہ نعت کی ہوں، تلاوت کی ہوں یا گیت کی، ایسا لگتا ہے کہ روح کو کہیں اور منتقل کر رہی ہیں۔ یہ سب عجیب باتیں ہیں، میں نجانے کیوں کر رہا ہوں۔ یہ شاید اس شکست کا اعتراف ہے جو فن سے ناواقفیت کے سبب ہے۔ میں فن سے زیادہ قریب جانا بھی نہیں چاہتا، شاید یہ خو ف ہے کہ فن بچے گا، روحانی تعلق ٹوٹ جائے گا اور شاید اس لیے بھی کہ اب سیکھنے کے لیے وقت بہت کم میسر ہے۔ آپ کی بات کی تائید کرتا ہوں مجھے کہ کم از کم مصور کا تعارف تو پیش کرنا ہی چاہیے۔ جزاک اللہ خیرا۔
دیکھینے کی حد تک ہمارا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے !!!!!آپ تو ماشاء اللہ اتنا اچھا لکھتے ہیں قابل قدر ہیں آپکی خدمات ادب کے حوالے سے !
بالکل احساسات کا تعلق روح سے ہے آپ پر وہ کیفیت طاری ہوتی
performing art ہمیں بہت لبھاتا ہے پر گھر سے کبھی اجازت نہ ملی اسکول اور کالج کی حد تک تو اجازت ملی لیکن ہم خبرین پڑھنے کے لیے آڈیشن دیا ۔۔ابا جان کو معلوم ہوا تو اجازت نہ ملی ۔۔
پر جب انھیں سنتے ہیں دیکھتے ہیں تو اپنے آپ پر جو کیفیت طاری ہوتی ہے وہ انتہائی عجیب ہے اور بیان نہیں کی جاسکتی صرف محسوس کی جاسکتی ہے ۔۔
بلا شبہ نعت تلاوت چاہے وہ اپنی مادری زبان میں ہو یا نہ ہو روح کو سرور دیتی ہے جس کو صرف وہی سمجھ سکتا ہے جس پر یہ کیفیت طاری ہوتی ہے ۔۔۔
 
آپ یہ سفر جاری رکھیے۔ کچھ نہ کچھ لکھتی رہیے اور کچھ نہ کچھ بناتی رہیے۔ روحانی وابستگی کا ہر راستہ مالکِ حقیقی ہی کی جانب بڑھتا ہے۔ ذرہ نوازی کا بے حد شکریہ ! جزاک اللہ خیرا۔
 
Top