امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمینسٹریشن کے ادارے ایف ڈی اے نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ کلون کیے گئے جانوروں سے حاصل کیا گیا گوشت اور خوراک انسانوں کے لئے مضر نہیں ہے اور یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح عام جانوروں کا گوشت اور دودھ۔ کل یعنی امریکہ میں ویٹرینری میڈیسن ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں بھی یہی دوہرایا گیا کہ نارمل اور صحت مند کلون کیے گئے جانوروں سے حاصل کی گئی خوراک کھانے سے کچھ نہیں ہوتا۔
اگر کوئی ان پودوں کے بننے کے عمل کو دیکھ لے کہ کس طرح احتیاط اور جراثیم سے پاکماحول رکھا جاتا ہے تو وہ خود ہی حیران ہو جائے گا کہ اتنی احتیاط اور جراثیم سے پاک ماحول میں یہ بنتے ہیں۔۔۔۔۔
میں جب یہ تکنیک سیکھ رہا تھا اور شروع شروع میں لیبارٹری میں خود بیٹھتا تھا تو میں ہزار کوششوں کے باوجود بھی ٹیسٹ ٹیوب کو جراثیم سے پاک نہ رکھ سکتا تھا۔۔۔کیونکہ اس کے لیے بہت تجربہ اور پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔جو آہستہ آہستہ مجھے حاصل ہوئی جب ہزاروں روپے مالیت کے کیمیکل ضائع ہوئے۔۔۔۔۔
اس مقصد کے لیے ایک میز جسے( Laminar Flow Bench ( Lfb کہتے ہیں استعمال کیا جاتا ہے جس کی ایک حدود ہوتی ہے جس سے باہر ہاتھ نہیں نکالنا ہوتے تاکہ جراثیموں سے بچا جا سکے۔۔۔اس میز کو پہلے آدھا گھنٹہ Uv الٹرا وایولیٹ شعاعیں دی جاتی ہیں تاکہ کام کرنے کی جگہ مکمل طور سے جراثیم سے پاک ہو جائے۔۔۔اس کے علاوہ پودوں کو بھی بار بار اور ہاتھوں کو بھی بار بار ایسے کیمیکلز سے دھویا جاتا ہے جو جراثیم کش ہوتے ہیں اور مسلسل یہ عمل دھرایا جاتا ہے تاکہ جراثیم کی مداخلت کا ایک فی صد بھی چانس نہ رہے۔۔۔