کلک سافٹ وئیر میں مدد درکار۔۔۔۔!

منصور احمد

محفلین
السلام وعللکیم

دوستو سافٹ وئیر کلک کے بارے میں کچھ سوالات اور مدد چاہیے تھی اُمید ہے محفل فورم پرموجود ماہرین راہنمائی کریں گے
۱۔کلک کو میں نے ونڈوز سیون میں انسٹال کرنا چاہا بہت سارے لنک چیک کئے لیکن سب ادھورے۔۔۔۔مکمل لنک کی ضرورت
۲۔ انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران کلک پورٹیبل ڈاون لوڈ کیا۔۔۔ کیا کلک پورٹیبل مکمل سافٹ وئیر ہے۔۔۔؟؟
۳۔کلک کا متبادل کوئی سافٹ وئیر ہے؟اگر ہے تو کون سا اور کیا وہ کلک سے بہتر ہے؟؟؟؟
۴۔ کلک میں کون کون سے فونٹ انسٹال کئے جا سکتے ہیں۔۔۔
۵۔کلک کے بارے میں یوٹیوب اور بہت ساری ٹیوٹرائل چھان لئے لیکن صحیح سمجھ نہیں آئی۔۔۔فورم میں بھی بہت تلاش کی کیا کوئی جامع ٹیوٹرئل کا لنک دے سکتا ہے۔۔۔۔یا کوئی کلک کی الف، ب، پ سمجھا دے تو مہربانی ہو گی ابھی کلک کے لئے طفل ہوں اسی لئے بچوں کی طرح سمجھائیے گا۔۔۔۔ بہت شکریہ ۔۔
 
کیلک ایک کامرشیل سافٹوئیر ہے جسے اس کی قیمت ادا کر کے آفیشیل ذرائع سے خریدا جا سکتا ہے۔ کیلک پورٹیبل جیسی کوئی چیز آفیشیل نہیں ہے بلکہ پائریٹیڈ ہے۔ اردو محفل میں پائریسی کے حوالے سے کسی قسم کے تعاون کی امید نہ رکھیں۔ ہاں آپ کو اس کے استعمال میں کوئی مسئلہ در پیش ہو تو شاید بعض کیلک ماہرین یہاں آپ کی مدد کر سکیں گے۔ :)
 

منصور احمد

محفلین
ابن سعید صاحب جواب کا شکریہ
اردو محفل کے قوانین سے بخوبی واقف ہوں۔۔۔۔ صرف معلومات کے لئے پوچھا کہ پورٹیبل ایک مکمل سافٹ وئیر ہے یا کچھ کمی ہے اُس میں۔۔
دوسرا استعمال کرنے میں ہی مسئلہ آ رہا ہے اُمید ہے ماہرین مدد کریں گے۔۔۔
 
دوسرا استعمال کرنے میں ہی مسئلہ آ رہا ہے اُمید ہے ماہرین مدد کریں گے۔۔۔
صرف یہ کہنا کہ ہمیں فلاں چیز کے استعمال میں مسئلہ در پیش ہے، کافی نہیں ہوتا۔ جب تک آپ اپنا مسئلہ نہیں بیان فرمائیں گے تب تک شاید کوئی مدد نہ کر سکے۔ :)
 

منصور احمد

محفلین
۴۔ کلک میں کون کون سے فونٹ انسٹال کئے جا سکتے ہیں۔۔۔
کیا کوئی جامع ٹیوٹرئل کا لنک دے سکتا ہے۔۔۔ ۔یا کوئی کلک کی الف، ب، پ سمجھا دے تو مہربانی ہو گی ابھی کلک کے لئے طفل ہوں اسی لئے بچوں کی طرح سمجھائیے گا۔۔۔ ۔ بہت شکریہ ۔۔
ابن سعید صاحب آپ ہی مسئلہ حل کر دیں
 

منصور احمد

محفلین
ہم نے خود کبھی کیلک استعمال نہیں کیا کیوں کہ نہ تو ہمیں ضرورت محسوس ہوئی اور نہ ہی ہماری جیب میں اضافی رقم ہے کہ ہم شوقیہ ایسے سافٹوئیر خریدیں۔
بات تو صحیح کہی آپ نے۔۔۔۔چلیں انتظار کرتے ہیں۔۔۔:) شکریہ جواب دینے کا
 

فاتح

لائبریرین
۲۔ انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران کلک پورٹیبل ڈاون لوڈ کیا۔۔۔ کیا کلک پورٹیبل مکمل سافٹ وئیر ہے۔۔۔ ؟؟
کیلک پورٹیبل دراصل کیلک کا پائیریٹڈ ورژن ہے اور "مکمل" ہے۔ :)
۳۔کلک کا متبادل کوئی سافٹ وئیر ہے؟اگر ہے تو کون سا اور کیا وہ کلک سے بہتر ہے؟؟؟؟
متبادل سافٹ ویئر تو کئی ہیں لیکن کیلک بہترین ہے۔ اس سے بہتر کوئی نہیں لگا۔۔۔۔ کم از کم مجھے
۴۔ کلک میں کون کون سے فونٹ انسٹال کئے جا سکتے ہیں۔۔۔
کیلک میں جو فونٹس موجود ہیں نہ صرف انھیں استعمال کر سکتے ہیں بلکہ other fonts کے تحت اپنے سسٹم میں انسٹال شدہ دیگر تمام فونٹس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
۵۔کلک کے بارے میں یوٹیوب اور بہت ساری ٹیوٹرائل چھان لئے لیکن صحیح سمجھ نہیں آئی۔۔۔ فورم میں بھی بہت تلاش کی کیا کوئی جامع ٹیوٹرئل کا لنک دے سکتا ہے۔۔۔ ۔یا کوئی کلک کی الف، ب، پ سمجھا دے تو مہربانی ہو گی ابھی کلک کے لئے طفل ہوں اسی لئے بچوں کی طرح سمجھائیے گا۔۔۔ ۔ بہت شکریہ ۔۔
مشکل اور طویل کام ہے لیکن کوشش کروں گا اگر کبھی وقت ملا تو ایک ٹیوٹوریل لکھ ماروں۔
 
Top