شعیب سعید شوبی
محفلین
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔
انشاء اللہ !۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے:
٭۔ ۔ ۔کلک 2000 سے متن فلیش میں درآمد کرنا
تمہید:
کلک ۲۰۰۰ عربی، فارسی اور اردو کیلی گرافی کا ایک مفید اور کارآمد سافٹ ویئر ہے۔ اس کی مدد سے خوبصورت خطاطی کی جا سکتی ہے۔ بعد ازاں اس خطاطی کو برآمد کر کے مشہور و معروف گرا فکس سافٹ ویئر ز میں درآمد کر کے اس خطاطی کو مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ایڈوبی فلیش بھی کلک 2000 سے متن درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم کلک سے متن برآمد کر کے فلیش میں درآمد کرنا سیکھیں گے!
آئیے اب ٹیوٹوریل کا آغاز کرتے ہیں.......!
٭۔ ۔ ۔سب سے پہلے کلک 2000 کو کھولیں اور اس میں کچھ متن لکھ کر کے کلک کے ٹولز کی مدد سے اپنی خطاطی کے جوہر دکھائیں۔
ٹوٹکا: کلک چونکہ بنیادی طور پر فارسی اور عربی کیلی گرافی کا سافٹ ویئر ہے اس لئے اس میں عربی کلیدی تختہ کی سیٹنگز ہی شامل کی گئی ہے۔اردوکی بورڈ کے استعمال کنندہ چونکہ صوتی کلیدی تختوں کے عادی ہوتے ہیں ، اس لئے انھیں کلک میں متن لکھتےہوئے دشواری محسوس ہوتی ہے۔ اس دشواری سے بچنے کے لئے کلک 2000 کے کلیدی تختہ کی سیٹنگز یہاں پیش کی جارہی ہے۔
٭۔ ۔ ۔متن لکھنے کے بعد (File>Save As) کے ذریعے تصویرکے مطابق اپنی فائل کو EMF امیج فارمیٹ میں محفوظ کر لیں۔( EMF دراصل امیج فارمیٹ Extended (Enhanced) Windows Metafile Format کی ایکس ٹینشن ہے جسے فلیش سمیت کئی گرافکس سافٹ ویئرز درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔)
٭۔ ۔ ۔اب فلیش 8، CS3یا CS4کھولیں۔ایک نئی فائل کھولیں اور اس میں کلک سے محفوظ کی گئی فائل کو درآمد(Import Ctrl+R) کرلیں۔
٭۔ ۔ ۔لیجئے کلک کا متن فلیش میں کامیابی سےدرآمد ہوگیا ہے۔ تاہم آپ کا کام ختم نہیں ہواکیونکہ متن کے ارد گرد نیلے رنگ کے بے شمار ڈبے نظر آرہے ہیں ۔تصویر ملاحظہ ہو!
نوٹ: نیلے رنگ کے ڈبوں کا مطلب ہےکہ فلیش نے اس متن کو ٹیکسٹ کی صورت ہی درآمد کیا ہے۔ لیکن متن کو اس حالت میں استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ کیونکہ اول تو اس متن میں حسب منشا تبدیلیاں کرنا نہایت مشکل ہو گا اس کے علاوہ فلیش فائل SWF بنانے پر ٹیکسٹ آپ کو تو درست نظر آئے گا کیونکہ آپ کے کمپیوٹر میں کلک کے فونٹس نصب ہونگے لیکن جن لوگوں کے پاس کلک نہیں ہوگا انھیں متن کیڑے مکوڑوں کی صورت میں نظر آئے گا۔ لہٰذا بہتر رہے گا کہ ہم اس ٹیکسٹ کو Shape میں تبدیل کر دیں۔
٭۔ ۔ ۔ ٹیکسٹ کو Shape میں کنورٹ کرنے کے لئے فلیش میں Break Apart (Ctrl+B)کی کمانڈ استعمال ہوتی ہے۔ چنانچہ یا تو کی بورڈ شارٹ استعمال کر لیں یا پھر Modify مینو میں جا کر اس کمانڈ پر کلک کردیں۔تصویر ملاحظہ ہو!
٭۔ ۔ ۔ اب یقینا ََ ہمارا کام مکمل ہوگیا ہے۔ بہتر رہے گا کہ اب اس متن کو گرافک سمبل میں کنورٹ کر دیں۔ نیچے دی گئی تصویر میں فلیش کے گریڈینٹ ٹول کی مدد سےمتن میں گریڈینٹ اپلائی کیا گیا ہے۔
فائنل نمونہ:
’’کلک 2000 سے فلیش میں متن درآمد کرنا‘‘ ٹیوٹوریل مکمل ہوا!
کلک 2000 سے فلیش تک کا سفر
کلک 2000 سے فلیش میں متن درآمد کرنا
IMPORTING TEXT FROM KELK 2000 IN FLASH
شعیب سعید شوبی
اُردو ویب کے عزیز ممبرز!....السلام علیکم!

حرفِ آخر:
اُمید ہے آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا۔ ۔ ۔ اگر اس ٹیوٹوریل میں کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو ضرور پوچھ لیجئے گا!۔ ۔ ۔ انشاء اللہ میں آپ کی ضرور مدد کرونگا!۔ ۔ ۔ اب اگلے ٹیوٹوریل تک کے لیے اجازت۔ ۔ ۔ فی اماناللہ!۔ ۔

اُردو ویب۔۔۔۔۔شعیب سعید شوبی
خبردار: یہ " فلیش ٹیوٹوریل " اردو محفل کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا مواد نقل کرنے سے قبل اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔