کلک 2009 میں‌لاہوری نستعلیق

السلام علیکم
آج چہل قدمی کے دوران کلک کی سائٹ کا دورہ ہوا تو انکشاف ہوا کہ کلک والے بھی کلک میں‌لاہوری نستعلیق شامل کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں جسکا ایک نمونہ بھی انہوں‌ نے اپنے سائٹ میں دیا ہوا ہے وہ نمونہ مندرجہ ذیل ہے
untitled.JPG

سائٹ کی ربط مندرجہ ذیل ہے
http://www.sinasoft.com
 
ابوشامل

محفلین
لیکن میرے پاس تو سینا سوفٹ کی ویب سائٹ ہی نہیں کھل رہی۔ کیا کسی کے پاس Service unavailable کا ایرر آ رہا ہے؟
 
فرخ

محفلین
بہت خوب۔۔۔
لیکن یہ لاہوری نستعلیق کیا کلک کے بغیر بھی اتنا خوبصورت ہے یا انہوں نے کلک کے ساتھ کچھ خطاطی کے سٹائل ڈال کر یہ نمونہ دیا ہے۔۔۔؟
 
arifkarim

معطل

بھائی ظاہر ہے خوبصورت ہے اور خطاطی کے نئے ٹولز کیساتھ تو شاندار ہو گیا ہے۔
 
فرخ

محفلین
لیکن میرے پاس تو سینا سوفٹ کی ویب سائٹ ہی نہیں کھل رہی۔ کیا کسی کے پاس Service Unavailable کا ایرر آ رہا ہے؟

بھائی ظاہر ہے خوبصورت ہے اور خطاطی کے نئے ٹولز کیساتھ تو شاندار ہو گیا ہے۔

مطلب میرا یہ تھا کہ یہ نستعلیق والی خوبصورتی تو رکھتا ہی ہے مگر جس خوبصورتی کے ساتھ کلک والوں نے دکھایا ہےکیا کلک کے بغیر بھی ایسی خوبصورتی ممکن ہے؟ مثلا وہ جگہیں جہاں الفاظ ایک دوسرے کو کاٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، میرا خیا ل ہے کلک کے بغیر ایسا لکھنا ممکن نہ ہو، یا شائید ایڈوب فوٹوشاپ اور السٹریٹر کے او ای ورژن میں؟
 
جی بالکل اگر ہم ایسا اوپن ٹائپ ٍٍفانٹ بنا پائے جو اڈوبی پراڈکٹس میں کام کرے تو آپ اڈوبی السٹریٹر میں خطاطی کے جوہر دکھا سکتے ہیں۔ متبادل اشکال کو باآسانی ظاہر کیا جا سکتا ہے۔
 
یہ بتائیے کہ اوپن ٹائپ اور موجودہ ٹرو ٹائپ میں کیا فرق ہے؟ میرا خیال ہے کہ ابھی لاہوری نستعلیق ٹرو ٹائپ میں ہے شائید اور پوری ونڈوز میں آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے؟
 
انپیج والا لاہوری نستعلیق کسی کام کا نہیں ہے۔ ایک تو وہ باریک خط ہے، جبکہ اصل لاہوی نستعلیق موٹا قلم ہوتا ہے۔ دوسرا وہ فانٹ صرف انپیج کیساتھ ہی استعمال ہو سکتا ہے۔ ونڈوز میں کسی بھی فانٹ کو چلانے کیلئے اسکا اوپن ٹائپ ہونا ضروری ہے!
 
جیسا ابھی آپ سے کلک جیسے پراجیکٹ والے تھریڈ میں کلک کے فانٹ کی کاپی رائٹ والے مسئلے پر بات ہوئی تھی، کیا ان پیج کے فانٹ کا کاپی رائٹ کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا؟ کیونکہ انکے کافی فونٹ کو اوپن ٹائپ میں تبدیل کیا گیا ہے، تو کیا ان پیج کا کاپی رائٹ کا مسئلہ آڑے نہیں آتا؟
 
بھائی کاپی رائٹ کے موضوع پر کوئی بات نہ کریں۔ نوری نستعلیق لگیچرز کے کوئی کاپی رائٹ نہیں!
 
arifkarim

معطل
وہ کیسے؟ آخر کسی نے تو شروع میں اسکے لیگچرز ڈیزائن کئے ہونگے نا؟ تو کیا انہوں نے اسے کاپی رائٹ نہیں کیا؟

مونوٹائپ والے اسے اپنا کہتے ہیں۔ لیکن یہ لگیچرز اتنی بار استعمال ہو چکے ہیں کہ کاپی رائٹ اب کوئی معنی نہیں رکھتا!
 
خیر اسکے زیادہ استعمال کا مطلب یہ تو ہرگز نہیں کہ اسکے کاپی رائٹ کوئی معنٰی نہیں رکھتے۔ یہ الگ بات ہے کہ ہم لوگ کوئی نہ کوئی "دوسرا" راستہ نکالنا پسند کرتے ہیں:tongue::tongue: اور اسی طرح مونوٹائپ والوں نے خود بھی اپنے کاپی رائٹ کی پرواہ نہیں کی اسی وجہ سے ایسے راستے نکالنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔

عارف، میری باتوں کا برا مت مانئیے گا، مگر میں ان لوگوں میں سے ہوں کہ اگر خود بھی کوئی برائی کریں تو اسے برا بہرحال سمجھتے ہیں۔۔۔
 
Top