کلک 2010کا مسئلہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میں نے ابھی تقریباً ڈیڑھ ماہ پہلے Kelk 2010انسٹال کیا تھا۔ بالکل صحیح چل رہا تھا۔ کچھ دنوں سے اس پر کچھ کام نہیں کیا۔ آج کھولا تو یہ ایرر آنے لگا;
!Application has been manipulated
Please contact SinaSoft support
کیا کروں؟
 
اوہ در اصل یہ بات ہمارے ذہن میں نہیں رہتی کیوں کہ ہم خود پائریٹیڈ سوفٹوئیر استعمال نہیں کرتے۔ اور چونکہ محفل میں پائریسی کی حوصلہ افزائی بھی نہیں کی جاتی اس لئے بھی عمومی گمان یہ رہتا ہے کہ احباب لائسینس رکھتے ہوں گے۔
 
ایسے تو نہ کہیں قبلہ۔ کیا آپ نے اس کو اس سے قبل ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا جب ہم نے متعلقہ دھاگہ حذف کیا تھا؟ :)
 
ونڈوز کے بارے میں میری معلومات محدود ہی ہوتی ہیں۔ ویسے اندازہ یہی ہے کہ انھوں نے سافٹوئیر میں ایسے انتظامات رکھے ہوں گے جس نے کسی وقت ان کے سرور سے خاموشی کے ساتھ رابطہ کیا ہوگا اور غیر قانونی ہونے کے باعث خود کو تباہ یا غیر فعال کر لیا ہوگا۔ اگر آپ ان انسٹال بھی کریں گے تو کہیں رجسٹری میں ایسی معلومات موجود ہو سکتی ہیں۔ ممکن ہے کسی اور کے ساتھ ایسی مشکل پیش آئی ہو تو وہ کچھ بتا سکیں۔
 

علامہ

محفلین
بھائی ونڈو کرنے کے بعد بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا، کیونکہ میں نے آج ہی ونڈو کر کے اس کو انسٹال کرنے کی کوشش کی ہے ، لیکن سیم یہی ایرر میرے پاس بھی آ رہا ہے، اس ہی لیے یہاں دیکھنے آیا تھا کہ شاید یہاں اس کا کوئی حل موجود ہو۔ لیکن یہاں تو کچھ بھی نہیں۔
اب میں یہ سمجھتا ہوں کہ شاید اس کی کمپنی نے اس کو بینڈ کر دیا ہو، شاید یہ میرا گمان ہے۔ بہر حال یہ مسئلہ ونڈو انسٹال کرنے سے بھی حل نہیں ہوگا۔
 

سویدا

محفلین
آپ کلک کو ان انسٹال کریں رجسٹری سے بھی کلک کی تمام فائلز کو اڑادیں پھر اس کے بعد دوبارہ انسٹال کریں شاید مسئلہ حل ہوجائے
 

علامہ

محفلین
اب میرے پاس کھل رہا ہے۔ میں نے دوسرا کریک استعمال کیا جس کی بدولت اس نے کام شروع کر دیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top