جناب محترم عبدالمجید صاحب آپ کا جواب سوال از من کی شکل دیگر ہے اور محمد عوید صاحب آپ تو کمال ہی کرتے ہیں گویا میر کی یاد دلا دی یعنی وہی عطار کے لونڈے والا معاملہ ہے۔ ویسے اس معاملے سے ہٹ کر یہ عوید اور ص کے درمیان ہوائی کرہ موجود ہے یا نہیں یعنی عوید اور ص الگ الگ ہیں یا عویدص کو ئی مفرد ہی لفظ ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
محترم آپ پہلے شخص ہے جنہوں نے یہ سوال کیا۔ ویسے میرا نام " محمد عویدص بن عاصم " ہے اور "عویدص" لفظ ہے نا کہ عوید اور ص۔ ان کے درمیان کوئی وقفہ نہیں۔ اور آپ کے علم میں اضافہ کے لیے یہ فارسی زبان کا لفظ ہے شاید آپ کو بہت قدیم فارسی کے کتابوں میں مل جائے۔ والد صاحب نے یہ نام ایک جگہ پڑھا تھا کسی صحابی رسول صلی اللہ علیک وسلم و رضی اللہ عنہ کا نام تھا اس کتاب میں۔ والد گرامی نے وہاں سے دیکھ کر رکھا تھا۔
امید ہے آپ کو یہ نام اور اس کی مختصر تاریخ پسند آئی ہوگی۔ اللہ عزوجل آپ پر اور آپ کے تمام اہل و عیال پر اپنی رحمتوں کا سایے ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ (امین)
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ