کلیات و دواوین کے مختلف نسخے

کاشف اختر

لائبریرین
السلام علیکم احباب! میرا سوال تو خاص طور پر اور اصالۃ "فیض احمد فیض " کے شعری مجموعوں سے تعلق رکھتا ہے، لیکن اس ضمن میں دیگر شعرا کے مجموعوں کی بھی بات آجاتی ہے! خواہ "کلیات اقبال ہو یا " کلیات جگر "

مجھے اصل میں کنفیوژن یہ ہے کہ" فیض "کے کوئی پانچ یا چھ شعری مجموعے ہیں؟ اسی طرح " جگر " کے تین یا چار؟ بہر کیف جتنے بھی ہوں! میرا مسئلہ کلیات یا دیوان سے متعلق ہے کہ یہ" کلیات " یا دیوان " مکمل کلام کا احاطہ کرتے ہیں یا نہیں؟ سوال کا مقصد یہ ہے کہ مجھے یہ کتابیں خریدنی ہیں، اب الگ الگ سے نام بنام خریدی جائیں یا کلیات ہی پر اکتفا کرنا چاہئیے؟ ایک وضاحت یہ بھی انتہائی ضروری ہے کہ میرے سوال کا تعلق "انتخاب " سے بالکل نہیں! منتخب کلاموں کے مجموعوں سے مجھے قطعا دلچسپی نہیں! اس بارے کچھ ان حضرات کو تجربہ ضرور ہوگا جن کو ان کتابوں کی خریداری سے سابقہ رہ چکا ہے! مجھے آپ حضرات کی رہنمائی درکار ہے
 
فرخ منظور

کلیات کسی بھی شاعر کے کُل کلام کو کہا جاتا ہے۔ کسی بھی شاعر کے کلیات اس کے تمام کلام کا احاطہ کرتے ہیں۔ ویسے آج کل شعرا کے کلیات کہنے کی بجائے ان کا نام رکھ دیے جاتے ہیں۔ مثلاً فیض احمد فیض کے کلیات کا نام "نسخہ ہائے وفا" ہے۔
 
کاشف اختر

لائبریرین
اس سائٹ پہ "فیض احمد فیض " کے انتخاب ' کے علاوہ شام شہریاراں اور کئی مجموعے ہیں؟ کیا "نسخہ ہائے وفا " ان سب مجموعوں کو محیط ہے؟
 
فہد اشرف

محفلین
اس سائٹ پہ "فیض احمد فیض " کے انتخاب ' کے علاوہ شام شہریاراں اور کئی مجموعے ہیں؟ کیا "نسخہ ہائے وفا " ان سب مجموعوں کو محیط ہے؟
نسخہ ہائے وفا میں فیض کے آٹھ مجموعۂ کلام شامل ہیں اور شاید یہی ان کے کل مجموعہ ہائے کلام ہیں۔
نقش فریادی، دست صبا، زنداں نامہ، مرے دل مرے مسافر، سر وادئ سینا، دست تہ سنگ، شام شہر یاراں، غبار ایام
 
و علیکم السلام کاشف بھائی۔
پہلی بات تو یہ کہ آپ کے سوال میں سوالات کئی ہیں۔ :)

باقی وضاحت پہلے آ چکی ہے کہ کلیات مکمل مطبوعہ کلام کو کہا جاتا ہے۔ کلیات کا مطلب ہی تمام کلام ہے۔

جبکہ دیوان کا معاملہ یہ نہیں، وہ محض مجموعۂ کلام ہے اور ضروری نہیں کہ کسی شاعر نے دیوان مرتب کیا ہو۔ جیسے اقبال اور فیض۔ البتہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ کسی شاعر کا تمام کلام محض دیوان یا دواوین پر مشتمل ہو۔ :)
 
کاشف اختر

لائبریرین
نسخہ ہائے وفا میں فیض کے آٹھ مجموعۂ کلام شامل ہیں اور شاید یہی ان کے کل مجموعہ ہائے کلام ہیں۔
نقش فریادی، دست صبا، زنداں نامہ، مرے دل مرے مسافر، سر وادئ سینا، دست تہ سنگ، شام شہر یاراں، غبار ایام

بہت بہت شکریہ! اس تفصیل سے خلجان دور ہوگیا!
 
کاشف اختر

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ آپ کے سوال میں سوالات کئی ہیں۔ :)

جی بالکل! مجھے خود نہیں پتہ تھا کہ میرا اصل سوال کیا ہے جو میرے اندر اضطراب کے ناپید کنار سمند کو متلاطم کئے ہوئے ہے! میرے سوال کے انداز سے ذہنی بے چینی اور ہیجانی کیفیت صاف ظاہر ہے......
 
Top