کلینٹچ اردو ڈکشنڑی کا یونی کوڈ ایڈیشن

cleantouch

محفلین
ہم اپنی ڈکشنری کو یونی کوڈ پر کنورٹ کررہے ہیں تاکہ استعمال کنندگان موجودہ انگنت نئے اردو فانٹ سے لطف اندوز ہوسکیں۔

اس ضمن میں ہم نے ہماری پچھلی ڈکشنری ڈیٹابیس کو کنورٹ کر دیا ہے، اگر اس فورم کے ممبرز کے پاس انگلش ٹو اردو، اردو ٹو انگلش، انگلش ٹو انگلش، اردو ٹو اردو، انگلش ٹو عربی، انگلش ٹو فارسی وغیرہ پاکستان میں مروجہ زبانوں میں ڈکشنری یا دیگر مواد موجود ہو، جو نئے ایڈیشنز میں شامل کیے جا سکیں تو فراہم کر کے شکریہ کا موقع دیں۔ گذارش ہے کہ مواد ہمیں، ہمارے ای میل ایڈرس پر ارسال کریں۔(ذاتی پیغام بھیج کر ای میل ایڈریس حاصل کر سکتے ہیں)

امید ہے، ممبرز ہماری پچھلی ریلیز (خزائن الہدایت( کی طرح اس بار بھی اپنی قیمتی آراء اور مواد کے ذریعے تعاون فرمائیں گے۔

شکریہ
شاہد عارف
 
arifkarim

معطل
بہت خوب شاہد بھائی۔ یہیں محفل پر ایک لغت بنائی گئی تھی، اسکی فائل سے اتفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح حال ہی میں‌ایک بھائی نے گوگل کیلئے ڈکشنری ریلیز کی تھی۔ اسکی ڈیٹا بیس فائل بھی قابل استعمال ہو سکتی ہے۔
اردو ویب اطلاقیہ نیز مزید الفاظ کی لسٹ اس دھاگہ میں تفصیل سے موجود ہے۔:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=10284
ایک آفلائن ڈکشنری یہاں موجود ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=21622
ایک اور یہاں‌پر:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=27574
اگر ان سب کے فیچرز و الفاظ کو ایک ہی میں اکٹھا کر دیا جائے تو بہت بڑی کامیابی ہوگی!
 
بہت شکریہ جناب عارف کریم صاحب

موجودہ تمام ڈکشنریز کی فیچرز کو اکٹھا کرنا تو بہت وقت طلب کام ہے، فی الحال تو صرف سافٹویئر کو جدید خطوط پر اسطوار کرنے کا سوچا ہے، انشاءاللہ آئندہ، اس میں بتدریج بہتری لائی جائے گی۔ آپ کے بتائے ہوئے تمام سافٹویئر میں یہ چار ڈکشنریز ہیں (کلینٹچ، کرلپ، وسیم صدیقی، محب علوی( ہم نے تو اپنی ڈیٹابیس کے رائٹز کسی کو نئی بیچے پھر بھی حیرت انگیز طور پر یہاں موجود ہے، باقی تینوں ڈیٹابیسیس کا بھی یہی حال ہے۔
 
دوست بھائی نے ٹھیک فرمایا۔ اردو سافٹوئیر ڈویلپمنٹ دوسری زبانوں کے مقابلہ میں اسوقت جس موڑ پر ہے۔ اسکو دیکھتے ہوئے تو شاید" رائٹس "بھی کہتے ہوں گے کہ ہماری کیا ضرورت تھی؟ :)
خیر اگر کلین ٹچ کی ڈیٹا بیس کے علاوہ بھی باقی لغات کی فہرست اس نئی یونیکوڈ لغت میں شامل کی جاسکے تو اردو کمیونٹی پر احسان ہوگا۔ ایک صاحب کی طرف سے تجویز آئی ہے کہ لغت کیساتھ اردو کے "مترادف" الفاظ کی لسٹ کا فیچر بھی شامل کیا جائے۔ باقی تفصیل چیٹ پر۔
 
cleantouch

محفلین
مترادف و متضاد الفاظ

مترادف و متضاد، دونوں ہی یقینآ بہت ہی عمدہ تجاویز ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ ان کو شاید کمپیوٹر پر کسی نے سیٹ نہیں کیا ہے۔ اگر اس سلسلے میں الفاظوں کی ترتیب شدہ ڈیٹابیس کسی کے پاس ہو تو شیئر کریں، انشاءاللہ فیچر ایڈ کر دی جائے گی یا اگر کوئی مخلص و قابل فرد الفاطوں کی ترتیب دینے میں دلچسپی رکھتا ہو تو آگاہ کریں، اردو الفاطوں کی لسٹ (کرلپ کی شائع کردہ( اور ترتیب دینے کے لیے سافٹویئر فراہم کر دیا جائیگا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ازراہِ کرم "فردا" اور "دوش" کو بچوں کی کتاب میں متضاد بتایا گیا ہے۔ کسی کو اِن دونوں لفظوں کے متضاد معلوم ہوں تو بتائے۔ نیٹ پہ تلاش کے نتائج نہیں آئے۔
 
Top