کل رات ہمارے ساتھ عجب حادثہ ہوا(آپ بیتی )

فاروقی

معطل
رات کو ایک بجے لائیٹ (بجلی)نے دم توڑ دیا . . ہم اس وقت سوئے ہوئے تھے . . گرمی نے کچھ ستایا تو ہمارے لاشعور میں چیونٹیاں سی رینگنے لگیں .. . اگر چند منٹ اور رینگتیں تو شاید . . . شعوری اقدام کرتے ہوئے ہم نیند کو خیر آباد کہہ دیتے لکین اچانک. . . ایک دھاڑ گونجھی . . . اتنی شدید توبہ توبہ.. . روح تک کو گائل کر گئی. . دل تھا کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لیتا تھا. . .ہم نے بڑی کوشش کی کہ تھوڑی دیر تھم جائے لیکن کہاں. . . . پھر یاد آیا کہ دل تھم جائے تو "بندہ" بھی پتھر کا ہو جاتا ہے . . .اس لیے شکر کیا کے کہیں سچ مچ تھم نہیں گیا . . ورنہ آج آپ ہماری آپ بیتی نہ سن رہے ہوتے. .. . .
ہم اکثر مہمان خانے (بیٹھک)میں نیند فرماتے ہیں. . . اکثر مہمان خانے فرنٹ پر ہی بنائے جاتے ہیں . . . کچھ یہی طریقہ ہمارے مہمان حانے میں بھی استعمال کیا گیا ہے . . . یعنی گھر کے فرنٹ میں گلی کی نکڑ پر تعمیر کیا گیا ہے. . . . اور اس مین ایک عدد درمیانی سی کھڑکی بھی استعمال کی گئی ہے. . . جیسے اکثر ہم گرمیوں میں حبس کی وجہ سے کھول کر سوتے ہیں. . . اور چارپائی کھڑکی کے بالکل بچھاتے ہیں. . . تاکہ لائیٹ ندارد ہونے کی صورت میں . . . ہوا کی آمدو رفت سے دل کو سکون بہم پہنچتا رہے. . . . ہم نے کل رات بھی کچھ ایسا ہی طریقہ اپنے لیے پسند کیا. . . اور لمبی تان کر پرستان کی سیر کو چلے گئے. . . . لیکن نصیب جلے واپڈا والوں کا . . . وہ اکثر ہماری" ٹانگ" میں کام" اڑا" دیتے ہیں. . اب رات ایک بجے بھی کچھ ایسا ہی الٹا طریقہ ہمارے ساتھ انہوں نے اختیار کیا.. . تو ہم پر گرمی اور حبس کی چیونٹیوں نے ایک ساتھ "اٹیک" کر دیا اور ہم لا شعوری طور پر کسمسانے لگے. . .تو اچانک ایک دھاڑ گونجھی. . . . .ہمیں تو فورا وہ شعر یاد آگیا . . . . کس شیر کی آمد ہے کہ "دل" کانپ رہا ہے. . . ہم کافی سارا گھبرا کے اور تھوڑا سا بل کھا کے اٹھے . . .کانوں میں سیٹیوں کی آوازیں "دل کے کانپنے" کو اور بھی خوراک مہیا کرنے لگیں. . .بندن پسینے مین شرا بور تھا . . . ہم نے سوچا شاید قیامت آ گئی ہے . . . اور ہو نہ ہو اسرا فیل نے سور پھونک دیا ہے. . . پھر خیال آیا کہ قیامت تو روایتوں میں لکھا ہے کہ جمعہ کے دن برپا ہو گی. . . اور اچانک ہم پر "انکشاف" ہوا کہ آج تو جمعہ کی نماز بھی ہڑھی تھی . . . تو کیا واقع ہی قیامت ٹوٹ پڑھی ہے. . . پھر دل کو تسلی دی کہ ابھی . . امام مہدی. . . حضرت عیسی . .دجال وغیرہ تو تشریف لائے نہیں . . . . اتنا سوچا تھا کہ دل تسلی سے شرا بور ہو گیا. . .
پھر لگے ہم اس دھاڑ( آواز) کی حقیقت کی تلاس میں . . . . تو انکشاف ہوا کہ یہ تو رات کے راہی. . . مرد حر(چوکیدار) کی "وسل" کی دھاڑ گونجھی ہے. . . . دل میں تو آیا . . . باہر نکل کر ظالم کنپٹی پر اپنی ایک "ماہرانہ" 'کک' جڑیں . . . لیکن خیال آیا کہ . . . کہیں لینے کے دینے نہ پڑ جائیں اس لیے. . . اس دل ہی دل میں . . . کچھ حفیہ "القابات" سے نوازا . . . . ساتھ ہی ہمیں ایک اور قصہ یاد آ گیا . . . کسی گاوں میں چوکیدار ہر روز رات کو آوازیں لگایا کرتا. . . . جاگ دے رہو . . . جاگ دے رہو. . . ایک دن کسی نے اس کی کن پٹی پر خوب "طبع آزمائی" کی اور کہا . . . قبلہ:ہم آپ کو تنخواہ اس چیز کی تو شاید نہیں دیتے کہ اپنے ساتھ ہمیں بھی جگائے پھرو. . . . . . شنید ہے کہ اس کے بعد . . .چوکیدار . . . .صرف کھانس کے گزرا کرتا تھا. . . تاکہ محلے والوں کو یہ پتا چل جائے کہ "چوکیداری" کی جا رہی ہے. . . .

بہر حال ہم پہ تو جو بیتی سو بیتی . . .ہمیں دور تک سے آتی ہوئی . . . "وسل" کی آوازیں کافی دیر پریشان کیے رہی . . . . صبح اٹھ کے ہم نے اس بات کا شکر ادا کیا کہ رات ہم جو دل "تھمنے" کی حواہش کیے رہے . . . وہ پوری نہیں ہوئی ورنہ آج آپ ہماری یاد مین ادھر آنسو بہا رہے ہوتے . . . . اور ہم . . . عالم برزخ. . . میں "چوکیدار فرشتوں" کو غنچہ دینے کی سوچ رہے ہوتے. . .



وسلام : فاروقی
 

مغزل

محفلین
کیا بات ہے دوست ۔۔ بہت خوب نثر ہے ۔۔ شاباش
ہمیں‌خوشی ہے کہ محفل کو ایک اور نثر نگار مہیا ہوگیا ۔
سلامت رہیئے،
 

فاروقی

معطل
کیا بات ہے دوست ۔۔ بہت خوب نثر ہے ۔۔ شاباش
ہمیں‌خوشی ہے کہ محفل کو ایک اور نثر نگار مہیا ہوگیا ۔
سلامت رہیئے،

شکریہ جناب. . . . وہ ایک شعر ہمارے ذہن مین گھوم پھر رہا ہے. . . لیکن کان نہین پکڑا رہا . . . مطبل کچھ اس طرح کا ہے. . . آپ ہزار سال جیئیں اور ہر دن ہزار برس کا ہو. . . . بس وہی دعا ہم آپ کو ہدیہ کرتے ہیں :hatoff:
 

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ جناب. . . . وہ ایک شعر ہمارے ذہن مین گھوم پھر رہا ہے. . . لیکن کان نہین پکڑا رہا . . . مطبل کچھ اس طرح کا ہے. . . آپ ہزار سال جیئیں اور ہر دن ہزار برس کا ہو. . . . بس وہی دعا ہم آپ کو ہدیہ کرتے ہیں :hatoff:

یعنی

تم سلامت رہو ہزار برس
ہر بس کے ہوں‌ دن پچاس ہزار
 

زھرا علوی

محفلین
بہت اچھی کاوش ہے فاروقی صاحب۔۔:)

ویسے جتنی خوفناک وہ دھاڑ تھی سیٹی کے بجائے کچھ اور بھی ہو سکتا ہے، اس کے اتنے شدید ترین اثر سے تو ہمیں کوئی اور ہی کہانی لگ رہی ہے۔۔۔۔۔مزید تحقیقات کروائیے۔۔۔۔:roll::roll:
 

فاروقی

معطل
اچھی کاوش ہے فاروقی صاحب۔۔:)

ویسے جتنی خوفناک وہ دھاڑ تھی سیٹی کے بجائے کچھ اور بھی ہو سکتا ہے، اس کے خوفناک اثر سے تو ہمیں کوئی اور ہی کہانی لگ رہی ہے۔۔۔۔۔مزید تحقیقات کروائیے۔۔۔۔:roll::roll:

اصل میں ہمارا بستر کھڑکی کے ساتھ بالکل "اٹیچ" تھا اور کچھ ظالم چوکیدارنے عین کھڑکی کے پاس آ کر وسل بجائی . . . . اور ہمارے خیال کے "غین" مطابق سیٹی بجانے پر "پورازور" صرف کر دیا .. . اس لیے ہم نے اسے "دھاڑ' سے تشبیع دی ہے. . . .واللہ اگر آپ کے ساتھ یہ حادثہ ہوتا . . .تو آپ نے کم از کم بھاگ کر "امی" کے پاس ضرور "پناہ" لینی تھی. . . اس لیے ہمیں پہ طنز کے تیر مت اچھالیے. . . . یہ خیال ہمارے ذہن میں بھی آیا تھا (پناہ لینے والا) لیکن ساتھ ہی ایک اور خیال نے قدم رنجہ فرمایا اور دیمے لہجے میں کہا حضرت آپ"مردوں " پر رحم فرمایئے اور اور خیال فاسدہ کو ذہین سے نکال کر کہیں دور پھینک دیجیے. . . . اور ہم نے حرف بہ حرف عمل کیا
 

مغزل

محفلین
شہزادے لکھنوی طرز کی نثر ہے ۔ دل کو گدگدا دینے والی۔۔ جیسی جناب کی باتیں۔
دل خوش کردیا ۔۔ یعنی ایک سے بھلے دو۔
 

زھرا علوی

محفلین

اصل میں ہمارا بستر کھڑکی کے ساتھ بالکل "اٹیچ" تھا اور کچھ ظالم چوکیدارنے عین کھڑکی کے پاس آ کر وسل بجائی . . . . اور ہمارے خیال کے "غین" مطابق سیٹی بجانے پر "پورازور" صرف کر دیا .. . اس لیے ہم نے اسے "دھاڑ' سے تشبیع دی ہے. . . .واللہ اگر آپ کے ساتھ یہ حادثہ ہوتا . . .تو آپ نے کم از کم بھاگ کر "امی" کے پاس ضرور "پناہ" لینی تھی. . . اس لیے ہمیں پہ طنز کے تیر مت اچھالیے. . . . یہ خیال ہمارے ذہن میں بھی آیا تھا (پناہ لینے والا) لیکن ساتھ ہی ایک اور خیال نے قدم رنجہ فرمایا اور دیمے لہجے میں کہا حضرت آپ"مردوں " پر رحم فرمایئے اور اور خیال فاسدہ کو ذہین سے نکال کر کہیں دور پھینک دیجیے. . . . اور ہم نے حرف بہ حرف عمل کیا

ہم نے طنز تو نہیں کیا تھا فاروقی صاحب:(
 

محسن حجازی

محفلین
اس میں کچھ یوں کیا جا سکتا ہے:

1) بستر کھڑکی سے الگ کروائیے۔
2) گوش ہائے نازک کے واسطے روئی کے گالوں کا اہمتام کیجئے
3) چوکیدار بدل لیجئے

یوں بھی بستر کھڑکی کے ساتھ مناسب نہیں کہ نازک اندام ہونے کی صورت میں بلی وغیرہ۔۔۔ کی کچھار میں آنکھ کھل سکتی ہے۔ :grin:
 
Top