Abbas Swabian

محفلین
کل میری کتابوں کی الماری سے
کسی کے رونے کی آواز آئی
تھوڑا سا گھبرا کر پھر
خود کو حوصلہ دے کر
چل کر پاس گیا جب میں
اور نظر پڑی کتابوں پر
ایسا نظارہ دیکھا کہ
دھک سے رہ گیا اس دم
ایک دوسرے کو ان سب نے
سینے سے لگایا تھا لیکن
سبھی اداس تھیں مجھ سے
میں نے رونے کی وجہ پوچھی
بہ زبان حال سب کہنے لگیں
تجھے یاد بھی کچھ ہے شاہین؟
کہ کب آخری ملاقات ہوئی؟
 

الف عین

لائبریرین
نثری نظم میں مصرعئ یا جملے نثر کے حساب سے ہی رکھے جائیں۔ زبردستی ان کو الٹ پلٹ نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔ کہ عروضی ضرورت کا خیال رکھنا ضروری نہیں۔
 
Top