کل پھر اک آدمی کو شیرنی نے قتل کیا

سید ذیشان

محفلین
اپنی کم علمی پر ایک طرح سے مان ہے مجھے۔ اس لئے پہلے دو تین بار لکھ کر دیکھا کہ حاضرہ درست لگ رہا ہے کہ حاظرہ، پھر جا کر مراسلہ بھیجا :)

اردو میں ایک ہی آواز کے لئے کئی حروف ہیں تو اکثر ایسی ہی کنفیوژن رہتی ہے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
کل پھر اک آدمی کو شیرنی نے قتل کیا
ہوا کہرام بپا آدمی کی بستی میں
ثبت ہر آنکھ میں تھے خوفِ قضا کے ہی نقوش
لہرِ اوہام بھی لرزاں ہر اک آہٹ میں تھی
مسجد و دیر کا رخ کرنے لگے پیر و جواں
خستہ مندر کا بھی در مدتوں کے بعد کھلا
یا الٰہی یہ عذابِ غم و حسرت کیوں کر؟
ہم نے کیا جرم کیا؟ ایسی سزا کیوں ہم پر؟
دشت میں تھا اسی دم ایک عجب سا ہی سماں
ہرنیاں خوش تھیں چلو آج پھر انسان مرا
چلو اک دن کو سہی قہرِ خدا ہم سے ٹلا
بہت اچھی نظم ہے۔ اللہ کرے زورِ قلم زیادہ۔

ایک دوجگہوں پر بھرتی محسوس ہو رہی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کل پھر اک آدمی کو شیرنی نے قتل کیا
ہوا کہرام بپا آدمی کی بستی میں
ثبت ہر آنکھ میں تھے خوفِ قضا کے ہی نقوش
لہرِ اوہام بھی لرزاں ہر اک آہٹ میں تھی
مسجد و دیر کا رخ کرنے لگے پیر و جواں
خستہ مندر کا بھی در مدتوں کے بعد کھلا
یا الٰہی یہ عذابِ غم و حسرت کیوں کر؟
ہم نے کیا جرم کیا؟ ایسی سزا کیوں ہم پر؟
دشت میں تھا اسی دم ایک عجب سا منظر
ہرنیاں خوش تھیں چلو آج پھر انسان مرا
چلو اک دن کو سہی قہرِ خدا ہم سے ٹلا
بہت اچھا ذیشان بھائی بہت خوب۔۔ لہجہ اچھا اور توانا لگا۔کہیں کہیں اسلوب ذرا رواں آہنگ سے اترتا ہوا لگ رہا ہے اور کچھ قوافی کی صورت بھی بہتر ہو سکے تو اور مزا آجائے۔۔۔اصلاح تو اساتذہ کر سکتے ہیں البتہ کچھ اشارے مناسب ہیں۔
مسجد و دیر کا رخ کرنے لگے پیر و جواں۔کہیں ناقوس بجا تو کہیں آواز اذاں ۔ وغیرہ
دشت میں تھا اسی دم ایک عجب سا منظر
یہاں۔۔ عجب سا۔۔ کچھ رواں ۔نہیں ۔کچھ اور ہو سکتا ہے۔
اسی طرح کچھ غور کیا جائے تومجموعی بہتری ممکن ہے۔آدمی کی ی گرنا بھی درست ہو تو اچھا ہو۔ ۔۔وغیرہ
 
سید ذیشان

محفلین
بہت اچھا ذیشان بھائی بہت خوب۔۔ لہجہ اچھا اور توانا لگا۔کہیں کہیں اسلوب ذرا رواں آہنگ سے اترتا ہوا لگ رہا ہے اور کچھ قوافی کی صورت بھی بہتر ہو سکے تو اور مزا آجائے۔۔۔ اصلاح تو اساتذہ کر سکتے ہیں البتہ کچھ اشارے مناسب ہیں۔

بہت شکریہ بھائی۔ کافی اچھے مشورے دئے ہیں :)
 
الف عین

لائبریرین
ہلاک واقعی زیادہ درست لفظ ہے، حالات حاضرہ پر تبصرہ ہونے کے باوجود۔
حروف اکا بے جا اسقاط روانی کو متاثر کرتا ہے، جیسا کہ عاطف نے لکھا ہے
 
بہت اچھا ذیشان بھائی بہت خوب۔۔ لہجہ اچھا اور توانا لگا۔کہیں کہیں اسلوب ذرا رواں آہنگ سے اترتا ہوا لگ رہا ہے اور کچھ قوافی کی صورت بھی بہتر ہو سکے تو اور مزا آجائے۔۔۔ اصلاح تو اساتذہ کر سکتے ہیں البتہ کچھ اشارے مناسب ہیں۔
مسجد و دیر کا رخ کرنے لگے پیر و جواں۔کہیں ناقوس بجا تو کہیں آواز اذاں ۔ وغیرہ
دشت میں تھا اسی دم ایک عجب سا منظر
یہاں۔۔ عجب سا۔۔ کچھ رواں ۔نہیں ۔کچھ اور ہو سکتا ہے۔
اسی طرح کچھ غور کیا جائے تومجموعی بہتری ممکن ہے۔آدمی کی ی گرنا بھی درست ہو تو اچھا ہو۔ ۔۔وغیرہ
صرف نقص نکالنا بہت آسان ہوتا ہے، اصل کمال مسئلے کا حل بیان کرنا ہے۔
آپنے اصلاحی مشورے دیکر کمال کیا ۔ داد کے مستحق ہیں :)
 
سید ذیشان

محفلین
چمپاوت کی آدم خور شیرنی تو نہیں تھی؟؟؟؟؟:grin:
عمدہ ہے ذیشان بھائی۔۔۔ بہت اعلی۔۔۔
قیصرانی بھائی یہ نظم اگر 1900 میں کہی گئی ہوتی تو یہ اپنے وقتوں کی مشہور ترین نظم ہوتی۔۔

شائد یہی شیرنی ہو۔ ;) ویسے جم کاربٹ کی کہانیاں بھی بہت مزیدار ہوتی تھیں۔ کافی ساری تو پڑھ چکا ہوں جو رہ گئی ہیں ان کو پڑھنے کا ارادہ بھی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
Top