کمالاتی خوبياں تمام خدا کے لۓ -- براۓ اصلاح

لگتا ہے میں لا علاج ہو گیا ہوں۔ پر میں مایوس نہیں ہوا۔ مجھے یہ سیکھنا ہی ہے۔امید ہے ایک دو دن میں آپ کچھ بتاہیں گے۔ منتظر ہوں
 

الف عین

لائبریرین
یہ بائنری نظام سے تو میں واقف نہیں ہوں۔ لیکن میرا مشورہ ہے کہ پہلے کسی موزوں کلام کو لے کر انہیں ڈجی ٹائز کریں یعنی ایک ایک اور دو دو کے پیٹرن میں ۔ میر و غالب کی کسی غزل سے ابتدا کریں۔ پھر اس پیٹرن پر اپنے الفاظ کو ڈھالیں
 
میری گزارش اتنی ہے کہ آپ اپنے طریقےسے پہلے شعر کی تصیح کر دیں۔ پھر میں آپ کے طریقے کو سیکھناشروع کروں گا۔ امید ہے آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔ میں نے آسی صاحب کی کتاب کا مطالعہ شروع کر دیا ہے۔ آپ کی تھوڑی راہبری ملی تو جلد سیکھ جاؤں گا۔ آپ پہلے شعر کا وزن درست کر دیں پھر کسی اور بہتر کلام کے ساتھ حاضر ہوں گا۔

امید ہے آپ اتنا کر دیں گے۔ تکلیف کی پیشگی معزرت۔ منتظر ہوں
 
میں نے بائنری نظام مندرجہ ذیل سے سیکھنے کی کوشش کی ہے
"بڑی اور چھوٹی آواز یا Short اور Long syllable کی اردو میں پہچان یہ ہے کہ وہ حرف (چاہے وہ متحرک ہو یا ساکن) جو کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا ہوا نہ ہو، اسے ہجائے کوتاہ یا چھوٹی آواز یا Short Syllable کہتے ہیں اور ہر وہ حرف جو کسی دوسرے حرف کے ساتھ کسی ملا کر بولا جائے اسے ہجائے بلند یا بڑی آواز یا Long Syllable کہتے ہیں۔
مثلاً آپ کا نام مُحمّد شاکر عزیز ہے، تو اس کو دیکھتے ہیں
مُحمّد کو ہم یوں syllable میں توڑیں گے۔ مُ حَم مَد - یعنی اس نام میں ایک ہجائے کوتاہ (مُ) اور دو ہجائے بلند (حم اور مد) ہیں، جدید عروض میں اس کو 1 2 2 لکھیں گے یعنی ہجائے کوتاہ کو 1 سے ظاہر کرتے ہیں اور ہجائے بلند کو 2 سے۔
شاکر میں دونوں ہی ہجائے بلند ہیں یعنی شا اور کر سو یہ 2 2 ہوگا۔
عزیز میں عَ زی ز یعنی 1 2 1 ہیں، عَ متحرک ہے اور آخری ز ساکن ہے لیکن دونوں ہی ہجائے کوتاہ ہیں۔
اسی طرح اردو، فارسی، عربی کے ہر لفظ کو syllables میں توڑا جا سکتا ہے۔
ایک شعر میں وزن پورا کرنے کیلیئے بس چھوٹے اور بڑے syllable کو پورا کرنا ضروری ہے، مثلاً
محمّد شاکر عزیز
1 2 2 2 2 1 2 1
بہت ہیں دل کے قریب
1 2 2 2 2 1 2 1
آپ دیکھیں کے دونوں 'مصرعوں' میں 1 اور 2 اسی ترتیب سے آ رہے ہیں اور تعداد بھی ایک جیسی ہے سو یہ 'شعر' وزن میں ہے۔
یہ ایک انتہائی سادہ سی مثال ہے کیونکہ بحروں کی اپنی پچیدہ ترتیب ہوتی ہے۔
"
 
فُعُولُن 221، مَفاعِلُن 2121، فاعِلاتُن 2212، فاعِلُن 212 ، مُسفَعِلُن 2112، مُتفَاعِلُن 21211
برائےےمہربانی اوپر والی ستر کو اگر درست کر دیں - تو مایؔں اس کو بنیاد بنا کر آگے بڑہوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
ارکان تو سیکھ گئے، اب بحریں بھی سیکھ لیں۔۔مثلاً تمہارے پہلے مصرع کو؎سبھی کمال کی ہیں خوبیاں خدا کے لئے
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فعلن
میں ڈھالا جا سکتا ہے
 
Top