محمد سعد
محفلین
آسان حل تو یہ ہے کہ غیر آزاد سافٹ وئیر پر منحصر ہونے کے بجائے آزاد سافٹ وئیر کے استعمال کی عادت ڈالی جائے جس پر بھروسا کرنے کی وجہ محض یہ نہیں ہوگی کہ بڑی کمپنی بنا رہی ہے بلکہ یہ ہوگی کہ آپ اس کا کوڈ خود دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کوئی خطرناک ارادے نہیں رکھتا۔بہت اچھی معلوماتی لڑی ہے یقیناً ، لیکن میری اس معلومات کے علاوہ بھی ایک گزارش ہے کہ آجکل ہم بہت سی معلومات کو پڑھتے ہیں اور سب کو بتاتے بھی ہیں لیکن نقطہ یہ ہے کہ کیسے اس عذاب سے بچا جا سکے۔۔۔۔
اسکے حل کے لیے بھی تو بات کی جائے۔۔۔۔
آخری بات : کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ان وائرسز سے بچنے کے لیے جو اینٹی وائرس استعمال کرتے ہیں وہ ہماری تمام معلومات اور فائلز تک باآسانی رسائی رکھتے ہیں۔۔۔۔
اور جو "سائیڈ چینل" حملے ہوتے ہیں (جس طرح کی دو مثالوں کا میں نے تذکرہ کیا)، ان سے بچنے کے لیے تھوڑی بہت طبیعیات وغیرہ کی بنیادی معلومات کی ضرورت پڑے گی۔ لیکن ایسے ایڈوانسڈ حملے آپ کے خلاف استعمال ہی ایسا شخص کرے گا جو آپ کو جانتا ہو اور آپ کو خاص طور پر ہدف بنانے کی اس کے پاس کوئی بڑی وجہ ہو۔
آخری تدوین: