الف نظامی
لائبریرین
کمپیوٹری انتخابی فہرستوں کے پائلٹ پراجیکٹ پر 80 فیصد کام مکمل ، برقی ووٹنگ مشینیں مقامی صنعتوں سے تیار کرائی جائیں گی۔
برقی ووٹنگ کا طریقہ کار پہلے شہری علاقوں میں نافذ ہوگا ، وزارت قانون کو قانون سازی کے لئے کہہ دیا۔ ذرائع الیکشن کمشن
اسلام آباد --- الیکشن کمشن آف پاکستان نے ملک بھر کی ووٹر فہرستوں کو آئندہ 6 ماہ میں کمپیوٹرائزڈ کرنے اور آئندہ عام انتخابات میں برقی ووٹنگ مشین کے استعمال کے دو منصوبوں کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پائلٹ پروگرام کے تحت چاروں صوبوں سے چار اضلاع کو کمپیوٹری ووٹر فہرستیں تیار کرنے کے لئے منتخب کیا گیا تھا جن سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان اضلاع میں 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور 2002 اور 2007 کی ووٹر فہرستوں کے ریکارڈ سے ہی ان اضلاع میں کمپیوٹری ووٹر فہرستوں کو تیار کیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمشن میں موجود ڈیٹا اور نادرا کےڈیٹا سے ملک بھر کی ووٹر فہرستوں کو آئندہ 6 ماہ میں تیار کر لیا جائے گا جبکہ آئندہ انتخابات میں برقی ووٹنگ مشین کے استعمال کے لیے مقامی صنعت کی تیار کردہ برقی مشینوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس ضمن میں اب تک مقامی سطح پر تیار مشینوں کو الیکشن کمشن میں تعارف کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ مذکوہ مشینیں کے آر ایل انڈسٹڑی ، ٹیلی فون انڈسٹری اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماتحت صنعتی ادارے میں تیار کی گئی ہیں۔ ان کی لاگت بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی مشینوں سے کم ہے۔ اس منصوبے پر 10 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور دو لاکھ مشینیں درکار ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں اس نئے طریقہ انتخاب کو شہری علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جبکہ دور دراز دیہی علاقوں میں انتخابات برقی مشینوں کے بغیر منعقد ہوں گے۔ اس نئے طریقہ انتخاب کو قانونی شکل دینے اور قانون سازی کے لئے الیکشن کمشن نے وزارت قانون کو آگاہ کر دیا ہے۔ برقی ووٹنگ مشین کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لئے آئندہ ماہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔
بحوالہ : روزنامہ ایکسپریس 11 نومبر