خرم شہزاد خرم
لائبریرین
ساتھ نام اللہ کے
السلام علیکم!
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے اور اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین۔ کچھ اور کہنے سے پہلے مقصد کی طرف آتا ہوں۔ انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں کمپیوٹر اکیڈمی اور کمپیوٹر رپیرنگ سنٹر اور سیل سنٹر شروع کرنا ہے۔ گوہ کے کچھ اتنا بڑا پروجیکٹ نہیں ہے لیکن میرے لیے بہت اہم ہے کہ میں جب سے ابوظہبی سے واپس آیا ہوں کچھ بھی سیٹل ہو کر نہیں کر رہا ہوں۔ آخر کار جس جگہ کے لیے کوشش کر رہے تھے وہ جگہ اللہ کے فضل سے اور والدین کی دعاؤں اور کوشش سے مل گئی ہے اب اس کی رنگ روغن اور صفائی وغیرہ کر کے اکیڈمی اور کمپیوٹر رپیرنگ کا سلسلہ شروع کرنا ہے۔ میرے ذہن میں جو پلانگ ہے وہ کچھ یوں ہے۔
کمپیوٹر اکیڈمی چلانی ہے۔ جس میں تین قسم کی کلاسسز ہوں گی۔ کمپیوٹر ہارڈ وئیرو سافٹ وئیر، کمپیوٹر آپریٹنگ (آفس، ورڈ، ایکسل اور بیسک کمپیوٹر وغیرہ) اور انٹر نیٹ کلاسسز۔ جس میں انٹر نیٹ استعمال کرنے کا طریقہ وغیرہ۔ کیونکہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو ابھی تک ای میل کرنی تو دور ای میل آئی ڈی بنانا بھی نہیں آتی ۔
دوسرا کام یہ ہے کہ کمپوٹر رپیرنگ سیل اینڈ سروس سینٹر بنانا ہے اور یہ کام کرنے کے لیے مجھے آپ سب کی محبت اور خلوص اور حوصلہ افزائی کی بہت ضرورت ہوگی آپ سب نے مجھے گائیڈ کرنا ہے کہ میں کیا کروں اور کیسے کروں۔ سب سے پہلے تو مجھے یہ بتایا جائے کہ ان سب کاموں کے لیے مجھے شروعات کیسے کرنی چاہے۔ اکیڈمی کے لیے جو کلاسسز ہو ان کی شروعات کیسے ہو ۔ مجھے اس وقت سمجھ نہیں لگ رہی کہ میں کیا کیا پوچھوں اور کیا کیا بتاؤں۔ برکیف آپ مجھے بتائیں کہ ابتدا کیسے کروں ایکسل ، فوٹو شاپ وغیرہ مجھے ٹھیک سے نہیں آتا اس کے لیے آپ میں سے کوئی بھی بھائی یا بہن میرے لیے شروع کے ٹٹوریل تیار کر دے کہ جس سے میں بچوں کو پڑھا ہوں۔ یوں تو میں نے ایک ٹیچر کو بھی اپنے ساتھ رکھا ہے لیکن میں چاہتا ہوں ان چیزوں مین میں خود ماہر ہو جاؤں۔ اس لیے مجھے آپ سب کی بہت بہت ضرورت ہے تو مجھے بتاتے جائیں کہ میں نے کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔