کمپیوٹر اکیڈمی اور رپیرنگ سنٹر کے لیے مشورہ

خرم بھائی پہلی بات یہ کہ آپ بہت اچھا کام کرنے جارہے ہیں اس لیے مبارکباد۔
اوپر بھی کافی بحث ہوچکی ہے۔میرے خیال میں آپ بیسک ہی کروایں۔اور باقی جو بھی کلاسز کروایں تو ان میں ایک چیز کا ضرور خیال رکھیے گا کہ اپنے طالبعلم کے اندر تخلیقی صلاحیتیں بیدار کرنے کی کوشش کریں۔عموماً کمپیوٹر کالجز میں کوئی نہ کوئی کتاب لگوا دی جاتی ہے اور بس اس کو پڑھاتے ہیں۔طالبعلم اس سے سیکھ تو لیتا ہے لیکن وہ لکیر کا فقیر ہی رہتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ میں بھی اسی طرح کا کام کرنے لگا ہوں۔اور میں دو تین طالبعلموں کو چند دنوں کی کلاس بھی دے چکا ہوں-
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی ۔ اللہ کا نام لیکر اپنے آپ پر بھروسہ کرتے نیک نیتی کو اپنا سہارا بناتے آپ کام شروع کر دیں ۔
ان شاءاللہ رب سچا آپ کی راہوں کو آسان کرتا جائے گا ۔
نیٹ کنکشن " پاور فل " ہونا لازم ہے ۔
مجھے یقین ہے کہ محفل اردو پر روشن علم کے چراغ خلوص دل سے آپ کی رہنمائی کریں گے ۔
" شادی کی البمز بنانا ۔ تصاویر کی ایڈیٹنگ کرنا ۔ آفس ورڈ اور پاور پوائنٹ پریزینٹیشن بارے مجھے جو علم ہے
وہ ان شاءاللہ تصویری اسباق کی صورت آپ تک پہنچتا رہے گا ۔
جزاک اللہ۔ انشاءاللہ کوشش تو یہی ہے کہ جو کچھ بھی کروں وہ اچھا ہو لیکن شروع میں مجھے نارمل سے ہی کام چلانا پڑے گا۔ مجھے آپ کے اسباق کا انتطار رہے گا جزاک اللہ
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سلام جناب خرم شہزاد بھائی۔
میں خود تقریبا 11 سال سے ایک کمپیوٹر کالج چلا رہا ہوں۔ جو ٹیکنکل بورڈ اور سکل ڈیویلپمنٹ کونسل پشاور سے رجسٹرڈ ہے۔
ایک بات کی وضاحت ضروری سمجھ کر اپکو بتا رہا ہوں۔ وہ یہ ہے کہ آپکے سکول کی رجسٹریشن کو آپ ٹیکنکل کالج کے لئے استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ اِسکے لئے اپکو علیحدہ سے رجسٹریشن کرنی ہوگی۔ جو ٹی ٹی بی یا پھر ایس ڈی سی کے ساتھ ہوتی ہے۔
کورسسز کے لئے میرا بھی یہی مشورہ ہے کہ سب سے پہلے مائیکروسافٹ آفس، اِن پیج، انٹرنٹ وغیرہ ہی سٹارٹ کریں۔
اور کمپیوٹر ہارڈ وئیر کی دوکان اور کمپیوٹر کالج کا نام اگر جدا جدا ہوں سیٹ اَپ کے ساتھ تو یہ آپ کے لئے بہت ہی اچھا ہوگا۔
وعلیکم السلام علی صاحب ایک تو یہ بات معلوماتی ہے کہ ادارہ الگ سے رجسٹر کروانا پڑے گا اور دوسری بات آپ کی ویڈیو کی شمشاد بھائی نے بھی تعریف کر دی ہے جزاک اللہ یہاں یو ٹیوب نہیں چل رہی لیکن میں یوٹیوب چلانا بھی نہیں چاہتا حالانکہ آرام سے چلا سکتا ہوں اگر آپ کو میں اپنا ایڈریس دوں تو کیا آپ ویڈیوز بائے پوسٹ ارسال کر سکتے ہیں اگر ممکن ہو تو بائے پوسٹ یا کسی اور طریقے سے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
باقی تو آپ کو بڑے خوب مشورے ملے۔ میں بس یہی کہوں گا کہ کوالٹی پر ضرور فوکس کریں۔ اور شروع میں چند ایک بیسک قسم کے کورسز ہی شروع کریں۔ اس سے تجربہ اور کانفیڈنس آ جائے گا۔ جس کی بنا پر اس کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر کوئی ٹیکنیکل مدد درکار ہو تو ہم حاظر ہیں۔ :)
جی ہاں ذیشان بھائی کوالٹی پر ضرور دینا ہے انشاءاللہ۔ آج جگہ کا فائنل ہو گیا ہے میں ابوجی کے ساتھ گیا تھا آج سٹام وغیرہ کروا لیا ہے۔ کل سے انشاءاللہ صفائی وغیرہ کروانی ہے اور رنگ روغن کروا کر سیٹنگ وغیرہ کرنی ہے اس کے بعد شروع کریں گے اگر دو ماہ اور لگ جائے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں لیکن انشاءاللہ کوالٹی بہت بہترین رکھیں گے انشاءاللہ
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت اچھی ویڈیوز ہیں اور ہیں بھی اردو میں۔

میں آپ کی ویڈیو پوسٹ کر تو دوں لیکن پاکستان میں یو ٹیوب بند ہے۔
میں نے ویڈیو دیکھی تو نہیں ہے لیکن آپ کہہ رہے ہیں اچھی ہے تو پھر تو یقینا اچھی ہی ہو گی
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی پہلی بات یہ کہ آپ بہت اچھا کام کرنے جارہے ہیں اس لیے مبارکباد۔
اوپر بھی کافی بحث ہوچکی ہے۔میرے خیال میں آپ بیسک ہی کروایں۔اور باقی جو بھی کلاسز کروایں تو ان میں ایک چیز کا ضرور خیال رکھیے گا کہ اپنے طالبعلم کے اندر تخلیقی صلاحیتیں بیدار کرنے کی کوشش کریں۔عموماً کمپیوٹر کالجز میں کوئی نہ کوئی کتاب لگوا دی جاتی ہے اور بس اس کو پڑھاتے ہیں۔طالبعلم اس سے سیکھ تو لیتا ہے لیکن وہ لکیر کا فقیر ہی رہتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ میں بھی اسی طرح کا کام کرنے لگا ہوں۔اور میں دو تین طالبعلموں کو چند دنوں کی کلاس بھی دے چکا ہوں-
ویسے تو میں نے بھی کلاسسز لی ہوئی ہیں۔ اور ہاں یہ جو کتاب لگوانے والا چکر ہے نا یہ مجھے خود بھی پسند نہیں کوشش کروں گا کہ بہتر سے بہتریں معیار رکھیں انشاءاللہ
 
علی خان

محفلین
کیا خیال ہے کہ طلباء کو اردو بلاگنگ ،فن بلاگنگ سے نہ متعارف کروایا جائے۔ :)
عثمان بھائی۔ نہیں ابھی تو یہ سٹارٹ لے رہیں ہیں۔ اور انکے ادارے کو ابھی ایک کمپیوٹر کالج ہی کے نام سے ایک پہچان بنانی ہے۔ پھر کچھ وقت کے بعد یہ کوئی بھی نیا کورس شروع کر سکتے ہیں اللہ تعالٰی برکت کرے گا۔ انشاءاللہ
 
علی خان

محفلین
خرم صاحب۔
یہ تمام ویڈیوز تو میں کوشش کرونگا کہ کہیں پر اَپ لوڈ کروالوں۔ ویسے آپ کا تعلق کہاں سے ہے۔ ہو سکتا ہے۔ کہ میں یہ تمام ویڈیوزاپکو کسی کے ہاتھ سی ڈی پر رائٹ کرکے پہنچا دوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
خرم صاحب۔
یہ تمام ویڈیوز تو میں کوشش کرونگا کہ کہیں پر اَپ لوڈ کروالوں۔ ویسے آپ کا تعلق کہاں سے ہے۔ ہو سکتا ہے۔ کہ میں یہ تمام ویڈیوزاپکو کسی کے ہاتھ سی ڈی پر رائٹ کرکے پہنچا دوں۔
علی بھائی یہ راولپنڈی میں ہیں۔ پیر ودہائی کے قریب۔
 
میری نیک تمنائیں تمہارے ساتھ ہیں خرم اور انشاءللہ میرا پاکستان چکر لگانے کا ارادہ ہے جنوری میں ، تب تک امید ہے کہ کام شروع ہو چکا ہوگا۔

بہت سارے مشورے مل چکے ہیں اور میرے خیال سے بہت سے مشورے صائب اور عمدہ ہیں ، میں صرف کہنا چاہتا ہوں کہ اگر ہارڈیئر کا کورس کروانا ہے تو A پلس کے کورس کو ذہن میں رکھنا اور اس کی certification کے لیے طالب علموں کو تیار کروانا مفید رہے گا۔

اس کے علاوہ جو سکھانا ہو اس پر یہیں محفل میں ایک دھاگہ کھول لینا تاکہ مشورے اور کورس مواد پر مفصل بحث کے بعد بہتر مشورے مل سکیں۔
 
باسم

محفلین
ہر کورس میں کوشش کریں طالب علم کو مشق کا موقع زیادہ میسر آئے اگر ایک گھنٹے کی کلاس ہے تو ایک گھنٹہ مشق کیلیے بھی ہونا چاہیے
انٹرنیٹ کے کورس میں مثبت استعمال کو تفصیل سے سامنے رکھیے گا خاص طور پر اس سے آمدنی میں اضافے کے طریقے اور مثالیں جیسے کہ پاکستان میں بھی بہت سی کمپنیاں ای کامرس میں بہتر انداز سے کام کررہی ہیں
سافٹ ویئر ، آفس کورس میں آزاد مصدر سافٹ ویرز کا تعارف بھی شامل رکھیے گا۔
 
ابھی تو کم از کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ دو ماہ ضرور لگ جائے گے تیار کرنے میں کیوں کہ جو جگہ ہم نے لی ہے وہ پہلے نیٹ کیفے تھا۔ کورس کے بارے میں میں چاہتا ہوں اگر ابھی سے یہ سلسلہ شروع کر دیا جائے تو بہتر ہو گا اس دوران میں دو ماہ میں خود بھی پریکٹس کر لوں گا اور بعد میں زیادہ آسانی ہو گی اس سلسلے میں نایاب بھائی نے اسباق تیار کرنے ہیں امید ہے جلد ہی مجھے ملنے شروع ہو جائیں گے۔ انشاءاللہ باقی آپ بھی تو ساتھ ہیں اور پاکستان میں کس جگہ چکر لگے گا آپ کا
 
ارادہ تو میرا بھی یہی ہے کہ اگر دو گھنٹے کی کلاس ہو تو ایک گھنٹہ کم از کم مشق کے لیے دیا جائے اور اگر ایک گھنٹے کی کلاس ہوئی تو پھر آدھا گھنٹہ ۔ انٹرنیٹ کے کورس کو مثبت بنانے کے لیے نبیل بھائی کا مشورہ کافی اچھا ہے۔ اس پر عمل کروں گا اور باقی جو بھائی بتاتے جائیں گے اس پر بھی عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ انٹرنیٹ سے آمدنی میں اضافے کا طریقوں کے بارے میں کچھ تفصیل سے بتائیں مجھے اس بارے میں کچھ خاص پتہ نہیں ہے۔
 
ابھی تو کم از کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ دو ماہ ضرور لگ جائے گے تیار کرنے میں کیوں کہ جو جگہ ہم نے لی ہے وہ پہلے نیٹ کیفے تھا۔ کورس کے بارے میں میں چاہتا ہوں اگر ابھی سے یہ سلسلہ شروع کر دیا جائے تو بہتر ہو گا اس دوران میں دو ماہ میں خود بھی پریکٹس کر لوں گا اور بعد میں زیادہ آسانی ہو گی اس سلسلے میں نایاب بھائی نے اسباق تیار کرنے ہیں امید ہے جلد ہی مجھے ملنے شروع ہو جائیں گے۔ انشاءاللہ باقی آپ بھی تو ساتھ ہیں اور پاکستان میں کس جگہ چکر لگے گا آپ کا

میرا ارادہ ہے جنوری فروری میں آنے کا اور لاہور آنا ہوگا۔

اسلام آباد کا بھی چکر لگے تو تب انشاءللہ راولپنڈی کا بھی چکر لگ جائے گا۔
 
علی خان

محفلین
میں نے ویڈیو دیکھی تو نہیں ہے لیکن آپ کہہ رہے ہیں اچھی ہے تو پھر تو یقینا اچھی ہی ہو گی
خرم اُمید ہے کہ اپکو ویڈیوز مل چکی ہونگی۔ مگر پھر بھی میں ایک، دو ویڈیوز کو یہاں پر شامل کر رہا ہوں۔

مائیکروسافٹ ایکسل میں چند فارمولے۔
Embedded media from this media site is no longer available

مائیکروسافٹ ورڈ میں انڈیکس اینڈ ٹیبل کا استعمال
Embedded media from this media site is no longer available
 
شمشاد

لائبریرین
کیا یہ ممکن ہے کہ آپ باقی کی ویڈیوز بھی شریک محفل کر دیں۔

خاص کر مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ پر۔
 
علی خان

محفلین
کیا یہ ممکن ہے کہ آپ باقی کی ویڈیوز بھی شریک محفل کر دیں۔

خاص کر مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ پر۔
شمشاد بھائی۔ پاور پوائنٹ پر تو ابھی تک کوئی بھی ویڈیو نہیں بنا سکا ہوں۔ کیونکہ میرے خیال میں پاور پوائنٹ بہت ہی آسان سبجکیٹ ہے، اسی لئے میں نے ابھی تک کوئی کوشش ہی نہیں کی ہے پاور پوائنٹ کے بارے ۔ ہاں ابھی اسکے بعد چند ویڈیوز اس فورم میں ضرور شامل کرونگا۔ انشاءاللہ
 
Top