کمپیوٹر سے متعلقہ لطائف

قیصرانی

لائبریرین
کمپیوٹر ہیلپ لائن شاید دنیا کی سب سے مزے کی ہیلپ لائن ہے۔ کسٹمر سے ہٹ کے، مگر ہیلپ لائن والوں‌کے لئے یہ بہت مزے کی ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں میں‌کوشش کروں‌گا کہ اس سے متعلقہ سارے لطیفے یہاں‌رکھوں۔ تو پہلا لطیفہ ہے کچھ یوں:
ہیلپ لائن: جی میں‌کیسے آپ کی مدد کر سکتا ہوں؟
کسٹمر: آپ سے مجھے یہ توقع نہیں تھی، میں نے آپ سے بالکل نیا کمپیوٹر خریدا اور ابھی دوسرے دن سے یہ مسئلہ ہو گیا۔
ہیلپ لائن: محترمہ کچھ علم تو ہو کہ کیا مسئلہ ہو گیا ہے؟
کسٹمر:‌اس کی فلاپی ڈرائیو خراب ہو گئی ہے۔ فلاپی نہیں نکل رہی۔ براہٍ کرم جلدی سے کوئی ٹیکنیشن بھیجیں۔ میرا سارا کام رُکا ہوا ہے۔ ورنہ میں‌اپنے دفتر کے تمام کمپیوٹر واپس کرنے کا سوچ رہی ہوں۔
ہیلپ لائن:‌جی میں‌نے آپ کی شکایت کو نوٹ کر لیا ہے۔ ابھی ویسے اگر آپ برا نہ منائیں‌تو کوشش کریں کہ فلاپی ڈرائیو کا بٹن دبائیں‌اور دیکھیں کہ فلاپی باہر آتی ہے کہ نہیں۔
کسٹمر:‌آپ کا کیا خیال ہے کہ میں‌بے وقوف ہوں؟‌سب سے پہلے میں‌نے بٹن دبایا تھا۔ مگر شاید یہ خراب ہو چکا ہے یا ٹوٹ چکا ہے اور کام نہیں کر رہا۔
ہیلپ لائن: یہ تو بہت بری بات ہوئی۔ چلیں اپنا پتہ بتا دیں، اور ساتھ کسٹمر کوڈ بھی۔ ابھی آدھے گھنٹے میں‌ٹیکنیشن آجائے گا۔
کسٹمر: لکھیں۔۔۔ارے ایک منٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معذرت۔ فلاپی دراصل میز کی دراز میں‌تھی :)
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیلپ لائن:‌جی فرمائیے۔ میں آپ کی کیسے مدد کر سکتی ہوں؟
کسٹمر: یہ میری پہلی ای میل ہے۔ اور مجھے رہنمائی چاہئے۔
ہیلپ لائن: جی فرمائیے۔
کسٹمر: میں نے ای میل ایڈریس میں a تو لکھ لیا ہے، اب اس کے گرد دائرہ کیسے لگاؤں؟ تاکہ وہ @بن جائے :D
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیلپ لائن:‌جی سر، آپ کے پاس کون سا کمپیوٹر ہے؟
کسٹمر: جی میرے پاس سفید کمپیوٹر ہے۔
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیلپ لائن:‌ السلام علیکم۔ دس از ہیلپ لائن
کسٹمر: مجھے یہ بتائیے کہ میں‌اس پروگرام کو کیسے انسٹال کروں۔ یہ میرے نئے موبائل فون کے ساتھ آیا ہے۔مجھے صرف تھوڑی سی رہنمائی چاہئے۔ مجھے پہلے سے کافی معلومات ہیں۔ میں‌کمپیوٹرڈیپارٹمنٹ میں‌کام کرتا ہوں۔
ہیلپ لائن: سب سے پہلے سر آپ اس پروگرام کی سی ڈی کو کمپیوٹر میں‌لوڈ کریں۔ اور پھر “مائی کمپیوٹر“کو کھولیں۔
کسٹمر:‌یہ آپ کیا کہ رہے ہیں؟میں‌کیسے آپ کے کمپیوٹر کو کھول سکتا ہوں؟
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیلپ لائن:‌السلام علیکم۔ جی فرمائیے۔
کسٹمر: جی میں‌پرنٹ نہیں‌کر سک رہی۔ اس سلسلے میں مدد چاہئے۔
ہیلپ لائن: جی، ابھی آپ سٹارٹ بٹن پر کلک کریں اور ۔۔۔۔
کسٹمر: سنیں بھائی، میں‌کوئی بل گیٹس نہیں‌ہوں۔ سادہ زبان میں اور آسان الفاظ میں سمجھائیں
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
کسٹمر:‌میرے کمپیوٹر کو کوئی مسئلہ ہو گیا ہے ۔ صبح‌سے پرنٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ مگر ہر بار میرا کمپیوٹر کہتا ہے کہ پرنٹر ناٹ فاؤنڈ۔حالانکہ میں‌نے پرنٹر اٹھا کر مانیٹر سکرین کے سامنے بھی رکھا ہے مگر کمپیوٹر ابھی بھی اس کو تلاش نہیں کر سک رہا۔
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
کسٹمر: میرا پرنٹر خراب ہو گیا ہے۔ صبح‌سےمیں ایک صفحہ رنگین ‌چھاپنا چاہ رہا ہوں۔ مگر ہر بار وہ ایرر میسج دے دیتا ہے۔ کیا کروں؟
ہیلپ لائن: جی۔ میں‌سمجھ گیا۔ آپ کے پاس کونسا کلر پرنٹر ہے؟
کسٹمر:‌کلر پرنٹر‌؟‌میرے پاس تو بلیک انک والا پرنٹر ہے۔
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیلپ لائن:‌بیٹا ابھی آپ کو مانیٹر پر کیا دکھائی دے رہا ہے؟
کسٹمر:‌انکل، مانیٹر پر مجھے ٹیڈی بئیر دکھائی دے رہا ہے۔ میرے انکل نے گفٹ کیا تھا۔
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیلپ لائن:‌ابھی آپ F8 دبائیں۔
کسٹمر: جی کچھ نہیں‌ہو رہا۔
ہیلپ لائن:‌کیا آپ بتانا پسند کریں‌گے کہ ابھی آپ نے کون سا بٹن دبایا؟
کسٹمر: میں‌نے F کا بٹن 8 بار دبایا ہے۔ ابھی بھی کچھ نہیں ہو رہا۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
کسٹمر: میرا کی بورڈ کام نہیں کر رہا۔
ہیلپ لائن: کیا یہ کی بورڈ کمپیوٹر سے منسلک ہے؟
کسٹمر:‌دیکھیں میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ میں جھک کو میز کے نیچے جاؤں اور چیک کروں۔
ہیلپ لائن: اچھا ابھی کی بورڈ کو اٹھا کر اپنی جگہ سے دس قدم پیچھے جائیں۔ کیا یہ آپ کے ساتھ آتا ہے؟
کسٹمر: جی یہ میرے ساتھ آیا ہے۔
ہیلپ لائن: جی میں سمجھ گیا۔ یہ کمپیوٹر سے منسلک نہیں‌ہے۔ کیا آپ کے پاس کوئی دوسرا کی بورڈ ہے؟
کسٹمر: جی میرے پاس دوسرا کی بورڈ بھی ہے۔ اوہ یہ دوسرے والا تو کام بھی کر رہا ہے۔ شکریہ۔ آپ نے اتنی جلدی اسے ٹھیک کر دیا۔
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیلپ لائن:‌ابھی آپ اپنا پاس ورڈ لکھیں۔ اے بڑے حروف میں، ایف چھوٹے حروف میں اور پھر سات کا ہندسہ۔
کسٹمر:‌جی میں‌سمجھ گیا۔ ویسے کیا یہ سات کا ہندسہ بھی بڑے حروف میں لکھنا ہے یا چھوٹے میں؟
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
کسٹمر:‌میں‌انٹر نیٹ سے منسلک نہیں‌ہو سک رہا۔ یہ پاس ورڈ کا مسئلہ دیتا ہے۔
ہیلپ لائن: جی کیا آپ کو یقین ہے کہ پاس ورڈ درست ہے؟
کسٹمر: جی، میں‌نے اپنے دوست کو یہی پاس ورڈ لکھتے دیکھا تھا۔
ہیلپ لائن:‌جی کیا مجھے وہ پاس ورڈ بتائیں گے؟ میں لسٹ سے چیک کر کے بتاتی ہوں۔
کسٹمر: پانچ بار ستارے
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیلپ لائن:‌آپ کے پاس کون سا اینٹی وائرس پروگرام ہے؟
کسٹمر: جی میرے پاس بالکل نیا موذیلا فائر فاکس پروگرام ہے۔
ہیلپ لائن:‌مگر یہ تو اینٹی وائرس پروگرام نہیں‌ہے؟
کسٹمر۔ اوہ معذرت۔ پھر نیٹ سکیپ ہے۔
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
کسٹمر: ایک بہت بڑا مسئلہ ہو گیا ہے۔ میرے دوست نے مجھے ایک سکرین سیور انسٹال کر کے دیا ہے۔ویسے تو یہ صحیح کام کرتا ہے مگر جونہی ماؤس ہلاتا ہوں، وہ غائب ہو جاتا ہے۔
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیلپ لائن: گڈ مارننگ۔ مائیکرو سافٹ ہیلپ لائن۔
کسٹمر: جی میں 4 گھنٹے سے کوشش کر رہا ہوں۔ آپ کو کب وقت ملے گا میری مدد کو؟
ہیلپ لائن:‌ایکسکیوز می؟ میں سمجھی نہیں کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟
کسٹمر: میں مائیکرو سافٹ ورڈ میں کام کر رہا ہوں، 4 گھنٹے پہلے میں نے مدد کے لئے F1کا بٹن دبایا ہے۔ ابھی تک آپ نے رابطہ نہیں کیا۔ میں اور کتنی دیر انتظار کروں؟
بے بی ہاتھی
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب قیصرانی ۔۔۔ جاری رکھو ۔ کچھ برس پہلے میں نے بھی ہیلپ ڈسک پر کام کیا تھا ۔ اگر اُس حوالے سے کوئی بات یاد آئی تو یہاں ضرور شیئر کروں گا۔
 

F@rzana

محفلین
ارے واہ قیصرانی صاحب، آپ تو بڑے موڈ میں ہیں،
بہت ہنسی آئی یہ سب پڑھ کر،
کسی کو مسکراہٹ بخشنا نیکی کام ہے، ابھی اور بہت پڑھ کے مسکرائیں گے اور سارا ثواب آپ کے کھاتے میں لکھا جائے گا۔
جاری رکھیئے۔
:lol: :lol: :lol:
 
Top