کمپیوٹر نظم

شمشاد

لائبریرین
کمپیوٹر نظم

تم ہی تو میری آنکھوں کا کرسر ہو
تیرا آئی میک جیسا بدن
پنٹیم جیسی چال کا میں دیوانہ ہو گیا ہوں
تم ہی تو میری زندگی کا یو پی ایس ہو
جب سے تمہیں اپنے ڈریم ڈاٹ کوم پر ڈاؤنلوڈ کیا ہے
میری پوری زندگی ہی ری بوٹ ہو گئی ہے
پہلے تو میں گھنٹوں بار چیٹ روم میں
پریٹی گرل اور کیوٹ فیس کو ڈھونڈھتا تھا
پر جب سے تم اک وائرس کی طرح میرے روم/ریم میں سما گئی ہو
میرے تو دل کی ڈرائیو ہی فارمیٹ ہو گئی ہے
اب تو لائف ڈاٹ نیٹ میں اک ہی اپلیٹ کا ہائیپر لنک ہے
اور وہ جاتا ہے سیدھا مائی ڈریم گرل ڈاٹ کوم پر
یعنی کے تمہارے پاس
میں تو تمہارے سرور کا کلائنٹ ہو گیا ہوں
اور ایس این اے ہو یا اے ٹی ایم، کسی بھی نیٹ ورک سے تمہیں کیپچر کر لوں گا
میں تو چاہتا ہوں کہ سارے ٹی سی پی/آئی پی پروٹوکول توڑ کر اک پیکٹ کی طرح
تمہاری اپلیکشن لیئر میں اپنی پریزنٹیشن لیئر کا سیشن کھول دوں
تمہارے لیے میں سی تو کیا سی پلس پلس بھی پار کر دوں گا
اور کوبرا ہو یا کوربا، سب کو ختم کر دوں گا
اوپس! تم میری ہو جاؤ
میری سویٹ ڈریم ڈات آرگ کی رانی
تمہیں تو میں اس جہان کے کسی بھی فریم سے ڈھونڈ لوں گا
میرا پکسل، پکسل تمہارے پیار کا اقرار کرتا ہے۔۔۔
تمہاری انیمیشن بھری امیج کو میں نے ایم پگ، جے پگ سب میں سیو کر دیا ہے
اور تمہاری آواز کو دن بھر ون ایمپ پر سنتا رہتا ہوں
کاش میرے پیار کا پروگرام رن ہو جائے
اور میرے " ناٹ رسپونڈنگ" میسج کو میں "اینڈ ٹاسک" کر دوں
تم جلدی سے ہاں کر دو
ورنہ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے کنٹرول آلٹ دیلیٹ ہو جاؤں گا
میں تو تمہارے ساتھ ورلڈ وائیڈ ویب کی لہروں پر صرف کرنا چاہتا ہوں
مجھے تو انتظار ہے اُس دن کا جب ہمارا ایڈریس ہو گا
ہیپیلی ایور آفٹر ڈاٹ پیراڈائیز ڈاٹ نیٹ

(تمہاری اک اک بِٹ کا عاشق)
 
Top