اس ٹیوٹوریل میں تین چیزیں فرض کی گئی ہیں، جو ضروری نہیں کہ سب کے پاس ہوں، ایک تو پاکستانن کی محض ایک سروس کا جی پی آر ایس، دوسرے محض بلو ٹوتھ کے ذریعے، اور تیسرے محض ایک ہینڈ سیٹ کا۔ میری پرابلم کوئی کیسے حل کرے گا؟
میرا مسئلہ ہے کہ ایل جی 1600 کا سافٹ وئر میرے پاس ہے، یو ایس بی ڈاٹا کیبل کے ساتھ ملا تھا، جس میں موڈم کے ڈرائور بھی ہیں، میرا ونڈوز سیون کا لیپ ٹاپ سب کچھ کر لیتا ہے، لیکن پورٹ کی سیٹنگ مانگتا ہے، کہ پورٹ سلیکٹ کریں، اور آپشن کوئی بھی نہیں آتا، نہ آپ خود دے سکتے ہییں، اس لئے انسٹال نہیں ہو پاتا۔
موبائل سے انٹر نیٹ کے لئے ایک چیز اور بھی ضروری ہے کہ آپ کا ہنڈ سیٹ جی پی آر ایس کو سپورٹ کرتا ہو، ایج کو سپورٹ کرے تو رفتار مزید بہتر ہو سکتی ہے، ورنہ یہ سمجھ لیں کہ ہر ہینڈ سیٹ کو انٹر نیٹ کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
دوسرا سوال کنیکٹوٹی کا ہے، جو بلو ٹوٹھ کے علاوہ ڈاٹا کیبل سے بھی ہوتا ہے۔
تیسرا سوال فون کو موڈم کے طور پر ساستعمال کے قابل بنانا۔۔ یعنی اس کے ڈرائیور انسٹال کرنا، اس طرح کہ اس کا موڈم کی لسٹ میں نام آ جائے۔
اور چوتھا سوال۔۔ جو بہت اہم ہے، وہ جی پی آر ایس کو فعال بنوانا، اور ایسی سروس لینا جس کا کال نمبر آپ کو معلوم ہو یا سروس پرووائڈر مہیا کرے۔ اور اس کے ساتھ ہی اے پی این کی تفصیل بھی۔
اس کے بعد تو محض ڈائل اپ کنہکشن سٹ کرنا رہ جاتا ہے جو کوئی بھی کر سکتا ہے۔
مجھ کو اس کا اچھا تجربہ ہے، ناگپور میں تقریباً تین سال تک یہی استعمال کیا تھا، تین مختلف ہندوستانی سروسیز کے ساتھ جو وہاں دستیاب تھیں۔