کمپیوٹر کو وائرس سے بچانے کے لئے چند تدابیر

dxbgraphics

محفلین
ویڈیو بنانے کے بعد خیال آیا کہ اس کو اپلوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ میں بھی وضاحت کر دوں ۔ ویڈیو کل آفس میں اپلوڈ کرنے کے بعد لنک یہاں پیسٹ کر دونگا۔

۱۔ کمپیوٹر میں فریش انسٹالیشن کے بعد غلطی سے بھی اپنے سسٹم کی کسی بھی ڈرائیو کو ڈبل کلک سے نہ کھولیں۔ کیوں کہ اگر آپ فریش انسٹالیشن کر بھی لیں تو آپ کے بقیہ ڈرائیوز میں وائرس موجود رہتا ہے۔ اور جیسے ہی آپ نے ڈبل کلک کیا وائرس دوبارہ the mummy کی طرح زندہ ہوجاتا ہے۔ اور آپ کی ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے۔
سب سے پہلے اپنے سسٹم کے فولڈر آپشن میں درج ذیل تصویر میں دیئے گئے آپشن چیک اور اَن چیک کریں۔
setting.gif

۲۔ سب سے پہلے اپنے کمپیوٹر میں show hidden files جو کہ by default ۔ uncheck ہوتا ہے اس کو check mark کر لیں۔
۳۔ اس کے بعد اس کے نیچے اگر ونڈوز ایکس پی ہے تو دوسرے اور وسٹا یا سیون ہے تو تیسرے نمبر پر hide system operating system files and drives جو کے بائی ڈیفالٹ uncheck ہوتا ہے اس کو چیک مارک ختم کریں تاکہ آپ کو سسٹم آپریٹنگ ہیڈن فائلیں بھی نظر آئیں۔
(وجہ) اکثر وائرس آپریٹنگ سسٹم سے ملتے جلتے ناموں کی شکل میں ہوتا ہے اور چھپا ہوا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اچھے سے اچھا اینٹی وائرس بھی اس کو recognize کرنے میں ناکام رہتا ہے۔اگر آپریٹنگ سسٹم فائلز چیک مارک ہوا ہو اور سسٹم ہیڈن فائلز نظر آتی ہیں تو کوئی بھی سادہ اینٹی وائرس اس کو پکڑنے میں سستی نہیں کرتا۔بشرطیکہ اینٹی وائرس انفارمیشن اپ ڈیٹ ہو کہ یہ وائرس ہے۔
۳۔ اب سب سے پہلے مائی کمپیوٹر میں اگر ونڈوز ایکس پی ہو تو اوپر مینیو میں فولڈر کا بٹن ہوگا اس کو کلک کریں تو بائیں جانب چھوٹی ونڈو بار ظاہر ہوجائے گا جس میں آپ کے مائی کمپیوٹر میں جتنے بھی ڈرائیوز ہونگی وہ نظر آجائیں گی۔ اب اس مینیو بار میں اپنے ڈی ای اور جتنے بھی ہارڈ ڈرائیوز ہیں ایک دفعہ کلک کریں۔ (ونڈوز ایکس پی میں ڈی یا ای ڈرائیو پر رائٹ کلک کر کے بھی ایکسپلور کلک کرنے سے ڈرائیو آٹو رن پر عمل کئے بغیر کھل جاتا ہے ) آپ کا ڈرائیو جو بھی آپ نے کلک کیا ہوگا وہ کھل جائے گا۔ تو اب ڈرائیو سی کے علاوہ کیوں کہ اس پر تو فریش انسٹالیشن کے بعد کوئی وائرس نہیں رہتا۔ باقی تمام ہارڈ ڈرائیوز سے autorun.inf رائٹ کلک کر کے ڈیلیٹ کرلیں۔ اور کوئی بھی نامعلوم فائل جو آپ کو vb یا کسی بھی نام سے ہو تو دیلیٹ کر دیں۔ تاکہ اگر آپ اس ڈرائیو کو غلطی سے ڈبل کلک کریں تو اپلائی نہ ہوجائے۔
۴۔ اپنے سسٹم کے view سیٹنگ کو details پر رکھیں اور کسی بھی فولڈر کو ڈبل کلک کرنے سے پہلے اس کے detail میں دیکھیں اگر application لکھا نظر آرہا ہے تو وہ یقینا وائرس ہے۔ اور اس کی پراپرٹی سائز بھی کے بی میں ہوگا۔ تو اس کو ڈیلیٹ کر دیں۔ کیوں کہ بعض وائرس آپ کے فولڈر کو hidden کر کے اس کے نام کا ڈپلیکیٹ وائرس بناتے ہیں جس کی شکل بھی فولڈر کے شکل کی ہوتی ہے۔فولڈر کے details میں آپ کو ہمیشہ file folder لکھا نظر آئے گا۔
۵۔ سب سے ضروری کام جو آپ کو اپنی عادت بنالینی چاہیئے وہ یہ کہ کسی بھی usb ڈیوائس کو کبھی بھی ڈبل کلک کر کے نہ کھولیں۔ بلکہ اپنے سسٹم کی ہارڈ ڈرائیوز کو بھی ہمیشہ ایکسپلور کے ذریعے ہی کھولیں۔ تاکہ اس میں کوئی وائرس موجود ہو تو وہ اپلائی نہ ہوجائے۔

 

dxbgraphics

محفلین
میری سستی کی وجہ سے تقریبا پچھلے چھ ساتھ مہینوں سے کوئی بھی اینٹی وائرس انسٹال نہیں کیا ہے۔ بس یہی تدابیر ہیں جس کی وجہ سے سسٹم ہمیشہ تیز رہتا ہے۔
نیز ایک اہم بات جو میں بھول گیا۔ جو کہ انتہائی ضروری ہے اور وہ یہ کہ کبھی بھی کسی دوست کی میسنجر میں بھیجی ہوئی کسی بھی لنک کو کلک نہ کریں اور نہ ہی کسی دوست سے کوئی بھی فائل مسینجر کے ذریعے ڈاونلوڈ کریں۔ بلکہ ہمیشہ اپنے دوست کو کہیں کہ آپ کو ای میل کرے۔ کیوں کہ میل کرتے وقت یاہو یا کوئی بھی میل سرور اپنے وائرس فلٹر سے اس فائل کو چیک کرتا ہے۔ یہی وجہ سے کہ آپ کوئی بھی کریک یا پیچ فائل ای میل نہیں کر سکتے ۔ اس کو کسی اپلوڈ سرور پر ذپ کی شکل میں اپلوڈ کرنا پڑتا ہے۔
 

رانا

محفلین
میں نے فورآ ہی آپ کی ان ہدایات کے مطابق عملدرآمد کرڈالا ہے۔ بہت شکریہ جناب۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
بہت شکریہ
لیکن ایک بات اور بتلانی ضروری ہے۔وہ یہ کہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں سے اگر کوئی فلوڈرکاپی کیا جائے، تو اسے بھی پہلے ایکسپلور کرنا چاہئیے۔
لیکن یہ طریقہ تمام وائرسز کے لئے کافی نہیں۔
اگر کوئی exe فائل کرپٹ ہو چکی ہو تو اسے کاپی کر کے رن کرنے سے بھی مسئلہ آسکتا ہے۔کوئی اچھا سا Antivirus اپڈیٹ کر کے ضرور رکھنا چاہیئے۔۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ صدیق۔ لیکن یہ طریقہ صرف autorun.inf فائلس سے متعلق وائرسوں کے ساتھ درست ہے۔ اتفاق سے میری دفتر میں اسی قسم کے وائرس ہر سسٹم میں تھے۔ اس لئے میں بھی اس فائل کو Find کمانڈ سے ڈھونڈھتا ہوں اور shift delete کر دیتا ہوں۔
میں ایک ترکیب اور بھی کرتا ہوں۔Hide extension کا بھی چیک مارک نکال دیتا ہوں۔ تاکہ ورڈ ڈاکیومینٹ یا جے پی جی نام کی کوئی وائرس والی فائل (ای ایکس ای) بھی ممکن ہے جو چھہی رہ جائے۔ اور اس کے علاوہ View ہمیشہ Detailed رکھتا ہوں۔ پہلی بار میں یہ سلیکٹ کر کے فولڈر آپشن میں ایسا ہی نظارہ کیا جائے، یہ آپشن دے دیتا ہوں۔
 

asakpke

محفلین
۱۔ کمپیوٹر میں فریش انسٹالیشن کے بعد غلطی سے بھی اپنے سسٹم کی کسی بھی ڈرائیو کو ڈبل کلک سے نہ کھولیں۔ کیوں کہ اگر آپ فریش انسٹالیشن کر بھی لیں تو آپ کے بقیہ ڈرائیوز میں وائرس موجود رہتا ہے۔ اور جیسے ہی آپ نے ڈبل کلک کیا وائرس دوبارہ the mummy کی طرح زندہ ہوجاتا ہے۔ اور آپ کی ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے۔
۵۔ سب سے ضروری کام جو آپ کو اپنی عادت بنالینی چاہیئے وہ یہ کہ کسی بھی usb ڈیوائس کو کبھی بھی ڈبل کلک کر کے نہ کھولیں۔ بلکہ اپنے سسٹم کی ہارڈ ڈرائیوز کو بھی ہمیشہ ایکسپلور کے ذریعے ہی کھولیں۔ تاکہ اس میں کوئی وائرس موجود ہو تو وہ اپلائی نہ ہوجائے۔

مزید یہ کہ

  • یوزر اکاونٹ ضرور بنائیں۔

  • آپ اس فائل کو ہارڈ ڈسک کی تمام ڈرائیوز اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں‌ کشید/ایکسڑیکٹ کر لیں۔ فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کی تمام ڈرائیوز پر آئیکون لگا آ جائے گا اور دوسرا یہ کہ آگر آپ ان پر ڈبل کلک کریں‌گے تو یہ آپ کو پیغام دے کر اس طرح‌ کھولنے سے روک دے گا۔ بالفرض بعد میں آپ کی فلیش ڈرائیو میں کسی اور کمپیوٹر پر استعمال کرنے سے وائرس آ گیا تو جب آپ اس کو اپنے کمپیوٹر پر لگائیں گے تو مخصوص آئیکون نظر نہ آنے پر آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کی فلیش میں ؤائرس آ چکا ہے۔ پھر وائرس کو ختم کرنے کے لیے اوپر بتائی گئی فائل کو دوبارہ ڈال دیں اور فالتو فائلیں ختم کر دیں۔

  • فائل ایکسٹنشن کو ظاہر رکھیں۔ وجہ یہ ہے کہ کچھ ؤائرس فولڈر یا دوسرے پروگرام کا آئیکون لگائے ہوتے ہیں۔
 
Top