کمپیوٹنگ، شمارہ ستمبر 2007

علمدار

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی! ویسے اس بار محفل پر ٹائٹل پوسٹ کرنے کا میرا ارادہ نہیں تھا- کہ بندہ ویسے تو آئے نہیں اپنی مشہوری کرنے کے لیے چلا آئے- بہرحال پسندہدگی کا بے حد شکریہ-
نصیر بھائی آپ کا بھی شکریہ- براڈ بینڈ کو آپ نہیں جانتے ، ہے ایک چیز :)
 
علمدار لوگ پورا ماہ انتظار کرتے ہیں کہ کب آپ آئیں اور وہ کمپیوٹنگ کا سرورق دیکھیں ، اس سے لوگوں میں اشتیاق بھی رہتا ہے اور خوبصورت سرورق اور مضامین کے نام پڑھ کر میگزین خریدنے کا دل بھی چاہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی! ویسے اس بار محفل پر ٹائٹل پوسٹ کرنے کا میرا ارادہ نہیں تھا- کہ بندہ ویسے تو آئے نہیں اپنی مشہوری کرنے کے لیے چلا آئے- بہرحال پسندہدگی کا بے حد شکریہ-
نصیر بھائی آپ کا بھی شکریہ- براڈ بینڈ کو آپ نہیں جانتے ، ہے ایک چیز :)

یہ کیا بات ہوئی علمدار بھائی؟ ہم انتظار میں رہتے ہیں اور آپ شرما شرمی میں۔

بھائی آپ ٹائٹل ضرور پوسٹ کر دیا کریں۔
 

علمدار

محفلین
السلام و علیکم
شمشاد بھائی اور محب بھائی بہت بہت شکریہ- میں ہر ماہ سرورق پوسٹ کرتا رہوں گا-
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ قبل از وقت

میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ آپ سرورق پوسٹ کر دیا کیجیئے۔
 

ہمسفر

محفلین
کیا کیا کیا کیا ؟؟؟؟
کیا بات ہے جناب

بہاولپور میں یہ شمارہ کہاں دستیاب ہے ؟
کچھ معلومات فراہم کر دیں شکریہ
 

رند

محفلین
السلام علیکم
واقعی جناب سرورق سے تو بہت ہی بہترین رسالہ لگ رہا ہے میری گزارش ہے کہ مہربانی فرما کر سارا رسالہ ہی ادھر سکین کر کے پیسٹ کر دیا کریں ہمارا بھی بھلا ہوجائے گا لیکن شاید ایسا ممکن نہیں کیونکہ گھوڑا اگر گھاس سے دوستی کر لے گا تو کھائے گا کیا میری محفل کی انتظامیہ سے گذارش ہے کہ وہ ان کو ہر ماہ کچھ معاوضہ دے دیا کریں جس کے بدلے وہ یہ رسالہ ہر ماہ یہاں پوسٹ کیا کریں اور کتنے فارمز پر ایسا ہوتا ہے کہ جب تک آدمی ان کی رکنیت اختیار نا کرے تب تک وہاں تصاویر نہیں دیکھ سکتا ہے بس آپ بھی اس رسالے کے لیے جو کہ سکین شدہ تصاویر پہ مشتمل ہوگا ایسی ہی پابندی لگا دیں دیکھیے ناراض مت ہوئیے گا میں نے جو بہتر سمجھا کہہ دیا باقی آپ حضرات کی مرضی وسلام
 

دوست

محفلین
35 روپے اتنے زیادہ تو نہیں۔ ایک روپیہ اور چند پیسے روز کے۔
ورنہ لائبریری کی رکنیت اختیار کرلیں اور زیادہ سے زیادہ پانچ روپے فی دن کے حساب سے پڑھ لیں ایک ہی دن میں۔
 

فاتح

لائبریرین
گھوڑا اگر گھاس سے دوستی کر لے گا تو کھائے گا کیا
میری محفل کی انتظامیہ سے گذارش ہے کہ وہ ان کو ہر ماہ کچھ معاوضہ دے دیا کریں جس کے بدلے وہ یہ رسالہ ہر ماہ یہاں پوسٹ کیا کریں

ساغر سات سو چھیاسی صاحب!
وعلیکم السلام!
ایک چھوٹی سی بات کہ آپ کے یہ کلمات اور انداز تکلم مجھے بالکل اچھا نہیں لگا۔
والسلام،
 
فاتح بھائی دراصل ساغر 786 اس طرح مخاطب ہو کر سب کی توجہ اپنی طرف لانا چاہتے ہیں اور نہ جانے کیوں ان کو کام کی بجائے ہمدردیوں کی ضرورت رہتی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساغر صاحب یہ تو بتائیں کہ آپ ساغر کے ساتھ 786 کیوں لکھتے ہیں؟ اس کا مطلب کیا ہے؟
 
Top