کنزیومر پروٹیکشن کونسل و کورٹ

فخرنوید

محفلین
حکومت پنجاب نے صارفین کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے اور غیر معیاری ، ناقص اشیائے خوردو نوش و دیگر غیر معیاری ، ناقص مصنوعات اور غیر معیاری خدمات یا سروسز کے متعلق شکایات کے ازالہ کے لئے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 نا فذ کیا جا چکا ہے۔جو کہ آمر و سول حکومت کا دوسرے چند اہم منصوبوں میں سے ایک اہم کام تھا۔

معزز صارفین:۔

۔1۔اگر آپ غیر معیاری اشیائیے خوردونوش دیگر ناقص اشیا یا مصنوعات سے پریشان ہوں مثلاً غیر معیاری مشروبات ، ادویات ، ٹیکسٹائل، ہوزری، الیکٹرانک مصنوعات، کاسمیٹکس وغیرہ وغیرہ

۔2۔اگر کوئی مینو فیکچرر یا تاجر کوئی خطرناک مصنوعات یا اشیا مناسب حفاظتی اقدامات واضح کئے بغیر تیار کر رہا ہو یا جس سے صارف کو نقصان ہو یا نقصان کا اندیشہ ہو۔

۔3۔کہیں پیک شدہ اشیا واضح قیمت یا اندرونی جزئیات ظاہر کئیے بغیر تیار کی جا رہی ہوں یا ظاہر کردہ جزئیات سے چیز مطابقت نہ رکھتی ہو۔

۔4۔اگر کوئی مینو فیکچرر یا تاجر کوئی ایسی چیز تیار کر رہا ہو یا فروخت کر رہا ہو جس کی جزئیات کوالٹی، یا
Date of Expiry , یا ,Date of Manufacturing
سے متعلق صارف کو بوقت فروخت آگاہ کرنا ضروری ہو اور ایسا نہ کیا گیا ہو۔

مزید تفصیل:
کنزیومر پروٹیکشن کونسل و کورٹ
 
شمشاد

لائبریرین
اور سرکار کی اسکیموں کا آپ کو علم ہونا چاہیے کہ کیا ہوتی ہیں۔ ہاہاہاہاہا
 
شمشاد

لائبریرین
اور سرکار کی اسکیموں کا آپ کو علم ہونا چاہیے کہ کیا ہوتی ہیں۔ ہاہاہاہاہا
 
شمشاد

لائبریرین
ذرا ایک نظر یہاں اور پھر بتائیے کہ یہاں کچھ ہو سکتا ہے۔
گورمے بیکرز اینڈ سویٹس، کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور پر چوہوں کی عیاشی گورمے بیکرز اینڈ سویٹس، کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور پر چوہوں کی عیاشی
ابن سعید بھائی میں نے یہ ربط دیا تھا، اس میں کیا غلطی ہے جو یہ کام نہیں کر رہا؟
 
شمشاد

لائبریرین
گورمے بیکرز اینڈ سویٹس، کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور پر چوہوں کی عیاشی

مندرجہ بالا پر بھی کوئی تبصرہ فرمائیں۔
 
فخرنوید

محفلین
یہ ویڈیو پہلے دیکھ چکا ہوں۔ لیکن آپ کا ربط کام نہیں کر رہا ہے۔ اس کا آسان حل ہے۔ کوئی ایک چیز خرید کر رسید لے لیں۔ اور اس ویڈیو کی سی ڈی بنا کر گورمے کمپنی کے خلاف کورٹ میں چلے جائیں۔انشاللہ صارف کو فائدہ ہو نا ہو لیکن گورمے کمپنی کو جرمانہ ضرور ہو جائے گا۔
 
ابن سعید بھائی میں نے یہ ربط دیا تھا، اس میں کیا غلطی ہے جو یہ کام نہیں کر رہا؟

شمشاد بھائی، ہم نے اس کو کلین کر دیا ہے۔ آپ پیغام مدون کر کے پھر سے ربط شامل کر کے دیکھ لیں۔ پچھلی دفعہ آپ نے ربط والے خانے میں ربط شامل کیئے بغیر او کے کر دیا ہوگا۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
جناب حکومت کے ایکٹ کے تحت ، کمشنر اس کونسل کا سربراہ ہوتا ہے، اور اسی ایکٹ کے تحت کنزیومر کورٹس موجود ہیں۔اور کوئی کورٹ این جی او نہیں بنا سکتی۔

اس لنک پہ ملاحظہ فرما لیں، یہ ایک نان گورنمنٹ ادارہ ہے
یہ پیرا وہیں سے نقل کیا گیا ہے

TheNetwork is an independent non government as well as a non profit making organization and registered with the Securities and Exchange Commission of Pakistan (SECP) under the section 42 of Companies Ordinance 1984. TheNetwork is working under the supervision of Board of Directors elected by the members of the organization. They are playing a vital role in various directions such as instiutional leadership and management, strategic directions and outreach relationships with national and international bodies.
 
تو جناب میں نے اس نیٹ ورک کے متعلق کچھ لکھا ہی نہیں ہے۔ جس کے متعلق آپ مجھے اقتباس کر رہے ہیں۔مزید تفصیل:کنزیومر پروٹیکشن کونسل و کورٹ
 
mfdarvesh

محفلین
پھر میرا خیال ہے سمجھے میں غلطی لگ گئی ہے

یہ میں نے لکھا:
بہت شکریہ
مگر ابھی یہ نوزائیدہ عمل ہے اس کو پنپنے میں دیر لگے گی
دی نیٹ ورک اسی بارے میں ایک اچھی تنظیم ہے

اور آپ نے یہ کہا:
جناب یہ ایک سرکاری سطح کی تنظیم ہے۔

اس لیے غلطی لگ گئی ہے، کوئی بات نہیں، جانے دیں
 
Top