عبدالقیوم چوہدری
محفلین
صاحبو ۔۔۔۔ دو تین یوم قبل ایک لڑی میں جناب سید لبید غزنوی المعروف شاہ صاحب اور ایک اور لڑی بلکہ لڑیوں میں جناب اے خان صاحب کو شادی کی خواہش میں تڑپتے پھڑکتے بلبلاتے کلبلاتے پایا تو مجھ سمیت کچھ خستہ حالوں نے سمجھایا کہ میاں دور کے ڈھول سہانے ہوتے ہیں، باز آ جاؤ لیکن ان دونوں احباب کی سوئی، مجال ہے ایک سوتر بھی ہلی ہو شاید ابھی سمجھنا نہیں چاہ رہے۔ نا سمجھو، کوئی گل نہیں آپے بیلنے اچ آؤ گے تے لگ پتا جائے گا
ان کے نا سمجھنے پر سوچا کہ کنوارہ رہنے کے فوائد پر ایک لڑی بنائی جائے اور جب اس بات کا اظہار کیا تو جناب قبلہ و کعبہ arifkarim صاحب مدظلہ العالی پیر صاحب آف ناروے شریف کے مرید خاص جناب بدر الفاتح صاحب نے فوراً آمین کہا۔ شاید کچھ اور بیچارے 'شوہدوں' نے بھی دل ہی دل میں کہا ہو لیکن بیویوں سے ڈرتے باآواز بلند آمین نا کہی ہو کہ پھر اس آمین کی وضاحتیں کہاں دیتے پھریں گے سو اس وقت ارادہ باندھا کہ کنوارہ رہنے کے فوائد جیسے دل گرفتہ کر دینے والے مضمون کو کسی نا کسی طرح احاطہ تحریر میں ضرور لایا جائے اور پھر یہ کام بھی خود اپنے سر لے لیا کہ میرا تجربہ باقی کچھ مجبوروں سے زیادہ ہی ہے
خیر ۔۔۔ ان دنوں کام کی مصروفیات کی وجہ سے کوئی بہت اچھی اور لمبی چوڑی تحریر لکھنے کا وقت مل نہیں رہا تھا کہ آج قدرت مہربان ہو گئی اور ایک مسلسل ستائے ہائے بیگم قسم کے دوست نے واٹز ایپ میں ایک پیغام بھیجا جو کافی حسب ذائقہ معلوم ہوا۔ ہو سکتا ہے اس میں سے بیشمار جملے احباب نے پہلے ہی پڑھ رکھے ہوں لیکن چونکہ ہر زمانے کی اپنی ضروریات ہوتی ہیں اس لیے مکرر ہو جانے پر بھی برا نہیں لگے گا۔ مصنف چونکہ میں نہیں ہوں اور معلوم بھی نہیں کہ کون ہے، اس لیے 'پسندیدہ مزاحیہ تحریروں' کے زمرے میں پوسٹ کر رہا ہوں۔