کنوارے بے چارے !

کنوارے بے چارے !

یہ معلوم دنیا میں سب سے زیادہ پائی جانے والی انسانی مخلوق ہے کنوار پن ایک بیماری ہے یا کیفیت سائنس دان اسکی تحقیق میں ہیں لیکن اب تلک کامیابی نہیں ہو سکی .....
کنواروں کی مختلف اقسام ہیں شدید کنوارے ، جدید کنوارے ، گھریلو کنوارے ، آوارہ کنوارے وغیرہ وغیرہ ....
کنوارہ ہونا بیک وقت ایک نعمت بھی ہے اور ایک لعنت بھی ہر کنوارہ شادی شدہ ہونا اور ہر شادی شدہ دوبارہ شادی شدہ ہونا چاہتا ہے بقول حکیم صاحب ! کچھ دوسری بیوی کے کنوارے ہوتے ہیں کچھ تیسری اور کچھ چوتھی کے اور کچھ سدا بہار کنوارے ہوتے ہیں اور کچھ انتہائی خوار کنوارے .....

کنوار پنا وہ کیفیت ہے جسمیں ہر نظر آنے والی لڑکی کنواری اور ہر نظر آنے والی عورت بیوہ دکھائی دیتی ہے ........
کنوارہ بیچارہ صرف اور صرف شادی کی امید پر زندہ ہوتا ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کنوار پنے کا دور آزادی کا دور ہے شادی تو نری غلامی ہے اور ہم کہتے ہیں

تو کہ ناوا قفِ آدابِ شہنشاہی تھی
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
تجھ کو انکار کی جرّات جو ہوئ تو کیونکر
سایہ ِءشاہ میں اسطرح جیا جاتا ہے

اگر کسی کنوارے سے پوچھیں کہ وہ کون سے تین بول ہیں جنکو بولنے کی آرزو میں وہ جی رہا ہے تو اسکا جواب ہوگا ....

قبول ہے قبول ہے قبول ہے

ایک شدید کنوارے نے کچھ اسطرح اپنا تعارف کروایا
" مجھے تو بچپن سے ہی شادی کاشوق تھا "

اجی ہم تو ابا سے ملنے والا جیب خرچ بھی جیب میں بطور مَہْر مُوَجَّل کے رکھتے ہیں ایک مسلمان کی دعا کچھ یوں ہوتی ہے

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

اور ایک کنوارے مسلمان کی دعا

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
کوئی شادی کی تو صورت ہو خدایا میری

جسطرح ساون کے اندھے کو ہر طرف ہرا دکھائی دیتا ہے اسی طرح کنوارے بیچارے کو ہر طرف دلہن کا سرخ جوڑا لیکن اسے کہاں معلوم یہ سرخی تو خطرے کی علامت ہے

لیکن خطرات سے کھیلنا ہی تو جواں مردوں کا کام ہے

ایک کنوارے کیلئے زندگی کے تمام مسائل کا حل دنیا کا ہر معاملہ شادی سے متعلق ہی ہوتا ہے

ملائیشیا کا طیارہ کس نے اغوا کیا ؟
کسی تپے ہوے کنوارے نے ہی کیا ہوگا

ملکی مسائل کا حل؟
بڑے پیمانے پر شادیاں

پسندیدہ سیاست دان ؟
"میاں"صاحب

پسندیدہ شہر ؟
میاں والی

پسندیدہ دفتر ؟
شادی دفتر

ملکی معیشت کیسے ترقی کرے گی ؟
کیٹرنگ بزنس سے

کون سا لباس پہننا پسند کرتے ہیں ؟
سہرا

کون سے پھول پسند ہیں؟
سہرے کے

گیت کون سے اچھے لگتے ہیں ؟
شادی کے

گلوکار کون سا پسند ہے ؟
مسرت نظیر

گانہ کون سا اچھا لگتا ہے ؟
ویر میرا گھوڑی چڑھیا

فلم کون سی پسند ہے ؟
دل والے دلہنیا لےجائینگے

کنوارے دین سے بہت محبت رکھتے ہیں انکی ہر دعا جلد قبول ہوتی ہے سوائے شادی کی دعا کے
بے شک میرا مالک صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

یہ جب بھی کسی مولوی سے ملتے ہیں شادی کے مسائل پوچھتے ہیں انکے نزدیک سب سے بڑا مولوی نکاح خوان ہوتا ہے یہ ہر فقیر سے شادی کی دعا کرواتے ہیں اور ہر مزار پر شادی کی منت کا دھاگہ باندھ آتے ہیں
یہ کنوارے ہیں اور بے شک بڑے بے چارے ہیں .

حسیب احمد حسیب
 
bilal260

محفلین
بہت خوب اچھی شیئرنگ ہے۔
میں تیسری بیوی کا کنوارہ ہوں ۔
ان دنوں دبئی میں جاب ڈھونڈ رہا ہوں اگر پیکج اچھا ہوا تو اگلے سال ورنہ دو سال بعد ہی میں کنوارہ شادی کرونگا۔
جا ب ڈھونڈ رہا ہوں دعا فرما دیجئے؟
 
بہت خوب حسیب احمد حسیب صاحب عمدہ تحریر ہے داد قبول فرمائیے
کنواروں کی مختلف اقسام ہیں شدید کنوارے ، جدید کنوارے ، گھریلو کنوارے ، آوارہ کنوارے وغیرہ وغیرہ
ان کنوارے حضرت کی خصوصیات بھی بتا دیں

کون سا لباس پہننا پسند کرتے ہیں ؟
سہرا
اگر آپ لباس میں سہرا کی جگہ شیروانی کر دیں تو زیادہ اثر دار ہو گی لباس کے معاملے میں..
 
محمدظہیر

محفلین
مجھے ان لوگوں پر تعجب ہوتا ہے جو ہر وقت شادی کے خواب دیکھتے رہتے ہیں، میں نے ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی دیکھی ہے جو ہر وقت اپنی قید پر افسوس کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ خاص کر وہ حضرات جنہیں شادی کی بڑی جلدی ہوتی ہے۔
سچ کہیں تو ہم جیسے کنوارے مزید کچھ دن کنوارے ہی رہنا چاہتے ہیں تاکہ کچھ عرصہ بے فکر اور آزادی کی سانس لے سکیں لیکن گھر والے ہر وقت قید کرنے کا سوچتے رہتے ہیں پتا نہیں یہ آزادی ہم سے کب چھین لی جائے : )
 
بہت خوب حسیب احمد حسیب صاحب عمدہ تحریر ہے داد قبول فرمائیے

ان کنوارے حضرت کی خصوصیات بھی بتا دیں

اگر آپ لباس میں سہرا کی جگہ شیروانی کر دیں تو زیادہ اثر دار ہو گی لباس کے معاملے میں..
ان کنواروں کی خصوصیات کا بیان مزید ایک تحریر کا تقاضا کرتا ہے
دراصل لکھتے وقت روانی میں جو لبادہ سمجھ آیا بیان کر دیا ......
 
آوازِ دوست

محفلین
بہت خوب اچھی شیئرنگ ہے۔
میں تیسری بیوی کا کنوارہ ہوں ۔
ان دنوں دبئی میں جاب ڈھونڈ رہا ہوں اگر پیکج اچھا ہوا تو اگلے سال ورنہ دو سال بعد ہی میں کنوارہ شادی کرونگا۔
جا ب ڈھونڈ رہا ہوں دعا فرما دیجئے؟
بلال صاحب اللّہ کریم آپ کو آسان اور فراخ رزق کی نعمت عطا کرے۔ خیال رہے آپ کی توجہ کہیں بٹ نہ جائے ابھی صرف جاب ڈھونڈیے گا :)
 
افضل حسین

محفلین
مجھے ان لوگوں پر تعجب ہوتا ہے جو ہر وقت شادی کے خواب دیکھتے رہتے ہیں، میں نے ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی دیکھی ہے جو ہر وقت اپنی قید پر افسوس کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ خاص کر وہ حضرات جنہیں شادی کی بڑی جلدی ہوتی ہے۔
سچ کہیں تو ہم جیسے کنوارے مزید کچھ دن کنوارے ہی رہنا چاہتے ہیں تاکہ کچھ عرصہ بے فکر اور آزادی کی سانس لے سکیں لیکن گھر والے ہر وقت قید کرنے کا سوچتے رہتے ہیں پتا نہیں یہ آزادی ہم سے کب چھین لی جائے : )
خدا کرے آپ کی آزادی جلد چھن جائے۔
 
bilal260

محفلین
بلال صاحب اللّہ کریم آپ کو آسان اور فراخ رزق کی نعمت عطا کرے۔ خیال رہے آپ کی توجہ کہیں بٹ نہ جائے ابھی صرف جاب ڈھونڈیے گا :)
جی بہت شکریہ دعائوں میں یاد رکھنے کا شکریہ۔
جیسا آپ کہے گے انشاء اللہ عمل کرونگا۔
 
عثمان قادر

محفلین
کنوارے بے چارے !

یہ معلوم دنیا میں سب سے زیادہ پائی جانے والی انسانی مخلوق ہے کنوار پن ایک بیماری ہے یا کیفیت سائنس دان اسکی تحقیق میں ہیں لیکن اب تلک کامیابی نہیں ہو سکی .....
کنواروں کی مختلف اقسام ہیں شدید کنوارے ، جدید کنوارے ، گھریلو کنوارے ، آوارہ کنوارے وغیرہ وغیرہ ....
کنوارہ ہونا بیک وقت ایک نعمت بھی ہے اور ایک لعنت بھی ہر کنوارہ شادی شدہ ہونا اور ہر شادی شدہ دوبارہ شادی شدہ ہونا چاہتا ہے بقول حکیم صاحب ! کچھ دوسری بیوی کے کنوارے ہوتے ہیں کچھ تیسری اور کچھ چوتھی کے اور کچھ سدا بہار کنوارے ہوتے ہیں اور کچھ انتہائی خوار کنوارے .....

کنوار پنا وہ کیفیت ہے جسمیں ہر نظر آنے والی لڑکی کنواری اور ہر نظر آنے والی عورت بیوہ دکھائی دیتی ہے ........
کنوارہ بیچارہ صرف اور صرف شادی کی امید پر زندہ ہوتا ہے کچھ لوگ کہتے ہیں کنوار پنے کا دور آزادی کا دور ہے شادی تو نری غلامی ہے اور ہم کہتے ہیں

تو کہ ناوا قفِ آدابِ شہنشاہی تھی
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
تجھ کو انکار کی جرّات جو ہوئ تو کیونکر
سایہ ِءشاہ میں اسطرح جیا جاتا ہے

اگر کسی کنوارے سے پوچھیں کہ وہ کون سے تین بول ہیں جنکو بولنے کی آرزو میں وہ جی رہا ہے تو اسکا جواب ہوگا ....

قبول ہے قبول ہے قبول ہے

ایک شدید کنوارے نے کچھ اسطرح اپنا تعارف کروایا
" مجھے تو بچپن سے ہی شادی کاشوق تھا "

اجی ہم تو ابا سے ملنے والا جیب خرچ بھی جیب میں بطور مَہْر مُوَجَّل کے رکھتے ہیں ایک مسلمان کی دعا کچھ یوں ہوتی ہے

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

اور ایک کنوارے مسلمان کی دعا

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
کوئی شادی کی تو صورت ہو خدایا میری

جسطرح ساون کے اندھے کو ہر طرف ہرا دکھائی دیتا ہے اسی طرح کنوارے بیچارے کو ہر طرف دلہن کا سرخ جوڑا لیکن اسے کہاں معلوم یہ سرخی تو خطرے کی علامت ہے

لیکن خطرات سے کھیلنا ہی تو جواں مردوں کا کام ہے

ایک کنوارے کیلئے زندگی کے تمام مسائل کا حل دنیا کا ہر معاملہ شادی سے متعلق ہی ہوتا ہے

ملائیشیا کا طیارہ کس نے اغوا کیا ؟
کسی تپے ہوے کنوارے نے ہی کیا ہوگا

ملکی مسائل کا حل؟
بڑے پیمانے پر شادیاں

پسندیدہ سیاست دان ؟
"میاں"صاحب

پسندیدہ شہر ؟
میاں والی

پسندیدہ دفتر ؟
شادی دفتر

ملکی معیشت کیسے ترقی کرے گی ؟
کیٹرنگ بزنس سے

کون سا لباس پہننا پسند کرتے ہیں ؟
سہرا

کون سے پھول پسند ہیں؟
سہرے کے

گیت کون سے اچھے لگتے ہیں ؟
شادی کے

گلوکار کون سا پسند ہے ؟
مسرت نظیر

گانہ کون سا اچھا لگتا ہے ؟
ویر میرا گھوڑی چڑھیا

فلم کون سی پسند ہے ؟
دل والے دلہنیا لےجائینگے

کنوارے دین سے بہت محبت رکھتے ہیں انکی ہر دعا جلد قبول ہوتی ہے سوائے شادی کی دعا کے
بے شک میرا مالک صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

یہ جب بھی کسی مولوی سے ملتے ہیں شادی کے مسائل پوچھتے ہیں انکے نزدیک سب سے بڑا مولوی نکاح خوان ہوتا ہے یہ ہر فقیر سے شادی کی دعا کرواتے ہیں اور ہر مزار پر شادی کی منت کا دھاگہ باندھ آتے ہیں
یہ کنوارے ہیں اور بے شک بڑے بے چارے ہیں .

حسیب احمد حسیب
ہاہاہا ۔۔۔۔ خوب دل کی بھڑاس نکالی ۔۔۔۔۔ دل خوش کردیا صاحب۔۔۔۔ ھھ
 
Top