مبارکباد کنون کے محفل پہ اٹھارہ سال

جاسمن

لائبریرین
فیصل عظیم فیصل اپنے نام کا عکس ہیں ماشاءاللہ۔ زندہ دل اور ہر فن مولا فیصل بات سے بات نکالنے میں ماہر ہیں۔ گفتگو کسی بھی موضوع پہ ہو رہی ہو، کنون فوراً میدان میں اتر آتا ہے اور دے نہلے پہ دہلا لگنا شروع۔ محفلین حیران کہ کنون بھی اتنا ادبی و علمی ہو سکتا ہے!!! :unsure:
محفلین بہت فخر سے غیر محفلین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان کے ایک ساتھی محفلین کنون ہیں اور ایک نفیس، ادبی، علمی اور نستعلیق شخصیت کے مالک ہیں۔:)
آج اردو محفل پہ کنون نے اٹھارہ سال پورے کر لیے ہیں۔
IMG-20230726-110804.jpg

فیصل عظیم فیصل کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں اور ان سے منسلک تمام پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، کامیابیاں، عزت، مرتبے، آسانیاں، کرم و فضل، رحم اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
 
علی وقار

محفلین
کنون (قانون) کے رکھوالے بھیا کو مبارک باد۔ ایک بار فیصل بھائی نے اپنی زندگی کی داستان کسی لڑی میں لکھی تھی، جسے پڑھ کر بہت سے قیمتی سبق حاصل ہوئے۔ امید کرتا ہوں کہ آنے والے شب و روز ان کے لیے آسانیاں لے کر آئیں گے۔
 
سیما علی

لائبریرین
عزت، مرتبے، آسانیاں، کرم و فضل، رحم اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
کنون کو محفل پہ اٹھارہ برس کی بہاریں 🎉🎊🎉🎊🎉 ۔مبارک ۔جاسمن بٹیا کی دعاؤں پر الہی آمین ۔۔۔
ان دعاؤں کے ساتھ کے کنون کی علمی و ادبی سرگرمیوں میں دن دونی و رات چوگنی ترقی ہوآمین ۔۔۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محفلین حیران کہ کنون بھی اتنا ادبی و علمی ہو سکتا ہے!!! :unsure:
محفلین بہت فخر سے غیر محفلین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان کے ایک ساتھی محفلین کنون ہیں اور ایک نفیس، ادبی، علمی اور نستعلیق شخصیت کے مالک ہیں۔:)
واقعی حیرت ہوتی ہے کہ پاکستان کا کنون ایسا مہذب اور با ادب بھی ہو سکتا ہے۔ ماشاءاللّہ
فیصل بھائی، پہلے تو آپ کو مبارکباد کہ آپ اس محفل پر اٹھارہ سال پورے کر چکے ہیں اور دوسرا ہم محفل کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ کا شناختی کارڈ کا جلد از جلد اجراء کیا جائے۔
آپ کی اصل عمر جتنی بھی ہو آپ آج بھی اپنے آپ کو ٹین ایجر ہی سمجھیں محفل کے حساب سے 🤣
 
اور ہمیں کون سا سرٹیفکیٹ/فارم جاری کیا جائے گا، ب فارم؟
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاء اللہ !

18 سال پر تو اب فیصل بھائی کو محفل کا شناختی کارڈ مل جانا چاہیے۔ :) :) :)

یہ لکھنے کے بعد پڑھا کہ اس پر تو پہلے سے ہی بات ہو رہی ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل اٹھارہ سال کی ہوئی اور کچھ دنوں بعد فیصل بھی اٹھارہ سال کے ہو گئے۔
دونوں کی سالگرہ آگے پیچھے ہیں۔:):):)
 
فیصل عظیم فیصل اپنے نام کا عکس ہیں ماشاءاللہ۔ زندہ دل اور ہر فن مولا فیصل بات سے بات نکالنے میں ماہر ہیں۔ گفتگو کسی بھی موضوع پہ ہو رہی ہو، کنون فوراً میدان میں اتر آتا ہے اور دے نہلے پہ دہلا لگنا شروع۔ محفلین حیران کہ کنون بھی اتنا ادبی و علمی ہو سکتا ہے!!! :unsure:
محفلین بہت فخر سے غیر محفلین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان کے ایک ساتھی محفلین کنون ہیں اور ایک نفیس، ادبی، علمی اور نستعلیق شخصیت کے مالک ہیں۔:)
آج اردو محفل پہ کنون نے اٹھارہ سال پورے کر لیے ہیں۔
IMG-20230726-110804.jpg

فیصل عظیم فیصل کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں اور ان سے منسلک تمام پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، کامیابیاں، عزت، مرتبے، آسانیاں، کرم و فضل، رحم اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
جزاک اللہ خیرا۔ جاسمن جی لے اپنی زندگی ۔ اٹھارہ سال ہو بھی گئے احساس ہی نہیں ہوا۔ اچھا لگا آپ کی دعائیں دیکھ کر واقعی بہت خوشی ہوئی۔
کنون (قانون) کے رکھوالے بھیا کو مبارک باد۔ ایک بار فیصل بھائی نے اپنی زندگی کی داستان کسی لڑی میں لکھی تھی، جسے پڑھ کر بہت سے قیمتی سبق حاصل ہوئے۔ امید کرتا ہوں کہ آنے والے شب و روز ان کے لیے آسانیاں لے کر آئیں گے۔
کہانیاں کہنا تو اپنی عادت ہے ۔ بہت سی کہانیاں اردگرد پھیلی ہوئی ہیں بس ان میں بدل کر نام و مقام اپنا دے دیتا ہوں کہ کہیں ایسا نہ ہو ان کہانیوں کے بیان کرنے میں کہیں ان کو کوئی مسائل ہوں ۔ نہیں تو انٹرنیٹ پر اپنی کہانی کون سناتا ہے ۔
کنون کو محفل پہ اٹھارہ برس کی بہاریں 🎉🎊🎉🎊🎉 ۔۔جاسمن بٹیا کی دعاؤں پر الہی آمین ۔۔۔
ان دعاؤں کے ساتھ کے کنون کی علمی و ادبی سرگرمیوں میں دن دونی و رات چوگنی ترقی ہوآمین ۔۔۔
جزاک اللہ خیرا بہنا ۔ میرے لیئے یہ بہت بامعنی ہے ۔
واقعی حیرت ہوتی ہے کہ پاکستان کا کنون ایسا مہذب اور با ادب بھی ہو سکتا ہے۔ ماشاءاللّہ
فیصل بھائی، پہلے تو آپ کو مبارکباد کہ آپ اس محفل پر اٹھارہ سال پورے کر چکے ہیں اور دوسرا ہم محفل کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ کا شناختی کارڈ کا جلد از جلد اجراء کیا جائے۔
آپ کی اصل عمر جتنی بھی ہو آپ آج بھی اپنے آپ کو ٹین ایجر ہی سمجھیں محفل کے حساب سے 🤣
شاواشے میں نے کب کبھی بابا بننے کی کوشش کی ہے۔ میں ویسے بھی ٹین ایجرز ہی ہوں۔
اور ہمیں کون سا سرٹیفکیٹ/فارم جاری کیا جائے گا، ب فارم؟
آپ کو تو ضمانت نامہ کی ضرورت پڑنے والی ہے ۔ ٹینشن نہ لو ویرے ۔ سب پھڑے جان گے۔
ماشاء اللہ !

18 سال پر تو اب فیصل بھائی کو محفل کا شناختی کارڈ مل جانا چاہیے۔ :) :) :)

یہ لکھنے کے بعد پڑھا کہ اس پر تو پہلے سے ہی بات ہو رہی ہے۔ :)
چلو فیر کیہہ ہویا ۔ ہو جاتا ہے ایسا محفلوں میں گفتگو ہوتے۔
اردو محفل اٹھارہ سال کی ہوئی اور کچھ دنوں بعد فیصل بھی اٹھارہ سال کے ہو گئے۔
دونوں کی سالگرہ آگے پیچھے ہیں۔:):):)
لطافت بے کثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی
چمن زنگار ہے ۔ آئینہ باد بہاری کا
(نامعلوم شاعر)
 
صابرہ امین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو آپ کو، فیصل بھائی۔۔ ہو سکے تو ان اٹھارہ سالوں میں محفل کے سفر کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیجیے۔
 
وعلیکم مبارک باد ، اٹھارہ سال کا ساتھ ہے تو تاثرات کیا بیان کروں ۔ بس یہ سمجھیئے کہ بیوی بچوں سے زیادہ اس محفل کا ساتھ رہا ہے ۔ جب آئے تھے تو جذبات الگ تھے اب دنیا کی اور ہی ہوا ہے ۔ ایک چیز البتہ نہیں بدلی اور وہ ہے اس محفل کا ماحول جو مجھے اس سے بندھے ہوئے ہے اور استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب مدظلہ العالی جنہیں آپ الف عین کے نام سے جانتے ہیں ان کے علاوہ نبیل اور زیک عرف زکریا اس محفل کے ان چند لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جن کا میرے یہاں رہنے میں بہت اہم کردار ہے جزاکم اللہ احسن الجزاء ۔
فیصل عظیم فیصل ان چند محفلین میں سے ہیں جو آغاز ہی میں شامل ہوئے اور کبھی کبھی غائب ہو جانے کے باوجود آج بھی محفل پر فعال ہیں۔
پاکستانی ہیں تو کبھی بتی چلی جاتی ہے اور کبھی آتی رہتی ہے ۔ اسی طرح مزاج کی بھی بتی ہوتی ہے جب جل پڑی آن حاضر ہوئے ۔
آپ کو مبارک ہو فیصل صاحب۔
آپ کا ساتھ بھی مبارک ہے ۔ بے وارثے کہاں رہ سکتے ہیں ۔ کھڑوس ہو جاتے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر فیصل عظیم فیصل میں تو اس دھاگے کا عنوان ہی نہیں سمجھ سکا تھا کہ کس کی سالگرہ ہے، اب معلوم ہوا کہ یہ تمہارا ذکر خیر ہے، جاسمن باقی لوگوں کو کیوں بھول گئیں؟
مبارک ہو تم کو بھی اور ہم سب کو بھی جو شروع سے محفل سے جڑے ہیں، جن میں سے کتنے ہی اب نہیں آتے. افتخار راجہ @منہاجین، قدیر( جن کا یاد نہیں کہ آخری عرفیت کیا تھی، @اجنبی؟ )، بوچھی، @ماورا ، ظفری محب علوی @farz@n a ، آسی بھائی مرحوم، اب تو بہت سے ناموں پر ٹیگ ہی نہیں ہوتا جو نہ جانے رکن بھی رہے ہیں یا نہیں۔
فیصل کے ساتھ ان سب کو بھی مبارک
 
جزاک اللّہ خیرا کثیرا ۔ میرے لیئے آپ کی نظر محبت بہت ہے اور دل سے شکرگزار ہوں ۔ باقی وہ سب جنہوں نے اس محفل کا خمیر گوندھا ان کی کمی تو محسوس ہوتی ہے

گو وہی جلسے وہی رونق وہی ہے ناؤ نوش
پھر بھی دل محسوس کرتا ہے کمی تیرے بغیر
 
Top