فہیم
لائبریرین
آن لائن یہاں کچھ بھی خریدنا نقصان ہی ہے۔پاکستان میں قیام کے دوران دراز اور او ایل ایکس سے کچھ منگوایا تھا جس کا بہت ہی منفی تجربہ رہا۔ حکمرانوں کو تو چھوڑ ہی دیں۔ عوام خود ایک دوسرے کو چونا لگانے سے باز نہیں آ رہی۔
پاکستان میں پے پال اور امیزون آ گیا تو ان دونوں کمپنیوں کے پاس آدھے سے زیادہ خریداری اور ادائیگی کی شکایات صرف پاکستان سے درج ہو جائیں گی
خاص کر ان ٹیلی ایڈ سے جو گھنٹے گھنٹے بھر ٹی وی پر چلتے ہیں اور در اصل وہ کسی غیر ملکی پراڈکٹ کا ایڈ ہوتا ہے بس اسے اردو میں ڈب کردیا جاتا ہے۔
اور جب آپ وہ پراڈکٹ منگوالیتے ہیں تو آپ کے پاس اس اصل پراڈکٹ کی تھرڈ کلاس سے بھی گھٹیا کاپی آتی ہے۔