کنڈل ریڈر پر اردو ای بکس پڑھنا

قیصرانی

لائبریرین
کنڈل پر شرلاک ہومز کا مجموعہ، سیموئل بیکر کی اسماعیلیہ، وائلڈ اینیملز اینڈ دئیر ویز وغیرہ، شارٹ ہسٹری آف نیئرلی ایوری تھنگ، بل برائسن کی کتاب ہے اور بھی بہت ساری کتب۔ لیکن اس وقت سب سے زیادہ کاسموس پڑھنے کا مزہ آ رہا ہے
 
کاسموس کارل ساگان کی کتاب ہے۔ کارل ساگان کی کتب پڑھ کر مجھے جتنا مزہ آتا ہے وہ شاید ہی کسی اور مصنف سے آتا ہو۔ شاید یہ وجہ ہو کہ یہ بالکل ویسے ہی لکھتا ہے جیسا میں پڑھنا چاہتا ہوں (خود نمائی مقصود نہیں بلکہ ایک پوائنٹ بتا رہا ہوں)
 
قیصرانی

لائبریرین

کنڈل پر اردو کی پی ڈی ایف فائل جو یونی کوڈ والی ورڈ فائل سے بنائی گئی تھی۔ فانٹ سائز شاید 20 یا 23 تھا اور مارجنز کو انتہائی کم کر دیا گیا تھا
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا امیجز پر مبنی پی ڈی ایف کنڈل پر پڑھی جا سکتی ہیں؟
بالکل پڑھی جا سکتی ہے لیکن ایسی فائل کا سائز بہت بڑا ہو جائے گا اور پہلے سے موجود تصویری متن کو اگر آپ بڑا کرنا چاہیں تو نیویگیشن اتنی سہل نہیں رہ جاتی۔ تاہم اگر فانٹ سائز اتنا بڑا ہو کہ ایک صفحہ ایک وقت میں سارا آسانی سے پڑھا جا سکے تو پھر بہت آسانی رہے گی
 
نبیل

تکنیکی معاون
دراصل میر ےذہن میں نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کردہ پی ڈی ایف ہیں جو کہ سکین شدہ متن پر مبنی ہوتی ہیں۔ ان کا سائز واقعی کافی بڑا ہو جاتا ہے۔ لیکن میرے خیال میں فائل سائز کے علاوہ دوسرے فیکٹر بھی اہم ہوں گے جن کا شاید مجھے علم نہیں ہے۔ میں نے اپنے آئی پیڈ پر امام غزالی کی کتاب احیاءالعلوم کا اردو ترجمہ پڑھنے کی کوشش کی تھی، لیکن اس میں آؤٹ آف میموری کا ایرر آ گیا تھا، حالانکہ اس سے سائز میں کہیں بڑی پی ڈی ایف شورش کاشمیری کی ابولکلام پر سوانح سے متعلقہ ہے اور اس کو لوڈ کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوئی تھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس کنڈل پر بہت ساری ایسی کتابیں پی ڈی ایف شکل میں ہیں جو کاپی رائٹ فری ہیں اور سکین شدہ متون ہیں۔ مجھے ان کی لوڈنگ کا کبھی مسئلہ نہیں ہوا۔ اگر آپ کے پاس ایسی کوئی چند فائلیں ہیں جو آپ مجھے ای میل کر سکیں تو میں انہیں کنڈل پر ڈال کر چیک کر لیتا ہوں اور آپ کو مطلع کر دیتا ہوں کہ کیا بنا :)
 
اس ربط پر امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی کتب کے چند اردو تراجم موجود ہیں۔ اسی صفحے پر احیاءالعلوم کا اردو ترجمہ چار حصوں میں موجود ہے۔ مجھے یاد نہیں کہ آیا میں نے اسی سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرکے آئی پیڈ پر پڑھنے کی کوشش کی تھی یا کوئی اور سائٹ تھی۔ بہرحال ان پی ڈی ایف فائلوں کو کنڈل پر ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔ :)
 
دوست

محفلین
بھئی ہمیں بعض اوقات ایک عدد ای بک ریڈر کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ لیکن پاکستان میں کوئی دستیاب نہیں ہے۔ اگر ہے تو اتنا مہنگا کون لے۔ اس سلسلے میں بھی بات کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اس ربط پر امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی کتب کے چند اردو تراجم موجود ہیں۔ اسی صفحے پر احیاءالعلوم کا اردو ترجمہ چار حصوں میں موجود ہے۔ مجھے یاد نہیں کہ آیا میں نے اسی سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرکے آئی پیڈ پر پڑھنے کی کوشش کی تھی یا کوئی اور سائٹ تھی۔ بہرحال ان پی ڈی ایف فائلوں کو کنڈل پر ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔ :)
ذرا یہ اوپر والا ربط تو چیک کریں
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کی پوسٹ میں جو ربط تھا وہ م م مغل کی پوسٹ کو لنک کر رہا ہے۔ اس لئے پوچھا کہ یہ کتب کہاں سے اتاروں
 
حماد

محفلین
لیجئے قیصرانی بھائ کی بدولت اب میں بھی اردو برقی کتاب کنڈل پر بآسانی پڑھنے کے قابل ہو گیا ہوں۔
kindleurduebook001.jpg
 
Top