اقبال جہانگیر
محفلین
کوئٹہ دھماکے میں 10 افراد ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سائنس کالج چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق دھماکے میں 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (آپریشنز) محمد جعفرنے کہا کہ عسکریت پسندوں نے سائنس کالج چوک کے علاقے میں سائیکل میں بم نصب کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک بس متاثرہ مقام سے گزر رہی تھی۔ تاہم ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے کا ہدف فرنٹئر کورپس کی ایک گاڑی تھی جو بال بال بچ گئی۔
زخمیوں کو سول ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر رشید جمالی کے مطابق لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکتی ہے جبکہ ہسپتال کے تمام سینئر ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔
پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
http://urdu.dawn.com/news/1003216/explosion-heard-in-quetta